Mangaluru

آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھاکر بھٹ (فوٹو بہ شکریہ: آر ایس ایس)

بنگلورو: آر ایس ایس لیڈر نے کہا-ترنگے کو بھگوا جھنڈا سے بدلا جا سکتا ہے

آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھاکر بھٹ نے منگلورو کے مضافاتی علاقے کٹر میں وشو ہندو پریشد کے کرنیکا کورگجا مندرکی جانب سےہندو اتحاد کے لیےمنعقدایک بڑے پیدل مارچ کے دوران کہا کہ اگر ہندو سماج متحد ہو جائے تو ایسا ہو سکتا ہے۔

وشو ہندو پریشد کی ریلی(فوٹو:  پی ٹی آئی)

دکشن کنڑ میں گزشتہ آٹھ ماہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 71 معاملے درج: رپورٹ

پیپلزیونین فار سول لبرٹیزکرناٹک، آل انڈیا لائرزایسوسی ایشن فار جسٹس، آل انڈیا پیپلزفورم اور گوری لنکیش نیوز ڈاٹ کام نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں انہوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی کے 71 معاملوں کی پہچان کی ہے۔ یہ تمام معاملے جنوری 2021 سے اگست تک کے ہیں۔

(علامتی تصویر، فوٹو بہ شکریہ ٹوئٹر/@compolmlr)

کرناٹک: دوسرے مذہب کی لڑکی  کے ساتھ جا رہے مسلم نوجوان پر حملہ، بجرنگ دل کے چار ممبر گرفتار

لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ مختلف کمیونٹی کے بیچ دشمنی کو بڑھاوا دینا سےمتعلق دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔ بجرنگ دل کے گرفتار چار میں سے دو کارکنوں کی اسی طرح کے معاملوں میں مجرمانہ تاریخ رہی ہے۔

c-t-ravi-facebook-1024x682

شہریت ترمیم قانون: کرناٹک کے بی جے پی رہنما نے کہا، شاید آپ بھول گئے ہیں کہ گودھرا کے بعد کیا ہوا تھا

ملک بھر میں جاری شہریت ترمیم قانون کےخلاف احتجاج اور مظاہرے کے بیچ کرناٹک بی جے پی رہنما سی ٹی روی نے کہا کہ اگر ریاست میں اکثریت نے اپنا صبر و تحمل کھو دیا تو صورت حال وہی ہوگی جو گودھرا کے بعد ہوئی تھی۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/ویڈیو گریب

کرناٹک: اسکول میں بابری انہدام کو ڈرامائی صور ت میں دکھانے پر سنگھ رہنما سمیت پانچ لوگوں پر معاملہ درج

معاملہ جنوبی کنڑ ضلع کا ہے، جہاں آر ایس ایس رہنما کے ایک اسکول کی سالانہ تقریب میں بچوں نے بابری مسجد کے انہدام کو ایک ڈرامے کی صورت میں پیش کیا تھا۔ پدوچیری کی لیفٹنٹ گورنر کرن بیدی بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں، جس کے لیے سی پی آئی (ایم)نے ان کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔

کیفے کافی ڈے کے بانی اور مالک وی جی سدھارتھ (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

کیفے کافی ڈے کے بانی کی لاش منگلور میں ندی کے کنارے ملی

کیفے کافی ڈے کے بانی اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ سوموار رات سے لاپتہ تھے۔ کمپنی کے بورڈ اور ملازمین‎ کو مبینہ طور پر لکھے ایک خط میں انہوں نے دباؤ میں ہونے اور ایک کاروباری کے طور پر ناکام ہونے کی بات کہی تھی۔