News

(فائل فوٹو: رائٹرس)

کووڈ-19 سے دنیا میں ایک اندازے کے مطابق 1.5 کروڑ موتیں ہوئیں، ہندوستان میں 47 لاکھ لوگوں کی جان گئی: ڈبلیو ایچ او

ہندوستان نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مصدقہ اعداد و شمار کی دستیابی کے باوجود کورونا وائرس کی وبا سے متعلق اموات کی اعلیٰ شرح کے تخمینے کو پیش کرنے کے لیے ریاضیاتی ماڈل کے استعمال پر شدید اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ماڈل اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کارمشکوک ہے۔

پون جیسوال۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

اترپردیش: مڈ ڈے میل میں بچوں کو ’نمک روٹی‘ دیےجانے کی رپورٹ کرنے والے صحافی کی موت

اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے رہنے والے صحافی پون جیسوال منہ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ اگست 2019 میں ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو دوپہر کے کھانے میں ‘نمک روٹی’ دیے جانے کے معاملے کو اجاگر کرنے کے بعد وہ سرخیوں میں آئے تھے۔ حالاں کہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے ان کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کرا دی تھی۔

بی جے پی ایم ایل اے اسیم گوئل (بڑھی ہوئی داڑھی میں) اور سریش چوہانکے (بالک دائیں)۔ (تصویر: اسکرین گریب)

سریش چوہانکے نے بی جے پی ایم ایل اے اور دیگر کو ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے کا حلف دلایا

ہریانہ کے امبالا شہر میں منعقد پروگرام کی ایک مبینہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے، جس میں سدرشن نیوز کے چف ایڈیٹرسریش چوہانکے، ایم ایل اے اسیم گوئل اور دیگر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا حلف لیتے ہیں۔ ان لوگوں نے اس کے لیے ضرورت پڑنے پر ‘قربانی دینے یا لینے’ کی بات بھی کہی۔

دارالعلوم دیوبند۔ (فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا)

دارالعلوم دیوبند میں داخلہ: رجسٹریشن کے لیے اب پولیس کی تصدیق لازمی

اتر پردیش میں سہارنپور ضلع کے دیوبند میں واقع  ممتاز اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم کے مہتم نے کہا ہے کہ داخلہ لینے والے طلبا کو آدھار کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی جمع کرانی ہوگی ، جس کی تصدیق سرکاری ایجنسیوں سے کرائی جائے گی۔ […]

شاہ فیصل، فوٹو بہ شکریہ فیس بک

عدم برداشت کا حوالہ دیتے ہوئے 2019 میں آئی اے ایس کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے شاہ فیصل سروس میں واپس لوٹے

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ فیصل نے اپنے تمام سابقہ ​​ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے ہیں، جو مرکزی حکومت کی تنقید میں لکھے گئے تھے۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر موجودہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے زبردست حامی نظر آ رہے ہیں۔ ان دنوں وہ اکثر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تقاریر، بیانات اور اعلانات کو شیئر کر رہے ہیں۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

یوپی: چار سال پرانے سرکاری آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے تقریباً 11 ہزار لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ 2018 کا ایک سرکاری آرڈر ہے، ساؤنڈ ڈیسیبل کی مقررہ حد اور عدالت کی ہدایات کے لیے مقررہ ضابطے ہیں۔ اب اضلاع کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ہر کسی کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی ہے، لیکن لاؤڈ اسپیکر کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

سابق نوکرشاہوں نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط، کہا – سماجی خطرے کے سامنے آپ کی خاموشی ناقابل برداشت

ملک کے 100 سے زیادہ سابق نوکرشاہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ملک میں ‘نفرت سے بھری تباہی کا جنون’ صرف اقلیتوں کو ہی نہیں بلکہ آئین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

(تصویر: رائٹرس)

امریکی کمیشن نے لگاتار تیسرے سال ہندوستان کو ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ میں شامل کرنے کی سفارش کی

یو ایس سی آئی آر ایف نے لگاتار تیسرے سال امریکی محکمہ خارجہ سے سفارش کی ہے کہ وہ ‘خصوصی تشویش والے ملک’ کے طور پر ہندوستان کی درجہ بندی کرے۔ رپورٹ کے مطابق، جن 15 ممالک کو اس زمرے میں رکھنے کا کہا گیا ہے، ان کی حکومتوں میں سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور انہوں نے عدم برداشت کا موقف اختیار کیا ہوا ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

مرکزی حکومت  کی نیلامی میں مل مالکان کو ملی غریبوں کے لیے مختص دال، سرکاری ایجنسی نے کی تھی تصدیق

خصوصی رپورٹ: مرکزی وزیر پیوش گوئل کی قیادت والی قومی پیداواری کونسل کا کہنا ہے کہ وزارت زراعت کے تحت آنے والے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن نے جو نیلامی ضابطہ فروغ دیا ہے، اس سے مل مالکان کو بے تحاشہ منافع حاصل کرنے میں مدد مل رہی تھی۔ کونسل کی سفارش ہے کہ این اے ایف ای ڈی 2018 سے جاری نیلامی کے اس ضابطہ کورد کرے۔

سپریم کورٹ(فوٹو : رائٹرس)

اتراکھنڈ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ روڑکی دھرم سنسد میں کوئی ناپسندیدہ بیان نہیں دیا جائے گا: سپریم کورٹ

روڑکی میں بدھ کو دھرم سنسد کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس کےبارے میں سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ اگر ہیٹ اسپیچ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو انہیں عدالت کے کہے بنافوراً کارروائی کرنی ہوگی۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

کرناٹک: حجاب معاملے کو عدالت تک لے جانے والی دو لڑکیاں امتحان دیے بغیر گھر لوٹ گئیں

دونوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت دی جانی چاہیے، لیکن کالج انتظامیہ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں امتحان ہال میں داخل ہونے سے منع کردیا۔ اس کے بعد دونوں لڑکیاں گھر واپس آگئیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

نفرت انگیز تقریر نہ کرنے کے دہلی پولیس کے حلف نامہ پر عدالت نے پوچھا – کیا اس میں دماغ لگایا گیا ہے

دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کو ایک حلف نامہ کے ذریعےمطلع کیا تھا کہ گزشتہ سال 19 دسمبر کو قومی راجدھانی میں ہندو یووا واہنی کی طرف سے منعقد ‘دھرم سنسد’ میں کسی بھی کمیونٹی کے خلاف کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں کی گئی تھی۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو ‘بہتر حلف نامہ’ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لالو یادو(فوٹو: پی ٹی آئی)

چارہ گھوٹالہ: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈورنڈا ٹریژری معاملے میں لالو یادو کو ضمانت دی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں چارہ گھوٹالہ کے تمام پانچوں معاملے میں اب آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو ضمانت مل گئی ہے۔ اب ان کے خلاف پٹنہ میں ہی چارہ گھوٹالہ کے معاملے زیر سماعت رہ گئے ہیں۔

(کلاک وائز) پون ہنس کے دفتر میں سدرشن نیوز کی نامہ نگار، پون ہنس کے دفتر کے گیٹ پر چڑھتے رائٹسٹ، مظاہرہ کے دوران راگنی تیواری، سریش چوہانکے۔

نوکری کے لیے منتخب 38 میں سے 13 امیدوار مسلمان، سدرشن نیوز نے چھیڑا ’نوکری جہاد‘ کا راگ

سدرشن نیوز کے سریش چوہانکے نے ایک نیا تنازعہ اس وقت کھڑا کردیا، جب ہفتہ روزقبل سوشل میڈیا پر 10 امیدواروں کی فہرست وائرل ہوئی۔ اس فہرست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں کے نام تھے،جنہیں پون ہنس لمیٹڈ کمپنی کے اپرنٹس شپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ سب مسلمان ہیں۔ چینل کا الزام ہے کہ ہندوؤں کو سرکاری اداروں کی جانب سے نوکریوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

Pakistan's new Prime Minister Shehbaz Sharif. Photo: Facebook

پاکستان کی نئی حکومت، کشمیر اور ایک نئی رپورٹ

پاکستان میں اب پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی اقتدار میں ہے۔ مسلم لیگ کا ہندوستان میں اور پیپلز پارٹی کا مغربی دنیا میں اچھا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں اگر اس خیر سگالی کا کشمیری عوام کی مشکلات کو آسان کرنے کے لیے استعمال کریں تو سودا برا نہیں ہے۔

سادھوی رتمبھرا (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

تمام ہندو خواتین چار چار بچے پیدا کریں، دو ملک کو دیں: سادھوی رتمبھرا

ہندوتوادی لیڈر سادھوی رتمبھرا نے کانپور میں منعقد رام مہوتسو پروگرام کے دوران کہا کہ ہندوستان جلد ہی ‘ہندو راشٹر’ بن جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ اپنے دو بچے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لیے وقف کریں، وشو ہندو پریشد کا کارکن بنائیں، ملک کو وقف کریں۔

یتی نرسنہانند (فوٹو بہ شکریہ، ٹوئٹر)

ہماچل پردیش: دھرم سنسد میں ہندوؤں سے زیادہ بچہ پیدا کرنے کی اپیل، یتی نرسنہانند بھی ہوئے شامل

شدت پسند ہندوتوا دھرم گرو یتی نرسنہانند کی تنظیم نے ہماچل پردیش کے اونا میں سہ روزہ دھرم سنسد کا اہتمام کیا ہے۔ پروگرام میں نرسنہانند نے دعویٰ کیا کہ مسلمان منصوبہ بند طریقے سے بچے پیدا کر رہے ہیں اور اپنی آبادی بڑھا رہے ہیں۔ یتی ستیہ دیوانند سرسوتی نے کہا کہ جب مسلمان اکثریت میں ہوں گے تو ہندوستان پڑوسی ملک پاکستان کی طرح اسلامی اسٹیٹ بن جائے گا۔

راہل گاندھی، فوٹو: پی ٹی آئی

کووڈ – 19 مہاماری کے دوران حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے 40 لاکھ ہندوستانیوں کی موت ہوئی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ‘نیویارک ٹائمز’ اخبار کی ایک رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان دنیا بھر میں کووڈ-19 سے ہوئی موت کے اعداد وشمار عام کرنے کی عالمی ادارہ صحت کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ گاندھی نے کہا کہ مودی جی نہ تو سچ بولتے ہیں اور نہ ہی بولنے دیتے ہیں۔ وہ آج بھی جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی نہیں مرا۔

آشیش مشرا (درمیان میں)۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

لکھیم پور تشدد: سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر کے بیٹے کو ضمانت دینے کے فیصلے کو رد کیا

گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیہ گاؤں میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا ‘ٹینی’ کے بیٹے آشیش مشرا کو 9 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں 10 فروری کو ضمانت دی تھی۔

طاہر حسین۔ (فوٹو: دی وائر/ویڈیوگریب)

دہلی: عدالت نے 2015 کے ایک معاملے میں طاہر حسین کو بری کرتے ہوئے کہا – ان کے خلاف ثبوت نہیں

یہ طاہر حسین کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنےکے لیے ایک ستون پر بورڈ لگا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ تھا۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے بالکل بھی ثبوت نہیں ہیں کہ حسین یا ان کی جانب سے کسی نے وہ ہورڈنگ لگائی تھی۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

دھرم سنسد میں کسی بھی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تبصرے نہیں کیے گئے: دہلی پولیس

دہلی پولیس 19 دسمبر  2021  کو  ہندو یووا واہنی کی طرف سے دہلی میں منعقد دھرم سنسد میں ہیٹ اسپیچ  سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا  کہ تقریر میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے جن کے معنی مسلمانوں کی نسل کشی […]

بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ کے اناملائی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ہم ہندوستانی ہیں، یہ ثابت کرنے کے لیے ہندی سیکھنے کی ضرورت نہیں: تمل ناڈو بی جے پی کے چیف

حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ ہندی کو مقامی زبانوں کے نہیں بلکہ انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ تمل ناڈو بی جے پی کے چیف کے اناملائی نے کہا کہ ان کی پارٹی تمل ناڈو کے لوگوں پر ہندی تھوپے جانے کو نہ تو قبول کرے گی اور نہ ہی اس کی اجازت دے گی۔

سنوجم شیام چرن سنگھ (سناؤ) (فوٹو بہ شکریہ: فرنٹیئر منی پور)

منی پور: امت شاہ کے ہندی سے متعلق بیان کی تنقید کے بعد کانگریس لیڈر کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ درج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ تمام شمال-مشرقی ریاستوں نے دسویں جماعت تک ہندی کو لازمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان سنوجم شیام چرن سنگھ کو اس کی تنقید پر شکایت درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف آٹھ طلبہ اکائیوں کی تنظیم دی نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ہندی کو لازمی قرار دینا شمال-مشرق کی مادری زبانوں کے لیے نقصاندہ ہوگا اور اس سےہم آہنگی کی فضا خراب ہوگی۔

یتی نرسنہا نند، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

زیادہ بچے پیدا کریں ورنہ 2029 تک ہندوستان ’ہندو اقلیتی‘ ملک بن جائے گا: یتی نرسنہانند

ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کے الزام میں ضمانت پر رہا ہوئے شدت پسندہندوتوا لیڈر یتی نرسنہانند نے کہا کہ ریاضی کے نقطہ نظر سے 2029 تک ایک غیر ہندو وزیراعظم بن جائے گا۔ گزشتہ دنوں براڑی ہندو مہاپنچایت پروگرام کے دوران مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے الزا میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اجئے مشرا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا کو قتل کے معاملے میں بری کیے جانے کی اپیل پر 16 مئی کو سماعت

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ‘ٹینی’ اور دیگر کے خلاف لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیہ پولیس اسٹیشن میں ایک 24 سالہ نوجوان کے قتل کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا پر گزشتہ سال ضلع میں تشدد کے دوران چار کسانوں اور ایک صحافی کو ایس یو وی سے کچل کر ہلاک کردینے کا الزام ہے۔

امت شاہ۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

غیر ہندی صوبوں کے شہریوں کو آپس میں ہندی میں بات چیت کرنی چاہیے: امت شاہ

سرکاری زبان سےمتعلق پارلیامانی کمیٹی کے 37ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندی کو مقامی زبانوں کے نہیں بلکہ انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ سرکاری زبان ہندی کو ملک کی یکجہتی کا اہم حصہ بنایا جائے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو (تصویر: پی ٹی آئی)

راجیہ سبھا میں مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ  کا معاملہ اٹھا، چیئرمین نے کمیونٹی کا نام ہٹانے کو کہا

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈرملیکارجن کھڑگے نے ترنمول کانگریس کےرہنماؤں  کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں،مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور صحافیوں کی ہراسانی کا معاملہ اٹھایا۔ نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے 6 اپریل کو ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے […]

نتیش کمار(فوٹو: پی ٹی آئی)

سی اے جی نے ’نمامی گنگے‘ کے تحت مختص فنڈ کا استعمال نہ کرنے پر بہار حکومت کی نکتہ چینی کی

سی اے جی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2016-17 سے 2019-20 کے دوران ہر سال صرف 16 سے 50 فیصد فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے 684 کروڑ روپے استعمال نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود نیشنل مشن فار کلین گنگا نے پچھلی قسطوں کے استعمال کو یقینی بنائے بغیر اگلی قسطوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔

جی ٹی بی اسپتال میں بھرتی ہونے کا انتظار کرتا ایک کووڈ مریض ۔ (فوٹو: رائٹرس)

کسی بھی ریاست نے مہاماری  کے دوران آکسیجن کی کمی سے موت کی تصدیق نہیں کی: مرکزی حکومت

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود بھارتی پوار نے پارلیامنٹ میں بتایا کہ ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 521358 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ مرکز ی حکومت کی درخواست پر 20 ریاستوں اور یونین ٹریٹری کی جانب سے […]

شہلا رشید، فوٹو: پی ٹی آئی

شہلا رشید کے خلاف زی نیوز کی نشریات سے این بی ڈی ایس اے ناراض، ویڈیو ہٹانے کی ہدایت

نومبر 2020 میں زی نیوز کی ایک نشریات میں شہلا رشید کے والد کا انٹرویو دکھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے شہلا پر دہشت گردانہ فنڈنگ ​​سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔این بی ڈی ایس اے نے یہ کہتے ہوئے کہ اس نشریات میں غیرجانبداری کا فقدان تھا، چینل سے اس کی ویب سائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے اس ویڈیو کو ہٹا نےکوکہا ہے۔

دہلی کے براڑی علاقے میں 3 اپریل کو ایک ہندو مہاپنچایت پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

دہلی ہندو مہا پنچایت: صحافی اور نیوز پورٹل کے ٹوئٹر پوسٹ پر ایف آئی آر

دارالحکومت دہلی کے براڑی علاقے میں 3 اپریل کو منعقد ہندو مہاپنچایت کے سلسلے میں درج کی گئی یہ چوتھی ایف آئی آر ہے۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ براڑی میں پولیس کی اجازت کے بغیر منعقداس پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر ہیٹ اسپیچ کے لیے یتی نرسنہانند اور دیگر مقررین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کےبراڑی میں منعقد ہندو مہاپنچایت سے خطاب کرتے یتی نرسنہانند(تصویر: اسکرین گریب)

ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یتی نرسنہانند نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کی

دہلی کے براڑی میں اتوار کو منعقد ہندو مہاپنچایت میں یتی نرسنہانند نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کی۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تقریب کے آرگنائزر پریت سنگھ اور پنکی چودھری کو اگست 2021 میں جنتر منتر پر ایک تقریب میں ہیٹ اسپیچ کے لیےگرفتار کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں بھی مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کے ساتھ نعرے بازی کی گئی تھی۔

3103. NSC.00_39_52_14.Still025

حکومت ماب لنچنگ کے اعداد و شمار کیوں سامنے نہیں لانا چاہتی؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں پارلیامنٹ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ ان کے پاس الگ سےماب لنچنگ کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ اس ایشو پر ماہرین کے ساتھ بات چیت کہ کیوں حکومت کو ماب لنچنگ کے اعدادوشمار دوسرے جرائم سے الگ سامنے رکھنا چاہیے۔

3003 Sumedha Mono.00_15_09_08.Still005

یوگی کابینہ میں صرف ایک مسلمان وزیر ہونے کے سیاسی معنی کیا ہیں؟

ویڈیو: حال ہی میں ختم ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست میں دوبارہ حکومت بنا لی ہے۔ یوگی کابینہ کا اعلان کچھ دن پہلے ہی ہوا ہے۔ کابینہ میں صرف ایک مسلمان چہرے دانش آزاد انصاری کو شامل کیا گیا ہے۔

اجیت اوجھا (بائیں) اور دگ وجئے سنگھ۔

یوپی بورڈ امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبر لکھنے والے تین صحافی گرفتار

بدھ کو بلیا ضلع انتظامیہ نے 24 اضلاع میں اسی دن ہونے والے 12ویں جماعت کے انگریزی کے بورڈ امتحان کے پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد امتحان کو ردکر دیا تھا۔ اس معاملے میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر سمیت 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں تین صحافی بھی شامل ہیں، جنہوں نے پیپر لیک ہونے کی خبر لکھی تھی۔