garba

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک/انکریڈیبل انڈیا)

گجرات: گربا پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت

ایک رپورٹ کے مطابق، 24 گھنٹوں میں ایمبولینس سروس کے لیے 500 سے زائد کال کی گئیں اور حکومت نے الرٹ جاری کیا ہے۔ نیز، گربا کے منتظمین سے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس دستیاب ہوں۔

(تصویر: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب)

گربا تنازعہ کے بعد مسلمانوں کی سر عام پٹائی کا معاملہ: گجرات ہائی کورٹ نے 15 پولیس اہلکاروں  کو نوٹس جاری کیا

کھیڑا ضلع کے اندھیالا گاؤں میں 3 اکتوبر کو ایک مسجد کے قریب گربا پروگرام  کی مخالفت کے بعد ہندو اور مسلم کمیونٹی کےبیچ تنازعہ  ہوگیا تھا۔ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو میں کچھ پولیس والے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو ایک پول سے باندھ کر  لاٹھیوں سے […]

(تصویر: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب)

گجرات: گربا تنازعہ کے بعد چوراہے پر مسلم نوجوانوں کی پٹائی کی تحقیقات کا حکم

کھیڑا ضلع کے اندھیالا گاؤں میں 3 اکتوبر کو ایک مسجد کے قریب گربا منعقد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئےمسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مبینہ طور پرپنڈال پر پتھراؤ کیاتھا۔ اس کے بعد سامنے آئے ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے کچھ نوجوانوں کی سرعام پٹائی کی تھی۔

(تصویر: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب)

گجرات: گربا کی جگہ کو لے کر تنازعہ میں 7 زخمی، پولیس نے مشتبہ افراد کی سر عام پٹائی کی

معاملہ گجرات کے کھیڑا ضلع کا ہے۔ الزام ہے کہ مسلم کمیونٹی مسجد کے قریب گربا منعقد کرنے کی مخالفت کر رہی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے پتھراؤ کیا۔ بعد میں پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کو گاؤں کے چوراہے پر کھڑا کرکے سب کے سامنے لاٹھیوں سے پیٹا۔ وہیں، سورت میں گربا پنڈال کے منتظمین کواس لیے پیٹا گیاکہ انہوں نے غیر ہندوؤں کو کام پر رکھا تھا۔

مسلمان ملزمین کے گھروں گرائے جانے سے متعلق ویڈیو کا  ایک اسکرین شاٹ۔

مدھیہ پردیش: گربا پنڈال پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین مسلمانوں کے گھر پر بلڈوزر چلایا

مندسور ضلع کے سیتامئو تھانہ حلقہ کے سرجانی گاؤں میں 2 اکتوبر کی شب پولیس کو گربا پنڈال میں پتھراؤ کے واقعے کی اطلاع ملی تھی، جس کے لیے 19 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور تین ملزمین کے 4.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کےغیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر

گجرات :ایک ہفتے میں دلتوں پر تیسری بارحملہ

آج ان حملوں کے خلاف دلت تنظیموں نے گجرات اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا ۔ احمد آباد:منگل کی شام کو کچھ نامعلوم لوگوں نے گجرات کے گاندھی نگرضلع کے لمبودرا گاؤں میں ایک دلت نوجوان پر بلیڈ سے حملہ کر دیا ۔اسی گاؤں میں اس سے پہلے دربار […]