مرکز اور مہاراشٹر حکومت میں بطور معاون شیوسینا کے ذریعے بی جے پی حکومت کی کافی تنقید کرنے کے باوجود شیوسینا نے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
وشو ہندو پریشد کو اپنی رام مندر تحریک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا لگ رہا ہے کہ اس کی مہم سے بی جے پی کو سیاسی فائدے کے بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کو لےکر کسی بھی طرح کی شدت پسندی مودی حکومت کے خلاف جائےگی، اس لئے اس نے مدافعتی رویہ اختیار کرتے ہوئے کچھوے کی طرح اپنے ہاتھ پاؤں سمیٹ لئے ہیں۔
ویڈیو: آج کی ماسٹر کلاس میں بابری مسجد اور اس کے متنازعہ مقام پر مندر بنائے جانے کے بارے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ اپوروانندکی بات چیت۔
رام مندر کے لئے آرڈیننس کی مانگکر رہے وشو ہندو پرشد کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ رام مندر لوک سبھا انتخاب میں مدعا بنے، اس لئے انتخاب تک مندر تعمیر کی تحریک کو روکا جا رہا ہے۔
شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی سوروپ آنند سرسوتی نے سہ روزہ’پرم دھرم سنسد’میں رام مندر کے سنگ بنیاد کے لئے 21 فروری کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکورواٹ مندر کی طرح ایودھیا میں ایک عظیم الشان مندر بنےگا اور بعد میں اس کو ویٹکن سٹی کی طرح درجہ دیا جائےگا۔
آر ایس ایس رہنما نے رام مندر معاملے میں کانگریس ،کمیونسٹ پارٹیوں اور ججوں کو ذمہ دار بتاتے ہوئے سادھو سنتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے دفتر اور ججوں کے گھروں کے باہر دھرنا دیں ۔
سنگھ رہنما بھیا جی جوشی نے کہا کہ جب رام مندر کو بنانے کا کام شروع ہو جائے گا تو ملک تیزی سے وکاس کرنے لگے گا۔
نریندر مودی کے ذریعے رام مندر پر آرڈیننس کو لےکر دیے گئے بیان پر وشو ہندو پریشد نے کہا کہ رام مندر پر فیصلے کے لئے ابدی انتظار نہیں کر سکتے ہندو۔ شیوسینا نے کہا کہ کیا مودی کے لئے قانون بھگوان رام سے بھی بڑا ہے۔
شیو سینا نے کہا کہ ،آج ایودھیا میں بھگوان رام اور سیاست میں بی جے پی سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی بن باس میں ہیں جبکہ اقتدار کے آکسیجن پر دوسرے ہی لوگ جی رہے ہیں ۔
دہلی کے رام لیلا میدان میں وشو ہندو پرشد کی ریلی میں اتوار کو ہزاروں لوگ ایودھیا میں رام مندر بنانے کی مانگ کے ساتھ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران آر ایس ایس کے سینئر رہنما بھیاجی جوشی نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں، ان کو مندر بنوانا چاہیے۔
شترمرغ کی طرح اس مسئلہ سے منہ چرانا کوئی حل نہیں ہے۔ابھی وقت ہے کہ کانگریس پارٹی کا خصوصی اجلاس طلب کر کے اپنے کارکنان کے خیالات جانے اور قرارداد لا کر ملک و قوم کے سامنے ایک نیا راستہ پیش کرے۔
اس پورے ڈرامے کا سنگین پہلویہ ہے کہ بی جے پی شایداب کشمیر کو ملک کی انتخابی سیاست کےلیے مہرے کے طور پر استعمال نہیں کرپائے گی،اس صورت میں وہ انتخابی کارڈ کو پاکستان کی طرف موڑ دے گی۔
آر ایس ایس رہنمااندریش کمار چنڈی گڑھ کی پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام’جنم بھومی سے انیائے کیوں‘میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔
رام جنم بھومی-بابری مسجد معاملے میں پارٹی رہے ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے ایودھیا میں دھرم سبھا کے نام پر بھیڑ جمع کرنے کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ودھان بھون یا پارلیامنٹ کا گھیراؤ کرنا چاہیے اور ایودھیا کے لوگوں کو سکون سے رہنے دینا چاہیے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر عدم اعتماد کی تجویز کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججوں کو ڈرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ کانگریس رہنما کپل سبل نے جوابی حملے میں کہا کہ مودی کورٹ کے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں ۔
ایودھیا میں رام مندر بنانے کو لے کر چل رہے تنازعہ پر بی جے پی صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی اور ونٹر سیشن میں کوئی آرڈیننس یا بل نہیں لائے گی۔
شیوسینا نے اپنے ماؤتھ پیس میں لکھے اداریہ میں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مندر بنانے کا مدعا آپ کے ہاتھ سے نکل گیا تو 2019 میں آپ کی روزی-روٹی کے علاوہ کئی لوگوں کی زبان بند ہو جائےگی۔
اپنے ایودھیا دورے سے ٹھیک پہلے شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے نے رام مندر کے مدنظر ایک نیا نعرہ دیا ہے؛ہر ہندو کی یہی پکار، پہلے مندر ،پھر سرکار۔
یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ اگر ایودھیا میں رام مندر کے لیے کوئی راستہ نہیں بچتا تو ایسی حالت میں بی جے پی حکومت پارلیامنٹ میں بل لاسکتی ہے۔
مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات ہوگی۔
ماکپا پولت بیورو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ یاترا بی جے پی اور آر ایس ایس کے حق میں ہندو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ پرآل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ممبر کمال فاروقی اورمؤ رخ ایس عرفان حبیب کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
سنگھ کو صرف اور صرف مندر مطلوب ہے اور وہ پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد کو برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ اتر پردیش میں یہ سوال تو وزیراعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کےپہلے ایودھیا سفر کے وقت سے ہی پوچھا جا رہا تھا کہ ایودھیا اور اس […]
صحیح معنوں میں ایودھیا اور یہاں رہنے والوں کی فکر کسی کو نہیں ہے۔1,71000دیوں سرکاری دیوالی مناکر یوگی حکومت صرف اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ 171000دیوں اور رام کی تاج پوشی والی سرکاری دیوالی والی تقریب کو گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کرانے کی حسرت […]