MP Police

image

مدھیہ پردیش: گائے کے سامنے پیشاب کرنے پر مسلمان  بزرگ کی پٹائی، مقدمہ درج

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کا ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گائے کے سامنے پیشاب نہیں کیا تھا۔ اس کے باوجود زدو کوب کرنے کے بعد زبردستی ان سے یہ بات قبول کروائی گئی۔ پولیس نے سیف الدین کو ہراساں کرنے اور اس واقعہ سے متعلق ویڈیو بنانے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سلیم بیگ کا آٹورکشہ مبینہ طور پر جلایا گیا۔ (فوٹو: اسپیشل ارینجمنٹ)

مدھیہ پردیش: متاثرین کا الزام-پولیس آگ زنی اور مسلمانوں پر حملے کے ملزمین کو بچا رہی ہے

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں کوڑیا ہنومان مندر کےعلاقے کا معاملہ۔ بنٹی اپادھیائے نام کے ایک شخص پر دو مسلم خاندانوں نے الزام لگایا ہے کہ اس نےان کی املاک کو آگ لگانے، ان کے خاندان کے افراد پر حملہ کرنے اور علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ انہیں ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سےنشانہ بنایا گیا، لیکن پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا۔

نروتم مشرا (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

مدھیہ پردیش: پولیس کارروائی میں مستعمل اُردو اور فارسی لفظوں کو ہندی لفظوں سے بدلنے کا عمل شروع

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے گزشتہ ماہ پولیس کارروائی میں مستعمل دوسری زبانوں کے الفاظ کو ہندی کےرائج لفظوں سے بدلنے کا اعلان کیا تھا۔ مختلف اضلاع کے سینئر پولیس افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سات دنوں کے اندرطے شدہ پروفارما میں غیر ہندی الفاظ کو بدلنے سے متعلق تجاویز پیش کریں۔

حملے کے بعد درگاہ (بہ شکریہ : ٹوئٹر ویڈیوگریب/@KashifKakvi)

مدھیہ پردیش: تبدیلی مذہب کے شک میں نامعلوم ہجوم نے درگاہ پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا

معاملہ نیمچ ضلع کےجاود تحصیل کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دو درجن نقاب پوشوں نےمبینہ طور پر ایک درگاہ پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر کےاس کو نقصان پہنچایا ہے، ساتھ ہی اس کے خادم اور زائرین کی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔ حملہ سنیچر کی شب تقریباً11 بجے سے اتوار کی صبح تین بجے تک چلا۔

راکیش ٹموٹیا کے ماں باپ، بیوی اور بچے (فوٹو : سوربھ ارورا)

بھارت بند: گوالیار میں مارے گئے دلتوں کی فیملی کو اب تک انصاف کا انتظار

گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]

Sandeep-Sharma-Bhind-Collage

صحافی سندیپ کو دو اجنبی ہسپتال کے بجائے پوسٹ مارٹم ہاؤس کیوں لےکر گئے تھے؟

ایمبولینس کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ زخمی سندیپ کو ہسپتال لے جانے کے لئے موقع واردات پر پہنچے تو دو اجنبی شخص ایمبولینس میں گھس آئے۔ انہوں نے سندیپ کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر لے جانے کے بجائے سیدھے پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جانے کو کہا تھا۔

صحافی سندیپ شرما (بائیں)سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار سندیپ کی طرف جاتا دکھائی ٹرک (دائیں)/فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر

مدھیہ پردیش : ریت مافیااورپولیس کااسٹنگ کرنےوالےصحافی کاقتل

بھنڈکے صحافی سندیپ شرما کے مافیا اور پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرنے کے بعد سے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج کو خط لکھ‌کر انہوں نے تحفظ دینے کی مانگ بھی کی تھی۔