Sahil

(علامتی تصویر: رائٹرس)

رانچی تشدد میں مارے گئے  نابالغ نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں 66.6 فیصد نمبر حاصل کیے

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اورسابق لیڈر نوین جندل کے پیغمبر اسلام کے بارے میں ریمارکس کے خلاف 10 جون کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیش آئے تشدد کے دوران 20 سالہ محمد ساحل اور 15 سالہ مدثر عالم کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

جس ہنومان مندر کے پاس 10 جون کو احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہو گیا تھا، اس کے باہر تعینات حفاظتی دستے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

رانچی تشدد میں مارے گئے نابالغ کے اہل خانہ  10 دنوں سے ایف آئی آر لکھوانے کے لیے بھٹک رہے ہیں

پیغمبر اسلام کےبارے میں بی جے پی لیڈروں کے تبصرے کے خلاف میں 10 جون کو جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیش آئے تشدد کے واقعہ میں ایک نابالغ سمیت دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کے ساتھ ساتھ ایک مقامی ہندوتوا کارکن پر گولی باری کا الزام لگایاہے، لیکن پولیس نے ابھی تک اس سلسلے میں ان کی ایف آئی آر نہیں لکھی ہے۔ اب اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کی بات کہی ہے۔