EVMs

اکھلیش یادو۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس)

ای وی ایم شکوک وشبہات پیدا کر رہی ہے، تو بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کیوں نہیں: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ امریکہ جیسا ملک، جو معیشت میں طاقتور ہے، مہینوں تک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرواتا ہے۔ ای وی ایم ایجاد کرنے والا جاپان جیسا ملک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کراتا ہے اور جرمنی میں ان کی سپریم کورٹ نے اس سے ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: پی آئی بی/ٹوئٹر)

بیک وقت انتخابات کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد میں ای وی ایم تیار کرنے میں الیکشن کمیشن کو ایک سال لگے گا: رپورٹ

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بنانے کے لیے درکار سیمی کنڈکٹرز اور چپس کی کمی ہے، جس کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کو بیک وقت ووٹنگ کے لیے تیار ہونے میں تقریباً ایک سال کا وقت لگے گا۔

فوٹو : رائٹرس

کرناٹک: کانگریس نے 19 لاکھ ’غائب‘ ای وی ایم کامعاملہ اٹھایا، الیکشن کمیشن کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ

ریاستی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات پر خصوصی بحث کے دوران سابق دیہی ترقیات کے وزیر اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے ایچ کے پاٹل نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلبی کے لیے اسپیکر پر دباؤ ڈالنے کی غرض سےآر ٹی آئی کے جوابات کا حوالہ دیا ہے۔

راج ٹھاکرے/ فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر: راج ٹھاکرے کو ای ڈی کا نوٹس

ای ڈی آئی ایل اینڈ ایف ایس گروپ کے ذریعے ممبئی کی کوہ نور سی ٹی این ایل کمپنی کو دئے گئے ایک قرض اور سرمایہ کاری کی جانچ‌کر رہی ہے۔ راج ٹھاکرے کی ماتوشری کنسٹرکشن نے اس کمپنی کے مالک کے ساتھ مل‌کر ایک بولی لگائی تھی۔ مہاراشٹر نو نرمان سینانے کہا، ’یہ بدلے کی سیاست کی مثال۔‘

Photo: PTI

منصفانہ، آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو اور مضبوط بنائیں گے :راوت

مسٹر اوم پرکاش راوت نے مسٹر اے کے جوتی کی جگہ لی ہے جو کل ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر رہے مسٹر راوت بنیادی طور پر اتر پردیش کے جھانسی کے رہنے والے ہیں۔