RTI Activist

(السٹریشن: دی وائر)

مدھیہ پردیش: دلت آر ٹی آئی کارکن کی بے دردی سے پٹائی، پیشاب پینے پرمجبور کیا

مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع کے برہی گرام پنچایت کا معاملہ۔ شدید طور پر زخمی 33 سالہ دلت آر ٹی آئی کارکن کو دہلی کے ایمس ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس نے سات ملزمین کی شناخت کی ہے اور ان کے خلاف قتل کی کوشش، اغوا اورایس ایس ٹی سےمتعلق ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

بہار: آر ٹی آئی کارکن کے نابالغ بیٹے کو ضمانت، پولیس نے بالغ بتاکر گرفتار کیا تھا

بہار کے بکسر ضلع کا معاملہ۔ایک آر ٹی آئی کارکن کے 14سالہ بیٹے کو گزشتہ فروری میں آرمس ایکٹ کے تحت پولیس نے بالغ بتاکر گرفتار کیا تھا۔ اب جووینائل جسٹس بورڈ نے اس کونابالغ قرار دیاہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

بہار: دھان خریداری کی تفصیلات مانگی  تو نابالغ بیٹے کو بالغ بتاکر جیل میں ڈالا : آر ٹی آئی کارکن

آر ٹی آئی کارکن کے بیٹے کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی آواز دبانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سے ایک دیسی پستول ملی تھی، جس کے بعد اسے دو دیگر لوگوں کے ساتھ بکسر جیل بھیج دیا گیا۔

 سی آئی سی(فوٹوبہ شکریہ:پی آئی بی)

سینٹرل انفارمیشن کمیشن میں 13000 سے زیادہ معاملے ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا: حکومت

غیرسرکاری تنظیم سترک ناگرک سنگٹھن اور سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز کے ذریعے تیار کی گئی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کمیشن میں زیر التوا معاملوں کی اہم وجہ انفارمیشن کمشنر کی تقرری نہ ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق، ملک بھر‌کے26انفارمیشن کمیشن میں31مارچ2019تک کل 218347 معاملے زیر التوا تھے۔

RTI-2

آر ٹی آئی رپورٹ کارڈ: خالی عہدوں اور زیر التوا معاملوں سے جوجھ رہے ملک بھر‌ کے انفارمیشن کمیشن

آر ٹی آئی قانون نافذ ہونے کی 14ویں سالگرہ پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری 2019 میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی انفارمیشن کمشنرکی وقت پر تقرری نہیں ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک بھر‌کے انفارمیشن کمیشن میں زیرالتوا معاملوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو صحیح وقت پر اطلاع نہیں مل پا رہی ہے۔

(فوٹو: وکیپیڈیا)

مہاراشٹر: دو یا دو سے زیادہ آر ٹی آئی دائر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

مہاراشٹر حکومت کےوزیر مملکت برائے سماجی انصاف کے دفتر کے ایک افسر دلیپ کامبلے نے معذورلوگوں کے کمشنر سے دو یا اس سے زیادہ آر ٹی آئی عرضی دائر کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

Right-to-Info

آر ٹی آئی کارکنوں کے قتل اور ظلم وستم سے متعلق جانکاری دینے سے حکومت کا انکار

مرادآباد کے آر ٹی آئی ایکٹوسٹ سلیم بیگ نے آر ٹی آئی کے تحت پوچھا تھا کہ 2005 میں آر ٹی آئی قانون نافذ ہونے کے بعد سے اب تک کتنے کارکنوں پر ظلم وستم کئے جانے، جیل بھیجے جانے اور ان کے قتل کے معاملے سامنے آئے۔ […]

Photo Credit :  NaiDuniya

مدھیہ پردیش : مورینہ میں آرٹی آئی کارکن کا قتل

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادیتہ پرتاپ سنگھ نے آج کہا کہ گوریا بسئی گاؤں کے ایک کھیت میں صبح مکیش دوبے (35) کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ مورینہ: مدھیہ پردیش کے مورینہ ضلع کے سوماولی تھانہ حلقہ میں ایک آر ٹی آئی کارکن کا تیز دھار والے ہتھیار […]