Nagaland

North-east-thumb

نارتھ ایسٹ اسپیشل: کن ایشوز پر ہوگا ناگالینڈ اور میزورم لوک سبھا الیکشن

ویڈیو: ناگالینڈ اور میزورم میں ایک ایک لوک سبھا سیٹ ہے، جس کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہونی ہے۔ جہاں ناگالینڈ میں علیحدہ ریاست کا مطالبہ مؤثر ہے، وہیں میزورم میں اسمبلی میں کرشمے کی طرح ابھرنے والی زورام پیپلز موومنٹ قبائلی برادری کے مسائل پر بات کر رہی ہے۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر صحافی سنگیتا بروآ پیشاروتی سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔

(تصویر: دی وائر)

مرکز ی حکومت اپوزیشن مقتدرہ ریاستوں کے خلاف سخت قدم اٹھاتی ہے، اپنی ریاستوں کے خلاف نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ناگالینڈ میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی آئینی شق کی عدم تعمیل پر مرکزی حکومت کی سرزنش کی اور کہا کہ وہ اس معاملے سے پلا نہیں جھاڑ سکتی۔ اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسے فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

ناگالینڈ کے شہریوں کی ہلاکت: فوج نے ایس آئی ٹی کے سامنے کہا، شناخت کرنے میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا واقعہ

ناگالینڈ میں دسمبر میں فوج کی فائرنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت کی جانچ کے لیےایس آئی ٹی بنا ئی گئی تھی۔ جانچ کے دوران ایس آئی ٹی کے سامنے بیان دینے والےفوج کے37جوان اس بات پر مصر ہیں کہ انہیں جو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں وہ غلط ثابت ہوئیں، جس کی وجہ سے 13 عام شہری مارے گئے۔

نیشنل پیپلزپارٹی(این پی پی)ایم پی  اگاتھا سنگما۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بی جے پی کی اتحادی  نیشنل پیپلز پارٹی نے زرعی قوانین کی طرح سی اے اے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

پارلیامنٹ کےسرمائی اجلاس سے پہلے بی جے پی کی اتحادی نیشنل پیپلز پارٹی(این پی پی)نےشہریت قانون کو منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ میگھالیہ کے تورا لوک سبھا حلقہ سے ایم پی اگاتھا سنگما نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ جس طرح اس نے لوگوں کےجذبات مدنظر زرعی قانون منسوخ کیے ہیں، اسی طرح نارتھ ایسٹ کے لوگوں کے جذبات کے مدنظرسی اے اے کوبھی منسوخ کیا جانا چاہیے۔

فوٹو : رائٹرس

سال 2015 سے 2017 کے دوران شمال مشرقی ریاستوں سے تقریباً 28 ہزار لوگ لاپتہ ہوئے: وزارت داخلہ

وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ سال 17- 2015 کے دوران آٹھ شمال مشرقی ریاستوں سے لاپتہ ہوئے 27967 لوگوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 19344 لوگ آسام سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

فوٹو: رائٹرز

ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کا سیشن ملتوی، نہیں پاس ہوسکا تین طلاق اور شہریت ترمیم بل

یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی پاس ہوچکے ہیں جبکہ راجیہ سبھا میں اس کو پاس کرنے کے لیے حکومت کے پاس آج آخری دن تھا ۔ چوں کہ یہ بل بجٹ سیشن کے آخری دن بھی پاس نہیں ہوسکے اس لیے اب اس کو رد مانا جائے گا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مرکزی کابینہ نے شہریت ترمیم بل 2016 کو منظوری دی، کل نارتھ ایسٹ بند

اس مجوزہ ترمیم بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سے آئے وہاں کے اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت عطا کرنے کا اہتمام ہے۔ نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے شہریت ترمیم بل کو منظوری دے دی ہے۔ اس کو لےکر آسام سمیت پورے نارتھ-ایسٹ میں بڑے پیمانے پر […]

AmitabhKant-Niti-Aayog-PTI

حکومت طے نہیں کرسکتی سیاح کیا کھائیں گے کیا نہیں :نیتی آیوگ سی ای او

ریاستوں کو اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے کہ سیاح کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا پینا چاہتا ہے۔ نئی دہلی : شراب پر پابندی کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ملک میں ٹورازم انڈسٹری کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ایسے میں نیتی آیوگ کے سی ای او […]