statement

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال۔ (تصویر بہ شکریہ: متعلقہ فیس بک پیج)

سمن کے چند گھنٹے بعد امریکہ نے دوبارہ اروند کیجریوال اور کانگریس کے حوالے سے بیان دیا

کیجریوال کی گرفتاری پر بیان کے معاملے میں ہندوستان کے امریکی سفارت کار گلوریا بربینا کو طلب کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ان کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور منصفانہ، شفاف، بروقت قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Same-Sex-Marriage-Thumb

ہم جنس شادی کے حوالے سے مرکزی حکومت کے بیان کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟

ویڈیو: ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں مرکزی حکومت نے ایسی شادیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے متعلق تمام پرسنل لااور آئینی ایکٹ صرف ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان تعلق کو تسلیم کرتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیانند رائے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری پر وزارت داخلہ کی رپورٹ لوک سبھا میں دیے گئے اعداد و شمار سے الگ

وزارت داخلہ نے 2022 کی اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں مودی حکومت کی قیادت میں جموں و کشمیر میں 56000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، لیکن اس سے قبل دسمبر میں وزیر مملکت برائےامور داخلہ نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسی مدت میں 1084 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی بات کہی تھی۔

سونیا گاندھی اپوزیشن کے اراکین پارلیامنٹ کے ساتھ بدھ کو پارلیامنٹ ہاؤس کے باہر چین کے ساتھ سرحدی معاملے پر بحث کا مطالبہ کر تے ہوئے مظاہرہ کر رہی ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

مودی حکومت منظم طریقے سے عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس پارلیامانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے پارٹی کی پارلیامانی پارٹی کی میٹنگ میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزراء اور اعلیٰ آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کے عدلیہ پر تبصرے مناسب اصلاحات تجویز کرنے کی کوشش نہیں، بلکہ عوام نظروں میں عدلیہ کی ساکھ کو کم کرنے کی کوشش ہیں۔

راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ۔ (تصویر: پی ٹی آئی/سنسد ٹی وی)

توانگ تصادم: اسٹیٹس کو سے چھیڑ چھاڑ  کرنے کی چین کی یک طرفہ کوشش، فوج نے ان کو واپس لوٹنے پر مجبور کیا: وزیر دفاع

اروناچل پردیش کے توانگ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیامنٹ میں کہا کہ اس معاملے کو چینی فریق کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ اس جھڑپ میں کوئی بھی ہندوستانی فوجی ہلاک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

general_rawat

دہشت گردوں کو زمین کے ڈھائی فٹ نیچے دفن کرتے رہیں گے: ہندوستانی فوجی سربراہ

ضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ کی جائے گی اور فوج دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو زمین کے ڈھائی فٹ نیچے دفن کرتی رہے گی۔ نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل  بپن راوت نے سرحد پار سے دراندازی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے  پیر کو  کہا کہ […]