Instagram

 (علامتی تصویر بہ شکریہ: متعلقہ ویب سائٹ)

فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو میٹا دبا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

ایک رپورٹ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اُ ن آوازوں کو غیر منصفانہ طور پر دبانے اور ہٹانے کے ایک پیٹرن کادستاویز تیار کیا ہے، جس میں فلسطین کی حمایت میں پرامن اظہار اور انسانی حقوق کے بارے میں عوامی بحث شامل ہے۔

The Wire

میٹا کے اب تک کے جواب پر دی وائر کا بیان

میٹا نے دی وائر کی جانب سے عام کیے گئے شواہد کے بارے میں بے بنیاد دعوے کیے ہیں، شاید اس توقع کے ساتھ کہ ہم آگے کی جانکاری جمع کرنے اور شائع کرنے کو پابندہوں گے اور وہ آسانی سے ہمارے ذرائع کے بارے میں جان سکیں گے۔ لیکن ہم یہ کھیل کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔

(السٹریشن: دیویش کمار/ دی وائر)

میٹا کی جانب سے انٹرنل ای میل، یو آر ایل کو ’غلط‘ بتانے کے دعوے کی تردید کرنے والے شواہد موجود ہیں

خصوصی رپورٹ : بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کی میٹا کے خصوصی ‘کراس چیک’ پروگرام میں شمولیت کے بارے میں دی وائر کی رپورٹس پر میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ہم پرکئی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ دی وائر نے ان تمام سوالوں کے جوابات شواہد کے ساتھ دیے ہیں۔

(السٹریشن: دیویش کمار/ دی وائر)

میٹا نے کراس چیک پر دی وائر کی رپورٹ کو ’من گھڑت‘ بتایا، اندرونی ای میل میں شواہد کے لیک ہونے کی بات تسلیم کی

خصوصی رپورٹ: انسٹا گرام نے کرنج آرکیوسٹ نامی اکاؤنٹ کی سات پوسٹ بغیر کسی تصدیق کےصرف اس وجہ سے ہٹا دیا کہ اسے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امیت مالویہ نے رپورٹ کیا تھا، مالویہ کو میٹا کے متنازعہ ‘کراس چیک پروگرام’ کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ اب میٹا نے کراس چیک لسٹ کی بات کو’من گھڑت’ بتایا ہے۔

(السٹریشن: دیویش کمار/ دی وائر)

بی جے پی کے امت مالویہ کے رپورٹ کرنے پر انسٹاگرام بغیر کسی چُوں چراں کے پوسٹ ہٹا دیتا ہے

خصوصی رپورٹ : انسٹا گرام نے کرنج آرکیوسٹ نامی اکاؤنٹ کی سات پوسٹ بغیر کسی تصدیق کےصرف اس وجہ سے ہٹا دیا کہ اسے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امیت مالویہ نے رپورٹ کیا تھا، مالویہ کو میٹا کے متنازعہ ‘کراس چیک پروگرام’ کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے مجسمے کی آرتی کرتے ہوئے ایودھیا کے پربھاکر موریہ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

انسٹاگرام نے یوگی آدتیہ ناتھ کے مندر سے متعلق طنزیہ پوسٹ کو ’نیوڈٹی‘ کہہ کر ہٹایا

انسٹاگرام نے @cringearchivist نامی اکاؤنٹ کی جانب سےشیئر کی گئی جس طنزیہ پوسٹ کو ‘عریانیت اور جنسی سرگرمی’ سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے ہٹایا ہے، اس میں ایودھیا میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا مندر بنانے والے پربھاکر موریہ آدتیہ ناتھ کے مجسمے کی’ آرتی’ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 (علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

مسلمان عورتوں کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ کے سلسلے میں دہلی پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کا نوٹس

گزشتہ مہینے کچھ نامعلوم لوگوں کے ذریعے ایک ایپ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں مسلمان عورتوں کو ‘آن لائن نیلامی’ کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس سلسلےمیں دہلی اور اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کی تھی۔

(فوٹو:  رائٹرس)

رپورٹ میں انکشاف: 53 کروڑ سے زیادہ صارفین کا فیس بک ڈیٹا لیک، ہندوستان کے 60 لاکھ سے زیادہ لوگ شامل

ایک رپورٹ کے مطابق، 106ممالک کے لوگوں کے فون نمبر، فیس بک آئی ڈی، مکمل نام، مقامات ،تاریخ پیدائش اور ای میل آن لائن ہو گئے ہیں۔ ہندوستان میں10دنوں کے اندر دوسرا ایسا موقع ہے جب کسی کمپنی کے صارفین کا ڈیٹابیس لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ 30 مارچ کو گڑگاؤں واقع موبائل ادائیگی اور ڈیجیٹل والیٹ کمپنی موبی کوئیک کے 10 کروڑ صارفین کی جانکاری مبینہ طور پر لیک ہو گئی تھی۔

AKI 6 May .00_30_39_08.Still002

انسٹا گرام فحش چیٹ معاملہ، قانون اور سماج

ویڈیو: انسٹاگرام کے بوائز لاکر روم نام کے دہلی کے اسکولی بچوں کے ایک گروپ میں گینگ ریپ کرنے اور لڑکیوں کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کرنےکا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس مدعے پر سپریم کورٹ کی وکیل اونی بنسل اور کرونا نندی سے عارفہ خانم شیروانی نے چرچہ کی۔

(فوٹو: رائٹرس)

انسٹا چیٹ گروپ: دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی، 15 سالہ لڑکا گرفتار

اتوار کو ‘بوائز لاکر روم’نام کے پرائیویٹ انسٹاگرام چیٹ گروپ کی بات چیت کے کچھ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے، جہاں جنوبی دہلی کے اسکولی لڑکوں کے ایک گروپ کی جانب سے نابالغ لڑکیوں کی تصویریں شیئر کرکےقابل اعتراض باتیں کی گئی ہیں۔ اس کے بعد سائبر سیل نے معاملے کو جانکاری میں لیا اور ایف آئی آر درج کی۔

Credit: Mark Zuckerberg/@BBC_Joe_Lynam

فیس بک ڈیٹا لیک معاملہ : مارک زکر برگ نے اخبارات میں اشتہار کے ذریعے مانگی معافی

مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ ؛آپ کے ڈیٹا کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہم اس کے اہل نہیں ہیں۔ ہم پر اعتماد کرنے کا شکریہ ،میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے لیے بہتر کام کروں گا۔آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو ہم اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

مارک زکر برگ/فوٹو:رائٹرس

نجی جانکاریوں کے غلط استعمال کے معاملے میں فیس بک کے خلاف جانچ شروع

لوگوں کی ذاتی جانکاری کے غلط استعمال کے معاملے میں فیس بک کے خلاف امریکہ میں تفتیش شروع۔ امریکن فیڈرل ٹریڈ کمیشن اس بات کی جانچ‌کر رہا ہے کہ کیا فیس بک نے صارفین کے لاکھوں اعداد و شمار ایک سیاسی مشاورت ایجنسی کو دئے تھے۔