Mathura

متھرا میں شری کرشن جنم استھان مندر اور شاہی عیدگاہ مسجد۔ (تصویر: تاروشی اسوانی)

متھرا: شاہی عیدگاہ احاطے میں پوجا کی عرضی پر مسلم فریق کو اعتراض

متھرا کے شاہی عیدگاہ کے احاطے میں ‘کرشن کوپ’ میں پوجا کی مانگ کرنے والی ایک عرضی پر مسلم فریق نے اعتراض کرتے ہوئےالہ آباد ہائی کورٹ سے کہا کہ اس پر کوئی حکم جاری نہ کیا جائے کیونکہ مسجد کے وجود سے متعلق اصل مقدمہ اس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Mathura-vid-Thumb

یوپی: متھرا میں گوشت فروخت کرنے پر پابندی نے مسلمانوں کو کس طرح سے متاثر کیا ہے؟

ویڈیو: اگست 2021 میں متھرا ضلع کے 22 وارڈوں میں انڈے، نان ویجیٹیرین مصنوعات اور شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس کاروبار سے وابستہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں گوشت فروخت کرنے کی روایت انگریزوں کے دور سے چلی آ رہی ہے۔ تاہم گزشتہ دو سال کی پابندیوں کی وجہ سے کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

یوپی: ریلوے اسٹیشن سے چرایا گیا بچہ بی جے پی کونسلر کے گھر سے برآمد، شوہر سمیت گرفتار

پولیس نے بتایا کہ 24 اگست کو متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم پرسوئی ہوئی ایک خاتون کے پاس سے چرایا گیا سات ماہ کا بچہ فیروز آباد میونسپل کارپوریشن کی بی جے پی کونسلر ونیتا اگروال کے گھر سے برآمد ہوا ۔ انہوں نے اسے مبینہ طور پر ہاتھرس سے بچہ چور گینگ چلانے والے ایک جوڑے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے میں خریدا تھا۔

(علامتی تصویر، بہ شکریہ: فیس بک)

اسمبلی انتخابات: … آج اچانک ہم پہ جو ہیں مہربان، ان سے پوچھو یہ آج تک تھے کہاں

الیکشن کےقصے: الیکشن کا موسم قریب آتے ہی بزرگ کئی ایسے پرانے قصے سناتے ہیں، جو جمہوریت کے اس تہوار پرتیر ونشتر کی طرح لگتے ہیں۔ بتاتے ہیں کہ ایک باربھارتیندو ہریش چندر جب بستی پہنچے، توبولے–بستی کو بستی کہوں تو کاکو کہوں اجاڑ! ہرریا قصبے میں بالو شاہی کھائی تو یہ پوچھنے سےباز نہیں آئے کہ اس میں کتنا بالو ہے،وہ کتنی شاہی ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

یوپی: متھرا میں طالبہ نے بھاگوت آچاریہ اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرایا

اتر پردیش کے متھرا ضلع کے ورنداون کے ایک آشرم میں رہ کر نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک طالبہ نے کاشی ودوت پریشد کے مغربی ہندوستان کےانچارج بھاگوت آچاریہ کارشنی ناگیندر مہاراج اور ان کے ایک ساتھی دیویندر شکلا کے خلاف ریپ،مارپیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ طالبہ کی خود سوزی کی دھمکی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بھاگوت آچاریہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

1712 krishna.00_11_19_22.Still005

 متھرا: نسلوں سے بھگوان کرشن کی پوشاک بنا کر بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہے مسلم برادری

ویڈیو: متھرا میں اس مہینے کی شروعات میں ہندو مہاسبھا نے شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر شری کرشن کی مورتی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس پولرائزیشن کے بیچ مسلم کمیونٹی کے ان کاریگروں کی کہانی،جوکئی نسلوں سے کرشن کی مورتیوں کے لیے روایتی کپڑے بناتے ہیں۔

(علامتی  فوٹو، بہ شکریہ: وکی میڈیا کامنس)

متھرا میں گوشت کی فروخت پر پابندی کا اصل مقصد اور ممکنہ نتائج کیا ہیں؟

یوگی حکومت کے متھرا میں میٹ بین کے فیصلے کی قانونی حیثیت پر کوئی تنازعہ نہیں ہے کیونکہ اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے سے موجود ہے، لیکن اس کے اصلی ارادے اورممکنہ نتائج پر یقینی طور پر بحث ہونی چاہیے کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر لوگوں کےحقوق ، ان کےروزگار اور سلامتی سےوابستہ ہے۔

0109 GONDI.00_32_24_14.Still004

متھرا ڈوسا اسٹال پر فرقہ وارانہ حملہ، ملزم کی پہچان ہوئی

ویڈیو: اتر پردیش کےمتھرا میں شری ناتھ ڈوسا اسٹال پر دیوراج پنڈت اور راشٹریہ ہندو یووا واہنی کے کچھ کارکنوں نے گزشتہ18 اگست کو ایک مسلمان کے کام کرنے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کے بعد اس کا نام بدل کر امریکن ڈوسا کارنر نام دیا گیا ہے۔ اسے لےکر دی وائر نے کچھ فوڈاسٹال مالکوں اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ورون کمار سنگھ سے ملاقات کی اور دیوراج پنڈت کے ایک دوست سے بھی بات کی، جو ہندوتواکارکنوں کے گروپ کا حصہ ہے، جس نے اسٹال پر حملہ کیا تھا۔

یتی نرسنہانند (بائیں)کے ساتھ متھرا میں مسلم ڈوسا فروش کے اسٹال پر حملہ کرنےکے ملزم  ہندوتواکارکن  دیوراج پنڈت (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

یوپی: متھرا میں ڈوسا اسٹال پر فرقہ وارانہ حملے کے بعد مسلمان مزدوروں کو نوکری جانے کا اندیشہ

اتر پردیش کے متھرا کی وکاس مارکیٹ میں18اگست کو ہندوتوا کے کارکنوں نے ڈوسا بیچنے والے ایک مسلمان کے اسٹال پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ حملہ آوروں کا الزام ہے کہ مسلمان ہوکر ڈوسا فروش نےدکان کا نام ہندو بھگوان شری ناتھ کے نام پر رکھا ہے۔ معاملے کا ویڈیو پولیس کے علم میں آنے کے بعد گزشتہ 28 اگست کو متھرا کے کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/@MYogiAdityanath)

یوگی آدتیہ ناتھ نے متھرا میں شراب اور گوشت کے کاروبار پر پابندی کا اعلان کیا

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متھرا میں بھگوان شری کرشن کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پروگراموں میں کہا کہ ورنداون، گووردھن، نندگاؤں، برسانا، گوکل، مہاون اور بلدیو میں جلد ہی گوشت اور شراب کی فروخت بند کرکے ان کاموں میں لگے لوگوں کو دوسرے کاموں میں لگایا جائےگا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

اتر پردیش:کورونا متاثرہ ہو نے کے شبہ میں لڑکی کو بس سے باہر پھینکنے کا الزام، موت

واقعہ 15 جون کا ہے، جب اپنی ماں کے ساتھ روڈویز بس سے نوئیڈا سے شکوہ آباد جا رہی19سالہ لڑکی راستے میں تھکان اور گرمی سے بےہوش ہو گئی۔اہل خانہ کاالزام ہے کہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر نے کورونا متاثرہ ہونے کے شبہ میں اس کو بس سے باہر پھینک دیا، جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

Mathura

مبینہ طور پر ’رام رام‘ کا جواب نہ دینے پر غیر ملکی شہری کو چاقو مارا، حملہ آور گرفتار

اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔

(فوٹو : رائٹرس)

الیکشن کے قصے: جب متھرا سے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی

الیکشن کےقصے:1957 کے لوک سبھا انتخاب میں متھرا سے کانگریس اور جن سنگھ کے امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے آزادانہ طورپر لڑے راجا مہیندر پرتاپ سنگھ نے جیت حاصل کی تھی ۔ اٹل بہاری واجپائی اتر پردیش میں لکھنؤ، بلرام پور اور متھرا سیٹ سے انتخاب لڑے تھے اور بلرام پور سے جیت‌کر لوک سبھا پہنچے تھے۔

علامتی تصویر فوٹو: رائٹرس

اتر پردیش: اشرافیہ  نے نہیں نکلنے دی دلت کی بارات

متھرا کے نوہ جھیل تھانہ حلقہ کا معاملہ۔ دلہن کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اتوار کو والمیکی کمیونٹی کی ایک لڑکی کی شادی تھی، جہاں بارات کو آنے سے روکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ براہمنوں کے ذریعے معافی مانگنے کے بعد دونوں فریقوں کے بیچ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔