Naxalite

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

چھتیس گڑھ: بے قصور شخص کو 9 ماہ تک نکسلائٹ بتا کر جیل میں رکھا، اصل ملزم کی خود سپردگی کے بعد رہائی

معاملہ سکما ضلع کا ہے۔ بتایا گیا کہ جولائی 2021 میں پولیس نے منپا گاؤں سے 42 سالہ پوڑیام بھیما کو نکسلائٹ بتاکر گرفتار کیا تھا۔ غلط پہچان کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس ریکارڈ میں درج اسی نام کے نکسلی نے مارچ 2022 میں اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ دنتے واڑہ عدالت میں خودسپردگی کی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سلگیر میں مقامی افراد  کا مظاہرہ ۔ (فوٹو:نندنی سندر)

بستر کے ’شاہین باغ‘ میں نوجوانوں کی قیادت والی منفرد احتجاجی تحریک

بسترڈویژن کےسکما ضلع کےسلگیرگاؤں میں سی آر پی ایف کے کیمپ کے خلاف عوامی تحریک کو دبانے اور ماؤنواز بتانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن اس پر امن احتجاج کے آسانی سے ختم ہونے کے آثارنظر نہیں آتے۔

بدروکی لاش کو دیکھ کر روتی ہوئی ان کی بیوی۔ (تمام فوٹو: سکنیا شانتا)

چھتیس گڑھ: بستر کے ایک دور دراز گاؤں میں انصاف کی امید میں رکھی ہے لاش

دنتے واڑہ اور بیجاپورضلع کے پہاڑی سرے پر بسےگمپور کے نوجوان بدرو ماڈوی کو گزشتہ سال جن ملشیا کمانڈر بتاتے ہوئے انکاؤنٹر کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بدرو کے اہل خانہ اورگاؤں والوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےانصاف کی لڑائی کی علامت کے طور پر ان کی لاش محفوظ رکھی ہے۔

(فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی)

اڑیسہ: کندھمال ضلع‎ میں نکسلیوں نے خاتون الیکشن افسر کو گولی مار‌ی

پولیس کے مطابق، ماؤوادیوں نے اڑیسہ کے کندھمال ضلع‎ کے لوگوں سے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کو کہا تھا۔ ضلع‎ کے فرنگیا پولیس تھانہ حلقہ کے ایک دوسرے گاؤں میں ماؤوادیوں نے الیکشن افسروں کو پولنگ بوتھ لے جا رہی گاڑی میں آگ لگا دی۔