register

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ کے ساتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/راج بھون، اتراکھنڈ)

مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ پر کارروائی نہ کرنے پر اتراکھنڈ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیلوں نے گورنر کو خط لکھا

سپریم کورٹ کے وکیلوں کے ایک گروپ کی طرف سے اتراکھنڈ کے گورنرگرمیت سنگھ کو لکھے گئے خط میں اپریل میں 12 دنوں کے اندر پیش آنے والے چار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام واقعات ہندو قوم پرست تنظیموں کی طرف مسلمانوں کے خلاف انجام دیے گئے تھے۔ خط میں ایسے واقعات کے سلسلے میں اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت کی بے حسی پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

(تصویر: دی وائر)

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کو سنگین جرم مانا، ریاستوں کو از خود نوٹس لینے اور مقدمات درج کرنے کو کہا

سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے واقعات کے خلاف کارروائی کرنے میں ریاستوں کی عدم فعالیت سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ریاستی حکومتوں کی کارروائی مذہب سے قطع نظر کی جانی چاہیے۔ کارروائی میں کسی بھی طرح کی ہچکچاہٹ کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

کراول نگر میں منعقدہ 'ہندو راشٹر پنچایت' میں بی جے پی لیڈر اور یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے بین الاقوامی ورکنگ صدر جئے بھگوان گوئل۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/jaibhagwangoyal59)

’ہندو راشٹر پنچایت‘ میں کیا گیا شمال–مشرقی دہلی کو ’پہلا ہندو راشٹر‘ ضلع بنانے کا عہد

اتوار کو کراول نگر میں منعقدہ ‘ہندو راشٹر پنچایت’ میں بی جے پی لیڈر اوریونائٹیڈ ہندو فرنٹ کے بین الاقوامی ورکنگ صدر جئے بھگوان گوئل نے علاقے میں مسلمانوں کو مکانات فروخت نہ کرنے اور ان کے ساتھ کوئی کاروبار نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شمال–مشرقی دہلی کو پہلا ‘ہندو راشٹر ضلع ‘ بنانا ہے۔ پولیس نے تقریب کی منظوری نہ لینےکے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پشکر سنگھ دھامی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

دیو بھومی میں ’لینڈ جہاد‘ کو پنپنے نہیں دیں گے، غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے: اتراکھنڈ سی ایم

غیر قانونی مزاروں کو منہدم کرنے کی بات کہتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے، یہاں تجاوزات کرنا تودور اس کے بارے میں اب کسی کوسوچنا بھی نہیں چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کچھ مہینوں کے بعد ریاست میں یکساں سول کوڈ کا قانون بھی نافذ کریں گے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

گجرات: موربی انتظامیہ نے دوسری ریاستوں سے آئے مزدوروں سے پولیس رجسٹریشن کرانے کو کہا، بتایا-وہ جرم کرنے کے بعد بھاگ جاتے ہیں

موربی ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جس میں علاقے میں کام کرنے والے تمام تارکین وطن مزدوروں کو مقامی پولیس میں رجسٹریشن کرانے کو کہا گیا ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔اس سلسلے میں اب تک کم از کم 50 معاملے درج بھی کیے جا چکے ہیں۔

علامتی فوٹو : رائٹرس

اتراکھنڈ حکومت کا مدارس کو الٹی میٹم، ایک ماہ کے اندر محکمہ تعلیم میں رجسٹریشن کروائیں

اتراکھنڈ حکومت کا اندازہ ہے کہ ریاست میں تقریباً 400 ایسے مدرسے ہیں، جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ سماجی بہبود اور اقلیتی بہبود کے وزیر چندن رام داس نے کہا کہ اگر مدارس مقررہ وقت تک اپنا رجسٹریشن نہیں کراتے ہیں تو انہیں بند کرنے کے لیے قدم اٹھائے جائیں گے۔