Muslim Voters

Arfa-ji-thumb-4

کیا مسلم ووٹروں کو لبھا پا رہے ہیں راہل گاندھی؟

ویڈیو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا اتر پردیش کے مراد آباد پہنچی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا راہل گاندھی کوئی اثر ڈالنے میں کامیاب ہوں گے، اس بارے میں بات کرتی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

WhatsApp Image 2022-01-30 at 00.24.54 (1)

کیا مغربی اتر پردیش میں ہندو مسلم کی سیاست کر کے ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے بی جے پی؟

ویڈیو: جب بھی مغربی اتر پردیش کی بات آتی ہے تو جاٹ اور مسلمانوں کا ذکر ہوتا ہے، کیونکہ یہاں دونوں کی اچھی آبادی ہے۔ مجموعی طور پردونوں برادریوں کے پاس 43 فیصد ووٹ ہے۔ مغربی یوپی میں بی جے پی کیا کرے گی؟ کیا اکھلیش کا جاٹ مسلم فیکٹر کام کرے گا یا بی جے پی کا 80 بنام 20 کا داؤ کام کرے گا؟ بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان ۔

0812 Sumedha Yaqut Yogi Rally.00_09_46_07.Still004

اتر پردیش اسمبلی انتخابات: یوگی نے آنگن باڑی خواتین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ویڈیو: اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں پولیس کےوحشیانہ لاٹھی چارج کی شکار آنگن باڑی کی خواتین حال ہی میں متھرا میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی میں پہنچی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں نوکری سے نکالے جانے کی دھمکی دے کر یہاں لایا گیا ہے۔ دی وائر سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کووڈ19 کی وبا کے دوران ڈیوٹی کی تھی لیکن حکومت نے ایک بار بھی ان کے مطالبات پر کان نہیں دھرے ہیں۔

Barina Story.00_17_06_14.Still006

اتر پردیش انتخابات: کیا ہوا جب اس خاتون نے بی جے پی ایم ایل اے سے سوال کیا؟

ویڈیو: اتر پردیش میں اگلے سال کی شروعات میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دی وائر کی ٹیم نے بلند شہر ضلع کے برینا گاؤں میں رہنے والی گیتا نامی خاتون سے بات کی، جو بی جے پی ایم ایل اے انیتا راجپوت سےسوال پوچھنے پرسرخیوں میں آئی تھیں۔شیکھر تیواری بتا رہے ہیں کہ گیتا نے کیا سوالات کیے اور باقی گاؤں والوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

0812 YAQUT SUMEDHA YOGI RALLY.00_00_48_17.Still001

یوگی آدتیہ ناتھ کی متھرا ریلی: ’بھیڑ جمع کرنے سے نہیں بنے گی بی جے پی کی حکومت‘

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی متھرا ریلی میں آئے لوگوں نے بتایا کہ ان کے لیے انتخاب میں اصل مسائل کیا ہیں ہیں اور وہ کون سے مدعے ہیں جن پر آنے والے اسمبلی انتخاب میں یوپی کے لوگ ووٹ کریں گے۔

2511 Gondi.00_17_50_09.Still022

نوکریاں نہیں تو اتر پردیش میں بی جے پی کا ہندوتوا ہوگا ناکام: پروفیسر اجئے گڈاورتی

ویڈیو: دہلی واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے پروفیسر اجئے گڈاورتی نے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ اگلے سال اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی پولرائزیشن کی سیاست کیسے ناکام ہو سکتی ہے۔

3011 Gondi.00_27_44_13.Still008

یوپی: متھرا میں پولرائزیشن کی سیاست کے بیچ کیا ہیں عوام کے حقیقی مدعے

ویڈیو: گزشتہ چھ دسمبر کو بابری مسجد انہدام کی برسی پر متھرا میں دائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سےمبینہ کرشن جنم بھومی پر ‘جلابھشیک’ کی دھمکی کے بیچ شہر میں دفعہ144 لگا دی گئی تھی اور پولیس کی تعیناتی رہی۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں کو لےکر سرکار پر پولرائزیشن کی کوشش کے الزام لگ رہے ہیں۔ دی وائر نے جاننے کی کوشش کی کہ آخر متھرا کے لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

Synced Sequence.00_12_29_06.Still003

اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے پہلے کیشو پرساد موریہ کا ہندوتوا داؤ

ویڈیو: یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے اپوزیشن بالخصوص، ایس پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے دورحکومت میں‘جعلی ٹوپی والے غنڈے’کاروباریوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کرتے تھے، لیکن بی جے پی حکومت آنے کے بعد وہ غنڈے دکھائی نہیں دے رہے۔ اس سے پہلے موریہ نے متھرا کے معاملے پر بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

photo_2021-11-29_18-09-51

اتر پردیش اسمبلی انتخابات: ’کورونا کے دوران قبرستان ملے نہ شمشان‘

ویڈیو: اتر پردیش میں انتخابی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔سماجوادی پارٹی، بی ایس پی ، کانگریس کے علاوہ مقتدرہ بی جے پی رائے دہندگان کو اپنے حق میں کرنے کی قواعد میں مصروف ہوگئی ہیں۔ دی وائر کی ٹیم نے مغربی اتر پردیش کے بلندشہر ضلع کے نرورا جاکر لوگوں سے آنے والے انتخاب کے بارے میں ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

احمد پٹیل (فوٹو: پی ٹی آئی)

گجرات: گزشتہ 30 سالوں میں کوئی بھی مسلم ایم پی منتخب نہیں کیا گیا

گجرات سے آخری بار 1984 میں مسلم ایم پی کے طور پر کانگریس سے احمد پٹیل لوک سبھا پہنچے تھے۔ اس سے پہلے 1977 میں ریاست سے دو رہنما،احمد پٹیل اور احسان جعفری رکن پارلیامان بنے۔ گجرات سے ایک بار میں اس سے زیادہ مسلم رکن پارلیامان لوک سبھا نہیں پہنچے ہیں۔