Nirbhaya Gangrape

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا معاملہ: سپریم کورٹ نے موت کی سزا پانے والے مجرم پون کا نابالغ ہونے کا دعویٰ ٹھکرایا

نربھیا گینگ ریپ اور قتل معاملے میں موت کی سزا پانے والے چاروں مجرموں میں سے ایک پون کمار گپتا نے اس کے نابالغ ہونے کا دعویٰ ٹھکرانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورت میں عرضی دائر کی تھی۔ حالانکہ، سپریم کورٹ نے پون کی عرضی خارج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا ریپ اور قتل کے چاروں مجرمین کو اب ایک فروری کو ہوگی پھانسی

سال 2012 میں 16 دسمبر کی رات راجدھانی دہلی میں 23 سالہ پیرامیڈیکل اسٹوڈنٹ سے ایک چلتی بس میں چھ لوگوں نے گینگ ریپ کرنے کے ساتھ اس کوبےرحمی سے زدوکوب کیا تھا۔ 29 دسمبر 2012 کو سنگاپور کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی تھی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

رحم کی عرضی دائر کیے جانے کی وجہ سے نربھیا کے مجرموں کو 22 جنوری کو پھانسی نہیں ہوگی: دہلی حکومت

سال 2012 میں نربھیا ریپ اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں میں سے ایک نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر ڈیتھ وارنٹ خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ دہلی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے ذریعے جاری ڈیتھ وارنٹ کو خارج کرنے سے منع کر […]

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا معاملہ: سپریم کورٹ ایک مجرم کی ریویو پٹیشن پر 17 دسمبر کو کرے گا شنوائی

تین ججوں کی بنچ مجرم اکشے کمار سنگھ کے ذریعے دائر عرضی پر شنوائی کرے گی۔سنگھ کے وکیل نے ریویو پٹیشن میں کہا ہے کہ ان کو ایسے وقت میں موت کی سزا دی جا رہی ہے جب بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زندگی کم ہو رہی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا معاملہ: مجرمین کے پاس صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست  کے لئے پانچ نومبر تک کا وقت

سال 2012 میں دہلی میں نربھیا گینگ ریپ اور قتل معاملے کے چار قصورواروں-مکیش، پون گپتا، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو نچلی عدالت نے سال 2013 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس سزا کوبرقرار رکھا تھا اور سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ان کے ریویو پٹیشن کو خارج کر دیاتھا۔

پنجاب الیکشن کمیشن کا متنازعہ اشتہار (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)

پول ہورڈنگ میں لگی ’نربھیا‘ ریپ کے مجرم  کی تصویر، چیف الیکٹورل افسر کو نوٹس

پنجاب الیکشن کمیشن کے ایک اشتہار میں نربھیا ریپ کے ایک مجرم کو مثالی ووٹر بتایا گیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ نربھیا کی ماں کی شکایت پر دہلی کمیشن فار وومین کی چیف سواتی مالیوال نے بھی ریاستی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نربھیا ریپ کیس میں مجرم اکشے ٹھاکر،ونئے شرما،پون گپتا اور مکیش سنگھ،فوٹو: پی ٹی آئی

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، نربھیا ریپ کیس میں پھانسی کی سزا برقرار

سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ کی ماں نے کہا کہ؛اب بس میں اپنی بیٹی کے گنہ گاروں کو پھانسی پر دیکھنا چاہتی ہوں۔مجرموں کی طرف سے عرضی داخل کرنے والے وکیل نے کہا؛یہ فیصلہ عوام ،میڈیا اور سیاسی دباؤمیں لیا گیا ہے۔