GTB Hospital

(فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی فسادات: گواہوں کی صداقت پر شکوک و شبہات کا اظہار کر تے ہو ئے عدالت نے تین لوگوں کو ضمانت دی

گزشتہ سال فروری میں شمال-مشرقی دہلی میں ہوئےتشددکے دوران گوکل پوری اوردیال پوری علاقوں میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ کے معاملوں کے تین ملزمین کو ضمانت دیتے ہوئے مقامی عدالت نے کہا کہ ان کے نام نہ ایف آئی آر میں ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی خصوصی الزام ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی فسادات: عدالت نے دو ملزمین کو ضمانت دی، کہا-پولیس اہلکاروں کی گواہی پر شک

ملزمین کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ذریعے کی گئی شناخت کا بہ مشکل کوئی مطلب ہے، کیونکہ بھلے ہی وہ واقعہ کے وقت علاقے میں تعینات تھے، پر انہوں نے ملزمین کا نام لینے کے لیے اپریل تک کا انتظار کیا، جبکہ انہوں نے صاف طور پر کہا ہے کہ انہوں نے ملزمین کو 25 فروری 2020 کو دنگے میں مبینہ طور پر شامل دیکھا تھا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی تشدد: 19معاملوں میں پولیس کی دلیل، ملزم کو ضمانت دینے سے غلط پیغام جائے گا

گزشتہ 29 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے فساد کے ایک ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے پولیس کی اس دلیل کو خارج کر دیا تھا کہ ضمانت دینے سے سماج میں غلط پیغام جائےگا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ عدالت کا کام قانون کے مطابق انصاف کرناہے، نہ کہ سماج کو پیغام دینا۔

People gather outside Al-Hind hospital in New Delhi, February 27, 2020. Photo: Reuters/Anushree Fadnavis

دہلی تشدد: پولیس چارج شیٹ میں متاثرین کا علاج کر نے والے ہاسپٹل کے مالک کا نام شامل

دہلی پولیس نے تشدد کے دوران ویٹر دلبر نیگی کےقتل کے معاملے میں درج چارج شیٹ میں الہند ہاسپٹل کے مالک ڈاکٹر ایم اے انورکو ملزم بنایا ہے۔ اس ہاسپٹل میں متاثرین کا علاج بھی کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر انور اور ارشد پردھان کو فاروقیہ مسجد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے مظاہرے کا آرگنائزر بتایا گیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

امریکی صحافی کو واپس بھیجنے سے متعلق  پرسار بھارتی کی خبر کو وزارت خارجہ  نے غلط بتایا

ملک کاعوامی نشریاتی ادارہ پرسار بھارتی نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ وزارت خارجہ نے امریکہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانے سے ہندوستان مخالف رویے کو لے کر وال اسٹریٹ جرنل کے جنوبی ایشیائی ڈپٹی بیورو چیف ایرک بیل مین کو فوری اثر سے واپس بھیجنے کی ایک اپیل کو دیکھنے کے لیے کہا ہے۔ حالانکہ وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ پرسار بھارتی نے غلط جانکاری دی۔

اولڈ مصطفیٰ آباد کے الہند اسپتال میں ایک مریض(فوٹو : رائٹرس)

دہلی تشدد کے دوران سرکاری طبی خدمات کا تھا برا حال، حکومت خاموش تماشائی بنی رہی: رپورٹ

جن سواستھ ابھیان نامی ادارے کی طرف سے جاری ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق دہلی تشدد کے دوران حکومت متاثرین کو مناسب علاج مہیا کرانے میں ناکام رہی اور کئی جگہوں پر مریضوں کو امتیازی سلوک اور استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

XiMFUDhV

’جنگ میں بھی طبی سہولیات مہیا کرائی جاتی ہیں لیکن دہلی فسادات میں ایسا نہیں ہوا‘

ویڈیو: دہلی فسادات پر جن سواستھ ابھیان نامی تنظیم کی طرف سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں اس دوران مہیا طبی سہولیات پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ سماجی کارکن ہرش مندر بھی رپورٹ بنانے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کا کہنا ہے کہ جس وقت دہلی فسادات میں جل رہی تھی، حکومتیں عوام کے بیچ نہ ہو کر سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں۔ ان سے ریتو تومر کی بات چیت۔

0203 Media Bol Master.00_32_35_03.Still005

میڈیا بول: دہلی تشدد، ’گولی مارو…‘ کا  نعرہ اور میڈیا

ویڈیو: گزشتہ اتوار سے دہلی میں شروع ہوئے فساد کی زد میں اب تک 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ اس پر دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیرواد، سماجی کارکن شبنم ہاشمی،جن چوک ویب سائٹ کے رپورٹر سشیل مانو کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔

فوٹو : اے این آئی

شاہین باغ میں احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی

پولیس کی یہ تعیناتی تب کی گئی ہے جب رائٹ ونگ گروپ ہندو سینا نے ایک مارچ کو شاہین باغ روڈ خالی کرانے کی اپیل کی۔ حالانکہ سنیچر کو پولیس کی دخل اندازی کے بعد انہوں نے شاہین باغ میں سی اےاے مخالف مظاہرے کے خلاف اپنامجوزہ احتجاج واپس لے لیا۔

فوٹو: اسکرین گریب

دہلی: راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر بھگوا پہنے ایک گروپ نے لگایا ’دیش کے غداروں کو گولی مارو…‘ کا نعرہ

بھگوا رنگ کی ٹی شرٹ اور کرتے پہنے پانچ سے چھ لوگوں نے اس وقت  نعرے لگانے شروع کر دیے، جب ٹرین راجیو چوک اسٹیشن پر رکنے ہی والی تھی۔ ٹرین سے اترنے کے بعد بھی ان لوگوں نے سی اے اے کی حمایت میں اور ’دیش کے […]

PTI2_26_2020_000231B

دہلی فسادات کے دوران پولیس کو دیکھ‌ کر لگا مانو اس کو لقوہ مار گیا ہو: سابق ڈی جی پی پرکاش سنگھ

انٹرویو : گزشتہ  اتوار سے دہلی میں شروع ہوئے فساد کی آگ میں اب تک40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس کے رول پر لگاتار اٹھ رہے سوالوں پر سابق ڈی جی پی پرکاش سنگھ […]

2802 Vishal Interview.00_20_27_01.Still001

’سیاسی دباؤ کی وجہ سے فساد روکنے میں ناکام ہوئی دہلی پولیس‘

ویڈیو: گزشتہ اتوار سے دہلی میں شروع ہوئے فسادات میں اب تک 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 300سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ سے لے کر دہلی پولیس تک پورا انتظامیہ خا موش تماشائی بنا رہا۔ فساد روکنے میں ناکام رہی دہلی پولیس پچھلے کچھ وقت سے اپنے کام کو لے کر مسلسل سوالوں کے گھیرے ہے۔فرقہ واریت، فساد اور پولیس کے رول پر سابق آئی پی ایس افسر اور’ شہر میں کرفیو‘، گجرات: دی میکنگ آف ٹریجڈی کے مصنف وبھوتی نرائن رائے سے وشال جیسوال کی بات چیت۔

سکریٹری جنرل سکریٹری انتونیو گوتریس(فوٹو: رائٹرس)

دہلی تشدد پر یواین چیف نے کہا-مہاتما گاندھی کے نظریات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے

یواین سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دہلی کے نارتھ-ایسٹ علاقے میں فرقہ وارانہ تشددمیں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے سے یو این چیف ‘بہت غمزدہ’ہیں اور انہوں نےصبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

AKI 28 Feb 2020.00_25_21_17.Still003

’میری داڑھی ٹوپی کی وجہ سے مجھ پر حملہ ہوا‘

ویڈیو: گزشتہ دنوں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں بھڑکے تشدد میں 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ اس دوران چاند باغ کے محمد زبیر بھی شر پسندوں کی بربریت کا شکار بنے اور خون میں لت پت ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ زبیر سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

2702 Del Violence GD.00_37_34_13.Still006 (1)

دہلی فسادات: صحافیوں پر ہوئے حملے کی آپ بیتی

ویڈیو: دہلی میں شرپسندوں نے مختلف میڈیا ادروں کے کئی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک صحافی کو گولی مار دی گئی،کئی زخمی ہوئے اور خاتون صحافیوں کواستحصال کا شکار ہونا پڑا۔اسی موضوع پر دی وائر کے صحافیوں کے ساتھ دھیرج مشرا کی بات چیت۔

تشدد میں شدیدطور پر زخمی مونو(فوٹو : دی وائر)

’مرنے والا ہندو ہو یا مسلمان ، تھا تو کسی کا بچہ ہی‘

ویڈیو: دہلی میں ہوئے حالیہ فسادات میں جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ عورت کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نو شادی شدہ نوجوان، ایک الیکٹریشین ،ایک ڈرائی کلینر جیسے لوگ شامل ہیں۔دی وائر کے کبیر اگروال اور دھیرج مشرا کی جی ٹی پی ہاسپٹل کے باہر متاثرین سے بات چیت۔