Lashkar-e-Toiba commander

بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ مبینہ طورپر طالب کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ دی وائر کی طرف سے آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ (بہ شکریہ: ٹوئٹر)

جموں و کشمیر: گرفتار لشکر کمانڈر کو بی جے پی نے حال ہی میں بنایا تھا سوشل میڈیا انچارج

تین جولائی کو جموں و کشمیر پولیس نے ‘وانٹیڈدہشت گرد’ اور ‘لشکر طیبہ کا کمانڈر’ بتاتے ہوئے طالب حسین شاہ کو گرفتار کیا ہے، جنہیں گزشتہ مئی میں بی جے پی کے اقلیتی سوشل میڈیا ونگ کا انچارج بنایا گیا تھا۔ اب طالب کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ وہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔