Supreme Court

فوٹو : پی ٹی آئی

مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ: سابق وزیر منجو ورما کی گرفتاری نہ ہونے پر سپریم کورٹ ناراض

بہار حکومت نے کہا کہ منجو ورما نہیں مل رہی ہیں،کورٹ نے کہا،بہت اچھا۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے بہار کے ڈی جی پی کو طلب کیا ہے۔وہیں دوسری طرف کورٹ نے بہار کے دوسرے شیلٹر ہوم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کو لے کر ریاست کے چیف سکریٹری کو بھی طلب کیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

منی پور فرضی انکاؤنٹر: بنچ سے ججوں کے الگ ہونے کی مانگ والی عرضی خارج

پولیس والوں نے عرضی دائر کر کے الزام لگایا تھا کہ بنچ نے کچھ ملزموں کو پہلے ہی اپنے تبصرے میں ’قاتل‘بتایا تھا۔ کورٹ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے ذریعے ان معاملوں میں کی جا رہی جانچ پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: کسی دن یہ رہنما سپریم کورٹ سے کہہ دیں‌گے کہ ہمارے پاس مینڈیٹ ہے، فیصلہ ہم کریں‌گے

حکومت کے پاس اگر سپریم کورٹ کے حکم کو نافذ کرانے کا ڈھانچہ اور ارادہ نہیں ہے تو پھر سپریم کورٹ کو ہی حکومت سے پوچھ لینا چاہیے کہ ہم حکم دینا چاہتے ہیں، پہلے آپ بتا دیں کہ آپ نافذ کرا پائیں‌گے یا نہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

این آر سی معاملے میں سپریم کورٹ کا نیا فیصلہ ؛ اب 15دسمبر تک داخل کر سکتے ہیں اپنے اعتراض اور دعوے

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے پہلے سے قابل قبول 10دستاویزوں کے علاوہ 5 اور ایسے دستاویزوں کو قبول کرنے کے اجازت دی ہے جن کو این آر سی کوآرڈینٹر نےشہریت کی تصدیق میں سختی کے مد نظر قبول کرنے سے منع کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

رافیل ڈیل کی قیمت اور اسٹریٹیجک جانکاری 10 دن کے اندر بتائے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ جو بھی جانکاری قانونی طور پر عام کی جا سکتی ہے اس کو عرضی گزاروں کو دیا جائے۔ اگر کوئی اطلاع خفیہ ہے تو اس کو سیل بند لفافے میں کورٹ کو سونپیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکز رافیل کی قیمت نہیں بتا سکتی ہے تو حلف نامہ دائر کرے۔

fake 2

سیتا رام یچوری اوروزیر اعظم کی تصاویر،راہل گاندھی کے ٹوئٹ کا سچ  

گری راج کا اشارہ راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کی جانب تھا جس کو Pakistan Defence نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ری ٹوئٹ کیا تھا۔کہا گیا کہ راہل گاندھی CBI معاملے میں پرائم منسٹر نریندر مودی کو نشانہ بنا رہے ہیں تو ان کے ٹوئٹ کو پاکستان کی وزارت دفاع کے ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیاجا رہا ہے !یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟

فوٹو : پی ٹی آئی

مظفر پور شیلٹر ہوم: سپریم کورٹ نے کہا ’بے حد ڈراونا اور خوفناک‘ ہے یہ معاملہ، بہار سرکار کیا کر رہی ہے؟

سپریم کورٹ نے برجیش ٹھاکر کو نوٹس جاری کرکے پوچھا کہ کیوں نہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے اس کو بہار سے باہر جیل میں ٹرانسفر کر دیا جائے ؟سی بی آئی نے اپنی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا کہ جیل کے اندر بھی برجیش ٹھاکر کے پاس سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

یوپی کے وزیراعلیٰ کو لوک آیکت کے دائرے میں لانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی

عرضی میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے لوک آیکت وزیراعلیٰ کے کلاف کارروائی کے لیے اہل نہیں ہیں ۔ اس لیے ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے لیے لوک آیکت کے دائرے میں لانے کی ضرورت ہے ۔

سپریم کورٹ (فوٹو : دی وائر)

کٹھوعہ معاملے کی سی بی آئی جانچ کروانے سے سپریم کورٹ کا انکار

اس سال جنوری میں جموں کے کٹھوعہ میں 8 سال کی معصوم سے ہوئے ریپ اور قتل کے معاملے میں ایک ملزم نے کیس میں ہوئی جانچ کو غلط ارادے سے متاثر بتاتے ہوئے دوبارہ جانچ کی مانگ کی تھی، جس کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

علامتی تصویر، ٖفوٹو : رائٹرس

شیلٹر ہوم میں بچوں کے جنسی استحصال  سے نپٹنے کے لئے موجودہ نظام ناکافی: سپریم کورٹ

بہار کے مظفرپور کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر موجودہ نظام کافی ہوتا، تو مظفرپور میں جو بھی ہوا، وہ نہیں ہوتا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ریپ اور جنسی استحصال کی خبریں؛ پریس کاؤنسل ، ایڈیٹرس گلڈ کی غیر موجودگی پر سپریم کورٹ نے جتائی ناراضگی

میڈیا کے ذریعے ریپ اور جنسی استحصال کی پہچان پبلک کرنے سے جڑے معاملوں کے بارے میں پریس کاؤنسل آف انڈیا، ایڈیٹرس گلڈآف انڈیااور انڈین براڈ کاسٹنگ فیڈریشن اور نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا۔

انل امبانی (فوٹو : پی ٹی آئی) 

بقایہ نہ ملنے پر ٹیلی کام کمپنی پہنچی کورٹ، انل امبانی کے ہندوستان سے باہر جانے پر روک لگانے کی مانگ 

سویڈن کی ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا کہنا ہے کہ ریلائنس کمیونی کیشن کے ذریعے جان بوجھ کر 550 کروڑ روپے کی وقت سے ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس نے سپریم کورٹ سے انل امبانی سمیت کمپنی کے دو افسروں کے ملک سے باہر جانے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔