Masjid

ایودھیا کی بدر مسجد۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

ایودھیا: ایک مسجد کی زمین شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کو فروخت کرنے پر تنازعہ کیوں ہوا؟

زیر تعمیر رام مندر کمپلیکس کے قریب واقع ‘مسجد بدر’ کی اراضی کے مبینہ متولی کی جانب سے اسے 30 لاکھ روپے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کو فروخت کرنے کے ‘خفیہ’ معاہدے اور آدھی رقم پیشگی کے طور پرلینے پر مسلم نمائندوں نے سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سودا کرنے والے نہ ہی متولی ہیں، اور نہ ہی وقف بورڈ کی ملکیت ہونے کے باعث ان کے پاس اس کو فروخت کرنے کا اختیار ہے۔

ایودھیا میں کھجور والی مسجد۔ (تصویر: حسین رضوی)

ایودھیا کی ’کھجور والی مسجد‘ چرچے میں کیوں ہے

ایودھیا کے گدڑی بازار میں واقع کھجور والی مسجد کا ایک مینار شہر میں زیر تعمیر ‘رام پتھ’ کی مجوزہ چوڑائی کے دائرے میں آ رہا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے مسجد کمیٹی کو مینار ہٹانے کا نوٹس دیے جانے کے بعد معاملہ ہائی کورٹ پہنچ چکا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے بدایوں ضلع کے رہنے والے عرفان کی جانب سے دائرعرضی کو خارج کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ اس عرضی میں ضلع انتظامیہ کے دسمبر 2021 کے فیصلے کو رد کرنے کی مانگ کی گئی تھی، جس کے تحت مسجد میں اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے کی گزارش کو مسترد کر دیا گیاتھا۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

یوپی: چار سال پرانے سرکاری آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے تقریباً 11 ہزار لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ 2018 کا ایک سرکاری آرڈر ہے، ساؤنڈ ڈیسیبل کی مقررہ حد اور عدالت کی ہدایات کے لیے مقررہ ضابطے ہیں۔ اب اضلاع کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ہر کسی کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی ہے، لیکن لاؤڈ اسپیکر کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔

مدھیہ پردیش کے رتلام میں اذان پر اعتراض کرتاہندو جاگرن منچ کا رکن۔(تصویر: اسکرین گریب)

مدھیہ پردیش: ہندو رائٹ ونگ کی جانب سے اذان کے دوران میوزک بجانے کی دھمکی، مختلف تھانوں میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے لیے میمو

رتلام ضلع کے راوٹی کا معاملہ۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینےکے معاملے پر اعتراض کرتے ہوئے یہ کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے سامنے والی عمارت پر لاؤڈ سپیکر لگادیا ہے اور جب جب اذان دی جائے گی، لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک بجا یا جائے گا۔

متنازعہ کمرے کے قریب پولیس اہلکار۔ (تمام تصویریں: رابعہ شیریں)

کرناٹک: ہندوتوا تنظیم جن جاگرتی سمیتی  نے اسٹیشن پر بنے نماز ہال کو ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ قرار دیا

بنگلورو واقع کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کےریسٹ روم میں طویل عرصے سےمسلمان کارکن نماز پڑھ رہے تھے۔ اب ہندو جن جاگرتی سمیتی نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے اس کو ‘سازش کا حصہ’ قرار دیا ہے۔

جامع مسجد، فائل فوٹو: رائٹرس

عبادت گاہوں کے کھلنے سے پہلے ایڈوائزری جاری، اسدالدین اویسی نے بھی کی اپیل

اسلامک سینٹر آف انڈیا نے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کو لےکر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسلامک سینٹر کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپیل کی ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر اور 10 سال سے کم عمر کے بچے مسجدوں میں نہ آئیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

اذان اسلام کا لازمی حصہ ہے، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

گزشتہ دنوں غازی پور،فرخ آباد اور ہاتھ رس کی ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران مسجدوں کے اذان لگانے پر روک لگانے کا زبانی حکم دیا تھا۔ اس حکم کو رد کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مؤذن مسجد سے اذان دے سکتے ہیں لیکن آواز بڑھانے والے کسی آلہ کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

فوٹو: اے این آئی

علی گڑھ میں ہولی سے پہلے ڈھکی گئی مسجد، انتظامیہ نے کہا-امن و امان کی بحالی کے لیے ایسا کیا گیا

اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان بنائے رکھنے کے لیے علی گڑھ کے حساس عبدالکریم چوراہا پر واقع ہلوائی یان مسجد کو شامیانےاور ترپال سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران مسجد پر کوئی رنگ نہ پھینک دے۔

kejriwal-new-look

کیا دہلی حکومت نے اشتہارات پر واقعی 1500کروڑ روپے خرچ کیے؟

فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا کیجریوال سچ بول رہے ہیں کہ ان کی حکومت نے اشتہار پر صرف چالیس کروڑ روپے خرچ کیے۔ کیا لکھنؤ میں مسجد کے امام کو سنگھیوں – بجرنگیوں نے زخمی کیا؟ کیا بیلجیئم کی مسلم پارٹی نے فی الحال بیلجیئم کو اسلامی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا؟ بہار کے ساسا رام میں بم کہاں پھٹا،مسجد کے اندر یا مسجد کے باہر !

Masjid_DW

جرمنی : ایک اور مسجد پر حملہ

جرمن حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گزشتہ برس اس یورپی ملک میں مسلمان مردوں، خواتین اور مساجد پر قریب ایک ہزار حملے کیے گئے جبکہ ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

eid__pti

عید کی نماز میں عورتوں کے لیے جگہ کیوں نہیں ؟

ائرپورٹ جاتےہوئےحج  کا ایک قافلہ گریٹر نوئیڈا کی ایک  مسجد کے سامنے رکا، مرد حضرات جمعہ کی نماز پڑھنے گئے مگر عورتیں باہر ٹہلتی رہیں کیونکہ مسجد میں ان کے لئے گنجائش نہیں تھی۔ اگلے چند دنوں میں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار منائیں گے۔صبح صبح لوگ نماز […]

MasjidWomanUNI

ممبئی میں مسلم خاتون عالم دین کا مسجد میں خطبہ

ایک ایسے وقت میں جب عورتوں اور مسلم عورت کوکئی معاملات میں مرد کے غلبہ سے لڑ ناپڑرہا ہے، شمال مغرب کے ایک متمول علاقہ یاری روڈ میں ایک مسجد نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ممبئی (یواین آئی ) :مولانا محمد فیاض بکری کی بیوی ان خواتین […]