Tathagata Roy

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت ترمیم قانون کی مخالفت پر بولے میگھالیہ کے گورنر-تقسیم کرنے والی جمہوریت نہ چاہنے والے نارتھ کوریا جائیں

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے کہا کہ تنازعہ کے موجودہ ماحول میں دو باتوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پہلی ،ملک کو کبھی مذہب کے نام پر تقسیم کیا گیا تھا۔دوسری،جمہوریت لازمی طور پر تقسیم کرنے والی ہے۔اگر آپ اسے نہیں چاہتے تو نارتھ کوریا چلے جائیے۔

تتھاگت رائے/ فوٹو: پی ٹی آئی

جئے شری رام کے تبصرے پر میگھالیہ کے گورنر نے امرتیہ سین سے کہا؛ اپنے کام پر توجہ دیں

امرتیہ سین کے ذریعے ’جئے شری رام‘کے نعرے پر کیے گئے تبصرے کے بارے میں میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نےکہا کہ رام راجا تلا اور سیرام پور مغربی بنگال میں ہے یا کہیں اور؟ کیا ہم بھوت -پریت سے ڈرتے ہوئے رام رام نہیں کہتے؟