economic growth

فوٹو: رائٹڑس

سرکاری اعداد و شمار میں تصدیق، 2019-20 میں جی ڈی پی شرح نمو پانچ فیصدی رہنے کا امکان

سی ایس او نے منگل کوقومی آمدنی کا پہلا اندازہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی شرح نمو میں گراوٹ کی اہم وجہ مینو فیکچرنگ کی شرح نمو کا گھٹنا ہے۔مالی سال2018-19 میں اقتصادی شرح نمو6.8 فیصدی رہی تھی۔

نشی کانت دوبے، فوٹو بہ شکریہ ، فیس بک

جی ڈی پی کو رامائن مہابھارت نہیں مان لینا چاہیے، مستقبل میں اس کی اہمیت نہیں رہے گی: بی جے پی ایم پی

بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نموگھٹ کر 4.5 فیصد پر رہ گئی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں اقتصادی شرح نمو کی یہ سب سے سست رفتار ہے۔

 انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ(فوٹو : رائٹرس)

ہندوستان کے لیے سرکاری خزانے کے نقصان کو قابو میں رکھنا ضروری: آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈیعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے اپنی عالمی معاشی منظرنامے کی تازہ ترین رپورٹ میں ہندوستان کی اقتصادی شرح نمو2019 میں6.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس سے پہلے ورلڈ بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی اقتصادی شرح نمو کا اندازہ گھٹاکر چھے فیصد کر دیا تھا۔ مالی سال 2018-19 میں شرح نمو 6.9 فیصدی رہی تھی۔

(فوٹو : رائٹرس)

پانچ سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچی جی ڈی پی شرح نمو، چین سے پچھڑا ہندوستان

مالی سال 2018سے19 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو چین کی جنوری-مارچ 2019 کو ختم سہ ماہی میں 6.4 فیصد اضافہ کے مقابلے کم ہے۔ قومی آمدنی پر سی ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018سے19 میں پورے سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو بھی گھٹ‌کر پانچ سال کے کم از کم سطح 6.8 فیصد رہی ہے۔

ادئے کوٹک/فوٹو: رائٹرس

کوٹک مہندرا بینک کے ایم ڈی نے کہا،نوٹ بندی کا منصوبہ بہتر طریقے سے بنایا جاتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا

نوٹ بندی کے دو سال بعد اہم بینکر ادئے کوٹک نے 2000 روپے کا نوٹ لانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کر رہے ہیں تو اس سے بڑا نوٹ لانے کی کیا ضرورت تھی؟