jails

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

ضمانت دیتے ہوئے عدالتوں کو قیدیوں کی مالی حالت کو بھی دھیان میں رکھنا چاہیے: سپریم کورٹ

ضمانت پالیسی میں اصلاحات کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عدالتوں کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ جب وہ ضمانت دیں تو اس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوکیونکہ ضمانت کی ایسی شرطیں عائد کرنا جو قیدی کی مالی حالت سے باہر ہوں ،اس سے کسی مقصد کی تکمیل نہیں ہوتی۔

(تصویر: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

جیلوں میں بند آدی واسیوں پر صدر کے بیان کے بعد سپریم کورٹ نے قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب کی

گزشتہ 26 نومبر کو صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ اور ان کی آبائی ریاست اڑیسہ کے غریب آدی واسیوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ضمانت کی رقم ادا کرنے کے لیےپیسے کی کمی کی وجہ سے ضمانت ملنے کے باوجود جیل میں ہیں۔ اب سپریم کورٹ نے ملک بھر کے جیل حکام کو ایسے قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔