گزشتہ سال جون میں بی جے پی کے کارگزار صدر بنائے گئے جے پی نڈا امت شاہ کی جگہ بی جے پی کے نئے صدر بنے ہیں۔ موجودہ وقت میں وزیر داخلہ کی ذمہ داری نبھا رہے امت شاہ نے ساڑھے پانچ سالوں تک بی جے پی صدر کی ذمہ داری نبھائی۔
خصوصی رپورٹ : وزارت جہاز رانی کو یہ وارننگ دی گئی تھی کہ صلاح ومشورہ کے بغیر کسی آبی شاہراہ کو قومی آبی شاہراہ قرار دینا صحیح نہیں ہوگا۔ اتنی بڑی تعداد میں قومی آبی شاہراہ کی ترقی کرنے پر نہ صرف مرکزی حکومت پر اقتصادی بوجھ پڑےگا بلکہ ماحولیات کو بھی گہرا نقصان ہوگا، جس کی بھرپائی مشکل ہے۔
کرناٹک کے تین نائب وزیر اعلیٰ میں سے ایک گووند کرجول نے کہا کہ اچھی سڑکیں ہونے کی وجہ سے بڑے حادثےہوتے ہیں، جہاں لوگ 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں۔
گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ہوئی ترمیم کے بعد طےشدہ جرمانہ کی رقم کو گھٹا دیاہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ جرمانے کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ زندگیاں بچانا ہے۔
لنچنگ کے واقعات کو روکنے سے متعلق حل تلاش کرنے کے لیےگزشتہ سال وزراء کے ایک گروپ کی تشکیل کی گئی تھی، اب اس کی صدارت وزیر داخلہ امت شاہ کریںگے۔
اس سال مئی تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ؛مختلف پروجیکٹ کے لئے 28451 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، لیکن اس میں سے صرف 25 فیصد رقم ہی خرچ کی جا سکی۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش سے لےکر مغربی بنگال تک گنگا ندی کا پانی پینے اور نہانے لائق نہیں ہے۔ بورڈ کے ذریعے جاری ایک نقشے میں ندی میں ‘کولیفارم ‘ جرثومہ کی سطح کو بہت بڑھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
این جی ٹی نے کہا،’گنگا کی صفائی کو رقم وصولی اور تجارتی اور صنعتی دھندے کی نذر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی اگر گنگا کو آلودہ کرتا ہے تو اس کو قانون کے تحت سزا دی جانی چاہیے۔ ‘
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مودی حکومت کے دعوے اور ان کی زمینی حقیقت پر اسپیشل سیریز: مودی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے مارچ 2014 تک گنگا صفائی کے لئے بنا ادارہ نیشنل مشن فار کلین گنگا کو ملی امداد اور غیر ملکی لون پر حکومت کو تقریباً 7 کروڑ روپے کا سود ملا تھا۔ لیکن مارچ 2017 آتےآتے یہ رقم بڑھکر 107 کروڑ روپے ہو گئی۔
میگزین نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدو رپا کی ایک ڈائری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارون جیٹلی اور نتن گڈکری کو 150 کروڑ روپے ، راجناتھ سنگھ کو 100 کروڑ روپے ، لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو 50 کروڑ روپے دیے گئے ۔ اس کے علاوہ 250 کروڑ روپے کی ادائیگی ججوں کو کی گئی ۔
این جی ٹی نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے پالیوشن کنٹرول بورڈ کو یہ بھی بتانے کی ہدایت دی ہے کہ گنگا کا پانی نہانے اور پینے لائق ہے یا نہیں۔
وارانسی کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنے مطالعے میں بتایا کہ سال 2016 سے 2018 تک گنگا میں آلودگی کافی بڑھ گئی ہے۔تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پانی میں کالیفارم بیکٹیریا کی زیادہ مقدار صحت کے لیے مضر ہے۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے ایک پروگرام میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ لوگ میراتعاون نہیں کرتے کیونکہ میرے تمام خیالات شاندار ہوتے ہیں۔ گڈکری نے دعویٰ کیا کہ انسان کے بالوں کے استعمال سے کسانوں کی پیداوار 25 فیصد بڑھ جاتی ہے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وارننگ دی تھی کہ اگر کسی نے ان کے حلقے میں ذات پات کی بات کی تو وہ اس کی پٹائی کر دیں گے۔
پونے کے پنپڑی چنچواڑ میں ایک پروگرام میں بولتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی مساوات کی بنیاد پر سماج کو ایک ساتھ لانے کی ضرورت ہے اور اس میں ذات پات اور فرقہ واریت کی جگہ نہیں ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حال ہی میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ، جو رہنما خواب دکھاتا ہے اور ان کو پورا نہیں کرتا تو عوام اس کی پٹائی کرتی ہے۔
می ٹو مہم کے تحت جنسی استحصال کے خلاف کئی عورتوں کے سامنے آنے کے بعد حکومت نے گروپ آف منسٹرس یعنی جی او ایم بنایا ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنا امریکہ، کناڈا اور عزرائیل دورہ آخری وقت پر رد کر دیا، جہاں وہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شیئر کرنے والے تھے۔
عید کی چھٹی کو لے کر ممتا بنرجی کی نوٹس،شہلا کے خلاف ایف آئی آر، راہل کا بیان اور دگووجئے سنگھ کا ٹوئٹ۔
اتوار کو نریندر مودی کے زور شور سے ہوئے روڈ شو میں ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے کام کا افتتاح ہوا، جو 82 کلومیٹر لمبی اس اسکیم کا محض 8.36 کلومیٹر ہے۔
نتن گڈکری، کپل سبل، بکرم مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے ہتک عزت کے مقدمے میں ارون جیٹلی سے تحریری معافی مانگی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے GST کے اثرات اور گنگا صفائی مہم پر ونوددوا کا تبصرہ