Sangeet Som Sena

آئی این اے مارکیٹ میں نوراتری کے دوران گوشت کی دکان بند کر تے ملازم۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی: میئر کے زبانی فرمان پر بعض علاقوں میں گوشت کی دکانیں بند

جنوبی اور مشرقی دہلی کے میئرز نے نوراتری کے دوران اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم، کسی سرکاری احکامات کے نہ ہونے کے باوجود قومی راجدھانی کے ان علاقوں میں کئی گوشت کی دکانوں کے مالکان نے کارروائی کے خوف سے اپنی دکانیں بند رکھیں۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

نوراتری کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کی کارروائی کی جائے: جنوبی دہلی کے میئر

یہ پہلا موقع ہے جب 2 سے 11 اپریل تک نوراتری کے دوران جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈ ی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے لیےکہا ہے۔ ادھر، اتر پردیش کے کچھ اضلاع میں گوشت کی دکانیں بند کیے جانے کی خبروں کے بیچ ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بریانی کے ٹھیلے میں توڑ پھوڑ کے بعد سچن کھٹک اور دیگر ملزمان۔ (تصویر: ویڈیو سے اسکرین گریب)

یوپی: بریانی کے ٹھیلے میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ’سنگیت سوم سینا‘ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

میرٹھ کے سردھنا علاقے کا معاملہ۔ ‘سنگیت سوم سینا’ کے سربراہ سمیت 30 لوگوں کے خلاف فساد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کا نام بی جے پی کے متنازعہ لیڈر سنگیت سوم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سنگیت سوم نے کہا کہ نوراتری پر گوشت کا ٹھیلہ لگانے کا مطلب ہے کہ پولیس نے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کیا۔