System of Air Quality Forecasting And Research

علامتی تصویر، فوٹو : پی ٹی آئی

فضائی آلودگی کی وجہ سے موت ہو نے کی تصدیق  کر نے والے اعداد و شمار دستیاب نہیں: وزیر ماحولیات سپریو

بابل سپریو نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ ملک میں ایسا کوئی فیصلہ کن اعداد وشمار دستیاب نہیں ہے، جس سے صرف فضائی آلودگی کی وجہ سے موت یا بیماری کا سیدھا تعلق قائم ہو۔ فضائی آلودگی سانس اور اس سے متعلق امراض کو متاثر کرنے والے کئی عوامل میں سے ایک ہے۔

(علامتی تصویر : پی ٹی آئی)

پنجاب میں پرالی جلانے کی تعداد میں اضافہ، ایک دن میں 3105 معاملے سامنے آئے

پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی کی آلودگی میں بھاری اضافہ ہوتا ہے۔ اسی کی وجہ سے حال میں دہلی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

دہلی کی ہوا سیزن کی سب سے خراب سطح پر پہنچی، ای پی سی اے کر سکتا ہے سخت اقدامات کا اعلان

سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی کے نہرو نگر، اشوک وہار، جہانگیرپوری، روہنی، وزیرپور، بوانا، منڈکا اور آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب : 340، 335، 339، 349، 344، 363، 381 اور 350 ریکارڈ کیا گیا۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

گاڑیوں کے دھوئیں سے 2015 میں ہوئی تقریباً 74 ہزار لوگوں کی موت

انٹرنیشنل کاؤنسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن، جارج واشنگٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولوریڈو بالڈر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2010 سے 2015 کے درمیان ہندوستان میں گاڑیوں سے نکلے دھوئیں سے ہونے والی اموات میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا۔