Interim Budget

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس (فوٹو : پی ٹی آئی)

الیکشن سے پہلے عبوری ڈیویڈنڈ کے طور پر حکومت کو 28 ہزار کروڑ روپے دے‌ گی آر بی آئی

آر بی آئی میں مالی سال جولائی سے جون کی مدت میں ہوتا ہے اور عموماً وہ اگست میں اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد ہی حکومت کو ڈیویڈنڈ دیتی ہے۔ حالانکہ، آر بی آئی نے عبوری ڈیویڈنڈ کی رقم طے کرنے کے لئے پہلی بار اپنے ششماہی اکاؤنٹس کا آڈٹ کرایا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

عبوری بجٹ 2019 پیش کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا؛ یہ صرف بجٹ نہیں ملک کی’وکاس یاترا‘ہے

مرکزی وزیر پیوش گوئل نےدعویٰ کیا کہ دینا کی سب سے بڑی ہیلتھ سروس’ آیوشمان بھارت یوجنا ‘کے تحت اب تک 10 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے مہنگائی کی کمر توڑ دی ہے۔وہیں اپوزیشن نے اس بجٹ کو جملے بازی اور انتخابی تشہیر قرار دیا ہے۔

پیوش گوئل، فوٹو: پی ٹی آئی

عبوری بجٹ 2019: مودی حکومت کا بڑا اعلان، 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر نہیں دینا ہوگا ٹیکس

ارون جیٹلی کی غیر موجودگی میں وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھال رہے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے انتخابی سال میں عوام کو لبھانے والا عبوری بجٹ پیش کیا۔ مڈل کلاس کو ٹیکس میں دی گئی بڑی راحت کے تحت سرمایہ کاری پر 6.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر چھوٹ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔