Medha Patekar

بازآبادی کا مطالبہ کرتی  ہوئی کپلابین تڑوی۔ (بائیں سے پہلی)

گجرات ’ماڈل‘ کو چیلنج دینے والی کیوڑیا کالونی کی مزاحمتی تحریک کی بازدید

جہاں ملک ایک طرف‘گجرات ماڈل’کی شکل میں پیش کیے گئے چھلا وے کو لےکر آج سچائی سے واقف ہورہا ہے، وہیں گجرات کے کیوڑیا گاؤں کے آدی واسیوں نے بہت پہلے ہی اس کے کھوکھلے پن کو سمجھ کر اس کے خلاف کامیابی کے ساتھ ایک مزاحمتی تحریک شروع کی تھی۔

Narmada-Protest-Delhi-The-Wire

سردار سروور: آبی سطح میں اضافہ، خطرے میں زندگی

ویڈیو: مدھیہ پردیش میں نرمدا گھاٹی کے تحت آنے والے کئی گاؤں بھاری بارش کی وجہ سے زیر آب ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کئی زیر آب گاؤں کی باز آبادی نہیں ہوئی ہےاور اب باندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے زیر آب علاقوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔نئی دہلی کے جنتر منتر پر سردار سروور باندھ کے پانی کی سطح کو کم کرنے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کرنے آئے مدھیہ پردیش کے گاؤں والوں اور نرمدا بچاؤ آندولن کے کارکنوں سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔

AppleMark

کیا مودی کو سردار سروور باندھ کا افتتاح کرتے وقت بےگھروں کی یاد آئی ہوگی؟

جس نرمدا پر بنے باندھ کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا، اسی ندی میں اپنی بازآبادکاری کو لےکر مدھیہ پردیش کے سیکڑوں لوگ جل ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ 17ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش تھا۔ اس کو منانے کے لیے  ان کی آبائی ریاست گجرات […]