Samachar

آگرہ میں عام آدمی پارٹی کی ترنگا یاترا کے دوران دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ایم پی  سنجے سنگھ۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک/@ManishSisodiaAAP)

عام آدمی پارٹی کی ترنگا یاترا اکثریتی قوم پرستی کا ہی نمونہ ہے

عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ترنگے کے رنگ پکے ہیں۔ خالص گھی کی طرح ہی وہ خالص قوم پرستی کا کاروبار کر رہی ہے۔ ہندوستان اور ابھی اتر پردیش کے رائے دہندگان کو قوم پرستی کا اصل ذائقہ اگر چاہیے تو وہ اس کی دکان پر آئیں۔اس کی قوم پرستی کی دال میں ہندوازم کی چھونک اور سشاسن کے بگھار کا وعدہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

بی جے پی کے اتحاد سے باہر آتے ہی سیاسی پارٹیاں ’ناپاک‘ کیوں ہو جاتی ہیں

آسام اسمبلی انتخاب کے مدنظر بدرالدین اجمل کی اےآئی یوڈی ایف کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کو بی جے پی‘فرقہ وارانہ ’ کہہ رہی ہے، حالانکہ پچھلے ہی سال ریاست کےتین ضلع پریشدانتخابات میں بی جے پی کے امیدوار اےآئی یوڈی ایف کی مدد سے ہی صدر کےعہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

اےآئی یوڈی ایف سربراہ  مولانا بدرالدین اجمل۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

رائٹ ونگ گروپ نے اے آئی یو ڈی ایف چیف کے ذریعے ہندوستان کو ’اسلامی مملکت‘ بنانے کے دعوے کی جھوٹی خبر چلائی

بی جے پی حامی ایک رائٹ ونگ گروپ کی جانب سے اےآئی یوڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کی پرانی تقریر کو نشر کرتے ہوئے اجمل کے ‘اسلامی مملکت’بنانے کی بات کہنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سال 2019 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ تقریر کے اصل ویڈیو میں وہ اس دعوے کے بالکل الٹ بات کہہ رہے ہیں۔

 (فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی)

اناؤ ریپ کیس: سڑک حادثے میں متاثرہ شدید طور پر زخمی، ماں نے بی جے پی ایم ایل اے کو ذمہ دار ٹھہرایا

متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس حادثہ کے لیے بی جے پی ایم ایل اے ذمہ دارہے۔۔ اناؤ ضلع ‎ کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر متاثرہ لڑکی سے ریپ کا الزام ہے۔ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کر رہی ہے۔

PMKVY

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا سے پسماندہ ضلعوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا

سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرنمنٹ(سی ایس ای)اور ڈاؤن ٹو ارتھ کے ذریعے 5 جون 2019 کو آنے والی’اسٹیٹ آف انڈیا انوائرنمنٹ 2019 ‘رپورٹ کے مطابق ان اسکیموں کا ہدف بڑی تعداد میں ہندوستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دےکر ان کو اہل بنانا تھا۔

جسٹس اندرا بنرجی (فوٹو : یوٹیوب)

خواتین کو ریزرویشن دینا ان کی صلاحیتوں کو نظرانداز کرنا ہے: جسٹس اندرا بنرجی

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک تقریب میں سپریم کورٹ کی جسٹس اندرا بنرجی نے کہا کہ وہ موجودہ ریزرویشن سسٹم کو ٹھیک نہیں مانتیں، اس کی وجہ سے ان کو کئی بار ناپسندیدہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: یوگی حکومت میں 3ہزار سے زیادہ انکاؤنٹر میں 78 کی موت

اتر پردیش حکومت نے انکاؤنٹرز، مجرموں کے قتل معاملوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار کو حصولیابی کی فہرست میں شامل کیا ہےجس کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مشتہر کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری انوپ چندر پانڈے نے یوم جمہوریہ سے پہلے حکومت کی حصولیابی کو خط کے ذریعے تمام ضلع افسروں کو بھیجا ہے۔

اناؤ ریپ  معاملے میں ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر (فوٹو : فیس بک)

اناؤ گینگ ریپ معاملہ: متاثرہ اوراس کے رشتہ داروں پر جعلی سرٹیفیکٹ دینے کے الزام میں مقدمہ درج

الزام ہے کہ ماں اور چچا نے متاثرہ کو نابالغ بتانے کے لئے جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ(ٹی سی) پولیس کو دیا تھا۔ اناؤ ریپ معاملے میں ملزم ششی سنگھ کے شوہر ہرپال سنگھ نے اس کی شکایت کی تھی۔

azeem

گراؤنڈ رپورٹ : مالویہ نگر میں 8سالہ عظیم کی موت کیسے ہوئی؟

مالویہ نگر کے بیگم پور کے ایک مدرسے میں پڑھنے والے8 سالہ محمد عظیم کا کھیل‌کے دوران کچھ بچوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے4ملزم بچوں کو حراست میں لیا ہے، جن کی عمر 12 سے 13 سال کے درمیان ہے۔

(فوٹوبشکریہ :سواراجیہ منگ ڈاٹ کام)

محض ویڈیو دیکھنےاور ’جہادی لٹریچر‘پڑھنے سے کوئی دہشت گرد نہیں بن جاتا : کیرل ہائی کورٹ

درخواست گزار نے اپنی اپیل میں دلیل دی تھی کہ اس سے الگ رہ رہی اس کی ہندو بیوی کی شکایت کے بعد اس کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ صرف ازدواجی تنازعے سے جڑا معاملہ ہے۔ ہائی کورٹ نے ملزم کو ضمانت دی۔

پی ایم کے وی وائی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے سینٹر کے ناظم (فوٹو : پرشانت کنوجیا)

’پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت چلنے والے سینٹر ہی بند ہیں تو روزگار کہاں سے پیدا ہوگا‘

دہلی میں Ministry of Skill Development کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے مرکز کے منتظمین کا الزام ہے کہ حکومت نے سینٹر تو شروع کروا دیا، لیکن کام صرف بڑے بڑے صنعتی گھرانوں کو دے رہی ہے۔

کلدیپ سینگر (فوٹو : پی ٹی آئی) 

اناؤ ریپ کیس : متاثرہ فیملی نے پولیس پر لگایا شکایت کو بدلنے کا الزام

اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔

(فوٹوبشکریہ : ٹوئٹر / وجے پرمار)

اونا کے متاثرہ  دلتوں پر پھر حملہ، گھروالوں  نے اپنایا بودھ مذہب 

2016 میں مبینہ طور پر مردہ گائے کی کھال نکالنے کے معاملے میں دلت فیملی کے چار ممبروں کی باندھ‌کر سرعام کی گئی تھی پٹائی۔ دو سال بعد معاملے کے ملزمین میں سے ایک نے مقدمہ واپس لینے کی دھمکی دیتے ہوئے کیا حملہ۔

KuldeepSingh_FB

یوپی:بی جے پی ایم ایل اے پرریپ کا الزام لگانے والی لڑکی کے والد کی جیل میں مشتبہ موت

اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

یوگی حکومت کے ذریعے مظفرنگر فسادات سے جڑے 131 معاملے واپس لینے کا عمل شروع

پچھلے مہینے مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بُڑھانا ایم ایل اے امیش مالک اور کھاپ رہنماؤں کے نمائندگان نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مظفرنگر فسادات سے جڑے 179 معاملے رد کرنے کی فہرست سونپی تھی۔

فوٹو : فیس بک

سری سری روی شنکر کے ایودھیا داخلہ پر پابندی لگائے حکومت : سابق بی جے پی ایم پی

سری سری روی شنکر نے کہا ہے کہ ؛یہ معاملہ نہیں سلجھا تو ملک سیریا بن جائے‌گا۔ ایودھیا مسلمانوں کا مذہبی مقام نہیں ہے۔ ان کو اس مذہبی مقام پر اپنا دعویٰ چھوڑ‌ کر مثال پیش کرنی چاہیے۔ ‘

فوٹو: فیس بک

بی جے پی وزیر کی دھمکی؛کانگریس کو ووٹ دیا تو نہ پانی ملے‌گا اور نہ کسی اسکیم کا فائدہ 

مدھیہ پردیش میں کولارس اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ریاستی کھیل ا ور نوجوانوں کے فلاح و بہبودکی وزیر یشودھرا راجے سندھیا رائےدہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیتی نظر آئیں۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

21 بڑی ریاستوں میں سے 17 کے جنسی تناسب میں گراوٹ : نیتی آیوگ 

نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری  کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]