morbi bridge

گجرات کے موربی سول اسپتال  کے دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی (بائیں) اور مدھیہ پردیش کے گوالیار کا جے اے ایچ اسپتال(تصویر: پی ٹی آئی/دیپک گوسوامی)

آئے دن رہنماؤں کے اسپتالوں کے دوروں سے بدلتا کیا ہے؟

آپ بیتی: موربی پل حادثے کے بعد وزیر اعظم مودی کے اسپتال کے دورے سے پہلے ہی اس کے کایا پلٹ کی تصویریں سامنے آ ئی تھیں۔یہ سب نیا نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال کے ایسے ہی کچھ دوروں کا گواہ ہونے کی وجہ سےمیں جانتا ہوں کہ لیڈروں کے اس طرح کے دورے سے اخبارات کی سرخیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں بدلتا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل سوموار کو راج کوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

موربی حادثے کے ’اصل گنہگاروں‘ کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، کیونکہ وہ بی جے پی سے وابستہ ہیں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے راج کوٹ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ‘دو ہندوستان’ بنا رہی ہیں۔ ایک تو ارب پتیوں کا ہندوستان ہے،وہ جو بھی خواب دیکھتے ہیں اسے پورا کر سکتے ہیں، اور دوسرا غریبوں کا ہندوستان، جس میں کسان، مزدو اور چھوٹے تاجرشامل ہیں، جو مہنگائی اور بے روزگاری کے درمیان زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

موربی میں کے ماچھو ندی پر پل ٹوٹ جانے کے بعدجار ی  راحت اور بچاؤ کا کام ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

موربی پل حادثہ: اوریوا گروپ نے رینوویشن کے لیے مختص 2 کروڑ روپے میں سے صرف 12 لاکھ خرچ کیے

گزشتہ 30 اکتوبر کو گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے کیبل پل کے اچانک ٹوٹ جانے سے تقریباً 141 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پل کی دیکھ بھال اور آپریشن کا ٹھیکہ اوریوا گروپ کے پاس تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے یہ ٹھیکہ کسی دوسری فرم کو دیا تھا، جسے انفراسٹرکچر سے متعلق کام کی تکنیکی جانکاری نہیں تھی۔

مختلف جماعتوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گجرات کے موربی شہر میں واقع سول اسپتال کے رنگ و روغن کی تصویریں  شیئر کی ہیں۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

وزیر اعظم کے دورے سے قبل موربی کے سرکاری اسپتال میں ہوا رنگ و روغن کا کام، اپوزیشن نے بنایا  تنقید کا نشانہ

گجرات کے موربی شہر میں پل حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو یہاں کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل اسپتال کورنگ و روغن کرائے جانے پر کانگریس نے کہا ہے کہ اسپتال ‘شہنشاہ’ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ یہ گجرات کا ماڈل ہے۔ ایک طرف موت کاماتم ہے تو دوسری طرف ’راجہ جی‘ کا ایونٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

گجرات: موربی پل حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 141 ہوئی

گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے تقریباً ایک صدی پرانے کیبل پل کو مرمت کے بعد عوام کے لیےپانچ دن پہلےہی کھولا گیا تھا، لیکن میونسپلٹی کا ‘فٹنس سرٹیفکیٹ’ نہیں ملا تھا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن نے اسے ‘مین میڈ ٹریجڈی’ کہا ہے۔