Starvation

فوٹو : رائٹرس

ہنگر انڈیکس: ملک بجٹ اور  پالیسی کے بغیر غذائی قلت اور بھوک سے کیسے لڑے گا

کووڈ- 19 لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں بھوک مری کی حالت دیکھنے کے بعد اس سے انکار کرنا غیر انسانی ہے۔ جب گلوبل ہنگر انڈیکس نے ہندوستان کی حالت زار کی نشاندہی کی تو مرکزی حکومت نے رپورٹ کو ہی خارج کردیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے پچھلے آٹھ سالوں میں بھوک مری اور غذائیت کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے کیا کیا ہے؟

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

گلوبل ہنگر انڈیکس: ہندوستان 121ممالک میں 107 ویں پائیدان پر؛ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا سے بھی پیچھے

سال 2022 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان پچھلے سال 101 ویں پائیدان سے پھسل کر107 ویں مقام پر آ گیا ہے۔ اس رپورٹ میں ہندوستان میں بھوک کی سطح کو ‘تشویشناک’بتایا گیا ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

ہنگر انڈیکس: اپوزیشن نے مرکز کو نشانہ بنایا، سرکار نے کہا-استعمال کیا گیا طریقہ غیر سائنسی

سال 2021 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کے 101 ویں پائیدان پرپہنچنے کےلیےاپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سیدھا سوال ہے۔ وہیں سرکار نے اس گراوٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے رینکنگ کے لیے استعمال کیے گئے طریقہ کو ‘غیر سائنسی’ بتایا ہے۔

فوٹو : رائٹرس

گلوبل ہنگر انڈیکس: ہندوستان 116ممالک میں 101 ویں نمبر پر، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے پیچھے

سال 2021 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان پچھلے سال کے 94 ویں نمبر سے پھسل کر 101 ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے۔آئرلینڈ کی ایجنسی کنسرن ورلڈوائیڈ اور جرمنی کے ادارے ویلٹ ہنگر ہلفے کے ذریعےمشترکہ طور پر تیار کی گئی رپورٹ میں ہندوستان میں بھوک کی سطح کو ‘تشویشناک’بتایا گیا ہے۔

Photo: PTI-Reuters

سپریم کورٹ نے تین کروڑ راشن کارڈ رد کر نے کو بے حدسنگین معاملہ بتایا، مرکز اور ریاستوں  سے مانگا جواب

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس کومتضاد معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم اس پر شنوائی کریں گے۔ مرکز اور ریاستوں کو نوٹس جاری کیے جائیں جن پر چار ہفتے میں جواب دیا جائے۔

متاثرہ بچے کی ماں سونامتی دیوی۔ (فوٹو: Special arrangement)

لاک ڈاؤن: بھوک سے ہوئی بچے کی موت، ماں نے کہا-کرفیو کے بعد نہیں بنا کھانا

معاملہ بہار کے بھوج پور ضلع کے آرا کا ہے۔ مسہر کمیونٹی سے آنے والے آٹھ سالہ راکیش کی موت 26 مارچ کو ہو گئی تھی۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے شوہرکی مزدوری کا کام بند تھا، جس کی وجہ سے 24 مارچ کے بعد ان کے گھر کھانا نہیں بنا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سپریم کورٹ نے بھوک سے ہوئی اموات پر سبھی ریاستوں کو نوٹس جاری کیا

جھارکھنڈ کے سمڈیگا میں 2017 میں سنتوشی نامی 11 سالہ ایک بچی کی بھوک کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔اس بچی کی ماں اور بہن نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔فیملی کا کہنا ہے کہ آدھار سے راشن کارڈ لنک نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی فیملی کو راشن نہیں دیا گیا تھا۔

فوٹو : رائٹرس

بھوک مری سے لڑنے میں ناکام ہندوستان، گلوبل ہنگر انڈیکس میں 117 ممالک میں 102 ویں مقام پر

2019 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان دنیا کے ان 45 ممالک میں شامل ہے، جہاں بھوک مری سنگین سطح پر ہے۔ فہرست کے مطابق، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار اس معاملے میں ہندوستان سے بہتر حالت میں ہیں۔

فوٹو بشکریہ : این ڈی ٹی وی

دہلی: رپورٹ میں ہوا انکشاف بھوک سے ہی ہوئی تھی تین بچیوں کی موت

مشرقی دہلی کے منڈاولی میں گزشتہ جولائی مہینے میں تین بچیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ بچیاں سگی بہنیں تھیں ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔

اپنے زندہ بچے بچوں کے ساتھ دھنا دیوی۔ (فوٹو : امیش کمار رائے / دی وائر)

بہار: کیا بکسر میں دو بچوں کی موت ’بھوک ‘سے ہوئی ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : بہار کے بکسر ضلع کے کوران سرائے گاؤں میں دھنا دیوی کے دو بچوں گووندا اور اتوریا کی گزشتہ دنوں موت ہو گئی۔ دھنا دیوی کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن انتظامیہ اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بھوک نہیں بیماری کی وجہ سے وہ مرے ہیں۔

Giridih

جھارکھنڈ :مبینہ طور پر بھوک سے خاتون کی موت،3 دن سے گھر میں نہیں جلا تھا چولہا

گریڈیہہ ضلع کے منگرگڈی گاؤں میں رہنے والی عورت کی فیملی 6 مہینے سے مانگ‌کر پیٹ بھر رہی تھی۔انچارج ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوک سے نہیں ہوئی موت۔بلاک سپلائی آفیسر اور مکھیا نے موت کی وجہ بھوک بتائی۔ گریڈیہہ:جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں ایک 58 سالہ بزرگ خاتون کی […]