Mulayam Singh Yadav

ملائم سنگھ یادو

الوداع ملائم سنگھ یادو …

ملائم سنگھ یادو، لالو پرساد یادو اور کانشی رام نے دبے کچلے مجبور و مقہور مظلوموں کو جگا تو دیا، مگر ان کا ایک واضح اتحاد بنانے میں ناکام رہے، جو ملکی سطح پر اثر انداز ہوکرہندوستان کے سماجی توازن کو ٹھیک کرکے اس خطے کی تقدیر بدل دیتا۔ ہندوستان میں فرقہ پرستی اور اعلیٰ ذاتوں کی ہندو قوم پرستی اور سیاست و سماج میں ان کی پکڑ کا مقابلہ صرف مسلمانوں اور نچلے طبقے پر مشتمل مظلوموں کے ایک ایسے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ مگر اس کے لیے شاید ایک با ر پھر کسی ملائم سنگھ یادو کا انتظار کرنا پڑے گا، جو دور اندیش اور اپنے نعرے کوعملی جامہ پہنانے اور منزل تک پہنچنے میں مخلص ہو۔

4yu

جیل سے باہر آئے ایس پی لیڈر اعظم خان کے بیٹے نے کہا، ظالم کی حکومت کا خاتمہ ہوگا

ویڈیو: اتر پردیش میں ایس پی لیڈر اعظم خان کو ان کے بیٹے عبداللہ خان کے ساتھ پرانےمعاملوں میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اعظم اس وقت جیل میں ہیں، جبکہ ان کے بیٹے کو ضمانت مل گئی ہے۔ عبداللہ خان نے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کو بتایا کہ کس طرح ان کے پورے خاندان کےخلاف سینکڑوں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کیسے جیل میں ان کے والد کی تکالیف جاری ہیں۔

اترپردیش اسمبلی، فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: 40 سال بعد اب سبھی وزراء اور وزیر اعلیٰ خود کریں گے اپنے انکم ٹیکس کی ادائیگی

اتر پردیش میں  وزراء کی تنخواہ اور بھتہ سے متعلق قانون  جب بنا تھا تب وشوناتھ پرتاپ سنگھ ریاست کے وزیراعلیٰ تھے۔ اس قانون نے اب تک 19 وزیراعلیٰ اور تقریباً 1000 وزراء کو فائدہ پہنچایا ہے۔ نئی دہلی:اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اور سبھی وزراء اپنے انکم ٹیکس […]

اکھلیش یادو، ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی ایس پی  کے ساتھ کم سیٹوں پر سمجھوتہ انتخاب سے پہلے ہی ایس پی کی ہار ہے

2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ایس پی اپنے قیام کے بعد سے سب سے کم سیٹوں پر لڑے‌گی۔ ایک طرح سے وہ بنا لڑے تقریباً 60 فیصد سیٹیں ہار گئی ہے۔ ایس پی کا بی ایس پی سے کم سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لئے تیار ہو جانا حیران کرتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ہماری پارٹی مضبوط تھی تو بی ایس پی کو آدھی سیٹیں کیوں دی گئیں: ملائم سنگھ

ملائم سنگھ یادو نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے گٹھ بندھن کو لے کر اکھلیش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آخر کس بنیاد پر آدھی سیٹیں بی ایس پی کو دی گئیں۔ ایس پی کے ہی لوگ پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ملائم کا مودی کے متعلق بیان: کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ؟

ملائم سنگھ یادو کے اس تیر کا اصل نشانہ وہ شخصیت تھی، جو ان کے پاس ہی بیٹھی تھی۔اب کانگریس اتر پردیش میں پرینکا کی قیادت میں اپنی کھوئی ہوئی جگہ دوبارہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تو اس سے ملائم سنگھ یادو کا فکرمند ہونا ایک فطری امر ہے۔