Freedom

کارواں میگزین کا لوگو۔

کشمیر میں فوج کی حراست میں شہریوں کی موت سے متعلق ’کارواں‘ کی رپورٹ کو حکومت نے ہٹانے کو کہا

’کارواں‘ میگزین کو آئی ٹی ایکٹ کے تحت موصولہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر وہ اپنی ویب سائٹ سے جموں و کشمیر میں فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی مبینہ ہلاکت سے متعلق رپورٹ کو نہیں ہٹاتی ہے ، تو پوری ویب سائٹ ہٹا دی جائے گی۔میگزین نے اسے عدالت میں چیلنج کرنےکی بات کہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کی تقریب کے دوران۔ (تصویر بہ شکریہ: پی آئی بی)

مودی کابینہ نے کہا – ملک جسمانی طور پر 1947 میں آزاد ہوا، اور روحانی طور پر 22 جنوری 2024 کو

مرکزی کابینہ نے ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کی تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صدیوں پرانا خواب پورا کیا۔ آزاد ہندوستان میں رام مندر کی تحریک واحد تحریک تھی جس نے سب کو متحد کیا۔ کروڑوں ہندوستانی اس سے جذباتی طور پر جڑے ہوئے تھے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

آج ملک میں آزادی ہے یا محض آزادی کا دھوکہ؟

مساوات کے بغیر آزادی اور آزادی کے بغیر مساوات مکمل نہیں ہو سکتی۔ بابا صاحب امبیڈکر کا بھی یہی ماننا تھا کہ اگر ریاست سماج میں مساوات قائم نہیں کرتی ہے تو ملک کے باشندوں کی شہری، اقتصادی اور سیاسی آزادی محض دھوکہ ثابت ہوگی۔

انقلابی راجندر ناتھ لاہڑی۔ (فوٹو بہ شکریہ: سوشل میڈیا)

راجندر ناتھ لاہڑی: وہ انقلابی جنہیں یقین تھا کہ ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی …

یوم شہادت پر خاص: راجندر ناتھ لاہڑی اُن انقلابیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اگست 1925 میں انگریزوں کا خزانہ لوٹا تھا۔ 1927 میں انصاف کے تمام تقاضوں کی نفی کرتے ہوئے انگریزی حکومت نے انہیں مقررہ دن سے دو روز پہلے اس لیے پھانسی دے دی تھی کہ انہیں خدشہ تھا کہ گونڈہ جیل میں بند لاہڑی کو ان کے انقلابی ساتھی چھڑا لے جائیں گے۔

جسٹس دیپک گپتا(فوٹو : وکی پیڈیا)

عدم اتفاق کا حق جمہوریت کے لیے ضروری ہے: جسٹس دیپک گپتا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ‘ جمہوریت اور عدم اتفاق ‘کے موضوع پر ایک لیکچر دیتے ہوئے جسٹس دیپک گپتا نے کہا کہ اگر یہ بھی مان لیا جائےکہ اقتدار میں رہنے والے 50 فیصد سے زیادہ رائےدہندگان کی نمائندگی کرتے ہیں تب کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ باقی کی 49 فیصد آبادی کا ملک چلانے میں کوئی رول نہیں ہے؟

فائل فوٹو: رائٹرس

جمہوریت اور آزادی کے اصل معنی آدیواسی سماج سے سیکھنے ہوں‌ گے

آدیواسیوں کی اپنی روزمرہ کی زبان اور عام بات چیت میں جمہوریت یا آزادی لفظ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کسی آدیواسی سے ان الفاظ کے بارے میں پوچھیں تو وہ شاید خاموش رہے، لیکن اس کے اصل معنی کا احساس ان کو فطری طور پر ہے۔

Photo : PTI

ہادیہ نے کہا : میں نے سپریم کورٹ میں آزادی مانگی تھی ،لیکن میں اب بھی آزاد نہیں ہوں…

 میں اپنےبنیادی حقوق ہی مانگ رہی ہوں ،جو ہر شہری کو حاصل ہیں ۔ان باتوں کا  سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔میں صرف اس شخص سے ملنا چاہتی ہوں جس کو میں پسند کرتی ہوں۔ نئی دہلی: میں نےسپریم کورٹ  میں آزادی مانگی تھی ،اپنے شوہر سے […]