MEA Spokesperson Ravish Kumar

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (السٹریشن: دی وائر)

ہندوستان پاکستان کے مابین تجارت کی معطلی سے کس کو ہوا نقصان؟

حال ہی میں نئی دہلی کے ایک معروف تحقیقی ادارہ بریف نے انکشاف کیا ہے کہ ان اقدامات سے سب سے زیادہ نقصان خود ہندوستان کو ہی ہوا ہے۔ صرف پنجاب کے شہر امرتسر میں ہی کم و بیش 50ہزا رافراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔

نریندر مودی(فوٹو : پی ٹی آئی)

پاکستان نے نہیں دی وزیر اعظم مودی کے ہوائی جہاز کو اپنے ایئر اسپیس سے گزرنے کی اجازت

پاکستان نے دوسری بار ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو اپنے ایئر اسپیس کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔ وہیں ہندوستان نے پاکستان کی اس حرکت کی شکایت آئی سی اے اوسے کی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

ملیشیا کے وزیراعظم نے کہا، کشمیر پر حملہ کر کے ہندوستان کے قبضہ کرنے والے اپنے بیان پر قائم

کشمیر پر ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمدکے بیان کو لے کر ہندوستان کے ذریعے اعتراض کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہم اپنے من کی بات بولتے ہیں اور ہم اس کو پلٹتے اور بدلتے نہیں ہیں۔ہمیں لوگوں کو لیے بولنا ہوگا۔

(فوٹو : رائٹرس)

پاکستانی ایئر اسپیس بند ہونے سے ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان: مرکز

سول ایویشن وزیر ہردیپ پری نے پارلیامنٹ میں یہ جانکاری دی۔ 26 فروری کو ہندوستان کے ذریعے سرحد پار بالاکوٹ میں دہشت گرد وں کے کیمپ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی’سرجیکل اسٹرائیک‘کے بعد پاکستان نے اپنا ایئر اسپیس بند کر دیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار (بائیں) اور ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہندوستان کے ذریعے پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ غلط ہو سکتا ہے: امریکی ویب سائٹ

جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے خودکش حملے کے بعد 27 فروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایئر اسٹرائک ہوئی تھی، جس میں ہندوستان نے پاکستان کا ایف-16 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔