district authorities

ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر۔ (تصویر بہ شکریہ: شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ)

یوپی سرکار کا فرمان – ایودھیا تقریب سے پہلے تمام اضلاع میں رام کتھا، رامائن پاٹھ اور بھجن کیرتن کا اہتمام کریں

اتر پردیش کے چیف سکریٹری نے ڈی ایم اور کمشنروں کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ ریاست میں رام، ہنومان اور والمیکی مندروں میں رام کتھا، رامائن پاٹھ اور بھجن کیرتن کا اہتمام کریں۔ یہ ثقافتی پروگرام 22 جنوری کو رام مندر کی پران پرتشٹھا سے ہفتہ بھر پہلے مکر سنکرانتی کے موقع پر شروع ہوں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

یوگی حکومت نے ضلع انتظامیہ کو نوراتری پر مذہبی پروگرام کروانے کی ہدایت دی

اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چیترنوراتری اور رام نوامی تہواروں کے دوران ہر بلاک، تحصیل اور ضلع میں کمیٹیاں بنا کر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اس کے تحت مندروں اور ‘شکتی پیٹھوں’ میں درگا سپت شتی اور اکھنڈ رامائن کا پاٹھ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔