indian railway

3011 KKB.00_57_16_23.Still001

مختلف بھرتی امتحانات کے لیے ڈیجیٹل مظاہرہ جاری

ویڈیو: ہندوستان بھر میں طلبا مختلف بھرتی امتحانات کے رزلٹ اور کئی بھرتی امتحانات کی تاریخوں کے اعلان کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف تمام نوجوانوں نے ایک آن لائن مہم شروع کی ہے۔ د ی وائر نے ایسے کچھ نوجوانوں سے بات چیت کی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

انکار کے بعد اب مرکزی حکومت  نے مانا، شرمک ٹرینوں میں97 لوگوں کی موت ہوئی

گزشتہ14 ستمبر کو شروع ہوئےپارلیامنٹ کی کارر وائی کے دوران لوک سبھا میں کل 10رکن پارلیامان نے مزدوروں کی موت سے متعلق سوال پوچھے تھے، لیکن سرکار نے یہ جانکاری عوامی کرنے سے انکار کر دیا۔مرکزی وزیرسنتوش گنگوار نے کہا تھا کہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ہے۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی موت کا اعداد و شمار سرکار نے اکٹھا کیا، پھر بھی پارلیامنٹ کو بتانے سے انکار

دی وائر کےذریعےانڈین ریل کے 18زون میں دائر آر ٹی آئی درخواست کے تحت پتہ چلا ہے کہ شرمک ٹرینوں سے سفرکرنے والے کم سے کم 80 مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔مرکزی حکومت کے ریکارڈ میں یہ جانکاری دستیاب ہونے کے باوجود اس نے پارلیامنٹ میں اس کو عوامی کرنے سے منع کر دیا۔

فوٹو بہ شکریہ، ٹوئٹر

بھوپال: ریلوے بورڈ ممبر نے خشونت سنگھ کے ناول کو فحش  بتایا، بک اسٹال سے ہٹانے کی ہدایت دی

مدھیہ پردیش کے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو ملنے والی سہولیات کاجائزہ لینےکے دوران ریلوےحکام نے معروف ادیب خشونت سنگھ کے ناول ‘وومین، سیکس، لو اور لسٹ’بیچنے سے روک دیا اور کہا کہ اس طرح کا فحش ادب نئی نسلوں کامستقبل تباہ کر سکتا ہے۔ میڈیا کے ذریعے میں لوگوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ایسے ادب سے دور رہیں۔

 (فوٹو: رائٹرس)

تیجس ایکسپریس کے بعد 150 ٹرینوں اور 50 ریلوے اسٹیشن کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کی تیاری

نیتی آیوگ کے سی ای و امیتابھ کانت کے ذریعے ریلوے بورڈ کے چیئر مین وی کے یادو کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی نجی کاری کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بااختیارگروپ تشکیل کی جائے‌گی۔

فوٹو : پی ٹی آئی

تین لاکھ ملازمین‎ کی چھٹنی کی تیاری میں ریلوے، ڈویژنل دفتروں کو لسٹ تیار کرنے کا حکم

ریلوے میں 13 لاکھ ملازم ہیں اور وزارت ریل 2020 تک اس کو کم کر کے 10 لاکھ کرنا چاہتی ہے۔ حالانکہ، ریلوے نے کہا کہ یہ وقت وقت پر کیے جانے والے تجزیہ کا حصہ ہے۔ اس کے تحت جن ملازمین‎ کا کام ٹھیک نہیں ہے یا جن کےخلاف کوئی انضباطی مدعا ہے، ان کو قبل از وقت سبکدوشی کی پیشکش کی جائے‌گی۔

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: ریلوے میں چوری ڈکیتی ڈبل ہوئی ہے اور وزیر ریل تعریف کے ری ٹوئٹ کرتے نہیں تھک رہے

وزیر ریل کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاکر دیکھیے ۔وہ انہی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہیں جس میں مسافر تعریف کرتے ہیں۔ مگر سیکڑوں کی تعداد میں طالب علم امتحان کے سینٹر کو لےکر شکایت کر رہے ہیں،ان پر کوئی رد عمل نہیں ہے۔