Harassment

maxresdefault-1-5

دنیا میں مودی کی بدنامی، کسانوں کو ہراساں کرنے کے حربے

ویڈیو: ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کچھ ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ضرور اس پر عمل کریں گے، لیکن اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔ اس حکم کو دیکھتے ہوئے کسانوں کی تحریک پر بات کر رہے ہیں دی وائر کے اجئے کمار۔

بلند شہر کے دیورالا گاؤں میں دلت خاندانوں کے گھروں کے باہر لگاپوسٹر(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر ویڈیو گریب)

یوپی: دلت خاندانوں کا الزام – بی جے پی لیڈر کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، گھر چھوڑنے کو مجبور ہیں

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے دیورالا گاؤں کا معاملہ۔ گاؤں کے چار دلت خاندانوں نے بی جے پی لیڈر کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنے گھروں کے باہر پوسٹر چسپاں کیے ہیں ۔ الزام ہے کہ چند روز قبل ان کے خاندان کے دو افراد پر بی جے پی لیڈر اور ان کے حامیوں نے معمولی جھگڑے کے بعد حملہ کیا تھا۔

Wretlers-Protest-AA

وزیر اعظم مودی وومین امپاورمنٹ نہیں، ان کے استحصال کی علامت ہیں: کانگریس لیڈر سپریا شرینیت

ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جاری احتجاج پر کانگریس لیڈرسپریا شرینیت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقیدنشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگین الزام لگائے ہیں۔

maxresdefault

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر میں کھلاڑیوں نے کیا لکھا ہے

ویڈیو: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی ممبر پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پہلوانوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے سنگھ کے خلاف دو کیس درج کیے ہیں۔

Wretlers-Protest-AB

پہلوانوں کا احتجاج: ’کیا اقتدار میں بیٹھے بی جے پی لیڈروں پر ملک کا قانون لاگو نہیں ہوتا‘

ویڈیو: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن کے خلاف احتجاج کرنے والے ریسلرز نے گزشتہ سنیچر کو جنتر منتر پر ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سنگھ کی گرفتاری کے مطالبے کو دہراتے ہوئے ملک بھر میں مظاہروں کو تیز کرنے کی بات کہی گئی۔

Wretlers-Protest

بیٹی پڑھاؤ-بیٹی بچاؤ کہنے والوں کے ایم پی ہی بیٹیوں کا استحصال کرتے ہیں: چندر شیکھر

ویڈیو: آزاد سماج پارٹی کے رہنما چندر شیکھر آزاد نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔

ستیہ پال ملک۔ (تصویر: دی وائر)

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے بعد ستیہ پال ملک نے کہا — پلوامہ پر جو  کچھ کہا، اسی کے لیے انہیں ہراساں کیا گیا ہے

سی بی آئی نے جموں و کشمیر میں مبینہ انشورنس گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں سابق گورنر ستیہ پال ملک سے نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پرپوچھ گچھ کی۔ ملک نے کہا کہ وہ اس معاملے میں شکایت گزار ہیں ۔ سی بی آئی کو شکایت کرنے والے سے ایسے سوال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

IP-college-Thumb

آئی پی کالج فیسٹ میں چھیڑ چھاڑ کے الزام کے بعد طالبات نے پرنسپل کو ہٹانے کی مانگ کی

ویڈیو: دہلی یونیورسٹی کے اندر پرستھ کالج میں سالگرہ کی تقریب میں چھیڑ چھاڑ کے مبینہ واقعے کے بعد طالبات نے پرنسپل کو ہٹانے کی مانگ کی ہے۔ ساتھ ہی طالبات کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرے کے دوران حراست میں لی گئی طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کے لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

فوٹو، اسکرین گریب بہ شکریہ سوشل میڈیا

یوپی: اسپتال میں خاتون کے نماز ادا کرنے کے معاملے پر پولیس نے کہا – کوئی جرم نہیں ہوا

الہ آباد کے تیج بہادر سپرو اسپتال میں نماز ادا کررہی ایک خاتون کے ویڈیو کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ وہ بناکسی غلط کے ارادے کےاورکسی کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر اپنے مریض کی جلد صحت یابی کے لیے نماز ادا کر رہی تھیں۔ یہ جرم کے دائرے میں نہیں آتا۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

یوپی: سڑک پر نماز ادا کرنے کی وجہ سے وی ایچ پی کے لوگوں نے مبینہ طور پر مسلمانوں کو ہراساں کیا

یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا۔ مغربی بنگال کے کچھ لوگوں کا گروپ راجستھان کے اجمیر شریف جا رہا تھا۔ راستے میں اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں وشو ہندو پریشد کے لوگوں نےانہیں مبینہ طور پر سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے پایا تو ان سے کان پکڑ کر معافی منگوائی۔ اس واقعے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اجمیر جارہی  ٹرین سے ایک مسلمان  مسافر کو گھسیٹ کراس کے ساتھ مارپیٹ کرتے وی ایچ پی کے کارکن ۔ (فوٹو: ویڈیو گریب)

ایم پی: بجرنگ دل کے کارکنوں نے ساتھ سفر کر رہے مسلمان مرد اور ہندو خاتون کو ٹرین سے اتارا

یہ واقعہ 14 جنوری کو اجین ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ الزام ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مسلمان پر ‘لو جہاد’ کا الزام لگا کرمار پیٹ بھی کی۔ دونوں شادی شدہ ہیں اور فیملی فرینڈ ہیں۔

(فوٹوبہ شکریہ : انڈین ریلوے ویب سائٹ)

مدھیہ پردیش: حاملہ خاتون سے بدسلوکی، نوجوان کو کندھے پر بٹھا کر چلنے کے لیے مجبور کیا

معاملہ گنا ضلع کا ہے۔ پانچ مہینے کی حاملہ خاتون کو شوہر کےچھوڑنے کے بعد ایک دوسرےشخص کے ساتھ رہنے سے ناراض سسرال والوں نے اس سے مارپیٹ کی اور کندھے پر ایک نوجوان کو بٹھا کر تین کیلومیٹر تک برہنہ پاؤں گھمایا۔ معاملے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 (فوٹو بہ شکریہ: IndiaRail Info)

اتر پردیش: اناؤ میں گینگ ریپ کے بعد جلا کر مار دی گئی لڑکی کے بھتیجے کا اغوا

اتر پردیش کے اناؤضلع کی23سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پرگینگ ریپ کیا گیا تھا۔پچھلے سال دسمبر میں جب معاملے کی شنوائی کے لیےلڑکی عدالت جا رہی تھی تو ضمانت پر رہاہوئےریپ کے دوملزمین نے تین دیگر کے ساتھ مل کر زندہ جلا دیا تھا۔ اگلے دن لڑکی نے دہلی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

Media Bol 9 December.00_37_40_24.Still003

میڈیا بول: حیدرآباد-اناؤ میں ریپ-قتل، سماج اور میڈیا

ویڈیو: حیدرآباد ریپ پھر انکاؤنٹراور اناؤ کی ریپ متاثرہ کے قتل کے معاملے میں کس طرح سماج میں مجرموں کو پھانسی کی سزا کی مانگ اور ملک کے بڑے میڈیا اداروں کی ان مدعوں پر ہوئی رپورٹنگ پر سپریم کورٹ کی وکیل اونی بنسل،ہندوستان ٹائمس کےپالیٹیکل ایڈیٹر ونود شرمااور دی وائر کی سینئر ایڈیٹر رعارفہ خانم شیروانی سے بات کر رہے ہیں سینئر صحافی ارملیش۔

اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد اتر پردیش اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو (فوٹو : اے این آئی)

اناؤ: ریپ متاثرہ کی موت کے بعد دھرنے پر بیٹھے اکھلیش، پرینکا گاندھی نے رشتہ داروں سے کی ملاقات

اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں ایک ریپ متاثرہ کو جمعرات کی صبح ریپ کے ملزمین سمیت پانچ لوگوں نے آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ تقریباً 90 فیصد تک جھلس چکی متاثرہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا گیا تھا۔ متاثرہ نے جمعہ دیر رات دم توڑ دیا۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

دہلی کے 14 شیلٹر ہوم  میں خواتین اور لڑکیوں کے استحصال کے معاملے سامنے آئے

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے 14 شیلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکیوں کو سزا کے طور پر ان کی شرمگاہوں میں مرچی ڈالنے، جسم پر کھولتا پانی پھینکنے اور کھانا نہ دینے جیسے کئی سنگین معاملے سامنے ہیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ریپ کو جینڈر نیوٹرل کرائم بنانے کے لئے عرضی پر غورکرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

عرضی میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 376 صرف خواتین کو متاثرہ اور مردوں کو جرم کرنے والا مانتی ہے۔ اس میں خاتون کے ذریعے خاتون پررضامندی کے بغیر جنسی تشدد یا پھر مرد کے ذریعے دوسرے مرد یا پھر کسی ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے آدمی کے ذریعے دوسرے ایسے ہی آدمی پر یا کسی مرد کے ساتھ خاتون کے ذریعے کئے گئے جرم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔