Phaltan

فوٹو : پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن پر الزام، مہاراشٹر انتخاب میں سوشل میڈیا کی ذمہ داری بی جے پی سے وابستہ ایجنسی کو دی تھی

آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے کا الزام ہے کہ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل افسر نے جس ایجنسی کو الیکشن کمیشن کےسوشل میڈیاکا ذمہ سونپا تھا، وہ بی جے پی کے یوتھ ونگ کے آئی ٹی سیل کے کنوینر دیوانگ دوے کی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں سرکار بنانے پر بی جے پی کا بھروسہ ایم ایل اے کی خرید و فروخت کی طرف  اشارہ کرتا ہے: شیوسینا

شیوسینا نے اپنے ترجمان‘سامنا’ میں کہا ہے کہ جن کے پاس 105 سیٹیں ہیں، انہوں نے پہلے گورنر سے کہا تھا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ اب وہ سرکاربنانے کا دعویٰ کیسے کر رہے ہیں؟

فوٹو : پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں لگا صدر راج، شیوسینا نے لیا سپریم کورٹ کا سہارا

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ کی سفارش پر مہر لگاتے ہوئے صدر جمہوریہ نے مہاراشٹر میں صدر راج کو منظوری دے دی ہے۔ سرکار بنانے کے لیے این سی پی اور کانگریس کوحمایتی خط جمع کرنے کے لیے تین دن کا اضافی وقت دیے جانے کی مانگ کی گزارش گورنر کے ذریعے ٹھکرائے جانے کے بعد شیوسینا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

مہاراشٹر کے اکولہ میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے وزیر اعظم نریندر مودی، فوٹو:@BJP4India

نریندر مودی نے کہا، نیشن بلڈنگ کی بنیاد ہیں ساورکر کے ’سنسکار‘، ان کو بھارت رتن سے رکھا گیا محروم

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔

فوٹو: ٹوئٹر

مہاراشٹر: بی جے پی کے انتخابی منشور میں ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا کے ذریعے جاری 40 صفحات کے انتخابی منشور میں جیوتبا اور ساوتری بائی پھولے کو بھی بھارت رتن دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار مہیا کرانے سمیت کئی دوسرے وعدےکیے گئے ہیں۔

آر پی آئی صدر رام داس  اٹھاولے  کے ساتھ دیپک نکالجے (فوٹو : پی ٹی آئی)

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن: بی جے پی-شیوسینا کی معاون پارٹی نے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے بھائی کو دیا ٹکٹ

این ڈی اے گٹھ بندھن کی پارٹی آر پی آئی کے صدر اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے چھوٹا راجن کے بھائی دیپک نکالجے کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں امیدوار بنایا ہے۔ وہ ستارا ضلع‎ کی فلٹن سیٹ سے انتخاب لڑیں‌گے۔ اس کو انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کا گڑھ مانا جاتا ہے۔