جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چائیباسا ٹریزری غبن معاملے میں سزا کی آدھی مدت مکمل کرنےکی بنیاد پر بہار کےسابق وزیر اعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل کےصدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے، حالانکہ دمکا ٹریزری غبن معاملے میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں عدالتی حراست میں رہنا ہوگا۔
بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے سال 2009 میں پہلی بار وی آرایس لیا تھا اور تب چرچہ تھی کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے، حالانکہ ایسا نہیں ہوا۔ اب اسمبلی انتخاب سے کچھ ہی مہینے پہلے ان کے دوبارہ وی آرایس لینے کے فیصلے کو ان کے سیاسی عزائم سے جوڑکر دیکھا جا رہا ہے۔
ویڈیو: اسمبلی انتخاب نزدیک آتے ہی بہار کی سیاست گرمانے لگی ہے۔ آرجےڈی کےقدآوررہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سشانت سنگھ کی موت کو بھی مدعا بنایا جا رہا ہے۔ اس پر دی وائر کے پالیٹیکل افیئرس ایڈیٹر اجئے آشیرواد اور سیاسی مبصر سجن کمار سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ سی بی آئی، ای ڈی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کر رہے ہیں اور تینوں ہی مرکزی حکومت کےماتحت ہیں۔ مرکز اور بہار میں این ڈی اے کی ہی سرکار ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ ‘جسٹس فار سشانت سنگھ راجپوت’ہیش ٹیگ چلاکر بہار میں بی جے پی جسٹس کس سے مانگ رہی ہے؟
بہار میں مہاگٹھ بندھن کے لئے راستہ یہ ہے کہ وہ اس بڑی ہارکے بعد بھی اپنے اتحاد اور یکجہتی کو بنائے رکھے۔ حالانکہ ابھی تو انتخاب کے بعد جیتن رام مانجھی نے تیجسوی کی قیادت پر ہی سوال اٹھا دیا ہے۔
ویڈیو: راشٹریہ جنتادل کے رہنما اور بہار میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی اس لوک سبھا انتخاب میں ارریہ میں وائرل ویڈیو کا معاملہ اچھالکر ووٹ کے پولرائزیشن کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ چونکہ اب تک وائرل ویڈیو کی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے۔
11فروری کو ہوگی معاملے کی اگلی سماعت۔فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ انصاف ملے گا۔ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔
کانگریس کے نظریے سے دیکھیں تو اس کو آر جے ڈی کی ضرورت اس وجہ سے ہے کہ 1990 میں اقتدار سے بےدخل ہونے کے بعد اب تک یہ پارٹی بہار میں اپنا مینڈیٹ واپس نہیں حاصل کر پائی ہے۔
الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے وزیرریل رہتے ہوئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کا ٹھیکا سجاتا ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ نام کی ایک نجی کمپنی کو دیا تھا۔
2013 میں نتیش کمار فرقہ پرستی کے مدعے پر ہی این ڈی اے سے الگ ہوئے تھے اور آج جب فرقہ پرستی کا خطرہ زیادہ سنگین ہو چلا ہے وہ پھر سے این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں۔
ریاست کے تقریباًنصف درجن اقلیتی ادارے طویل عرصے سے اپنے سربراہ سے محروم ہیں۔ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، بہارحج کمیٹی ، بہاراردواکادمی ، بہار اقلیتی کمیشن ، اردوگورنمنٹ لائبریری اور اردومشاورتی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے خالی ہیں۔
بہار میں لالو پرساد یادو کے بعد مسلم کمیونٹی کو نتیش کمار سے بہت امیدیں تھیں، لیکن وہ ایک ایک کر ٹوٹتی چلی گئیں۔
بہار میں ان دنوں رونما ہو رہے سیاسی واقعات بتا رہے ہیں کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان 2013 کے پہلے جیسا تال میل تھا، ویسا اب نہیں رہا اور اس بار بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کی عمر بھی بہت لمبی نہیں رہنے والی ہے۔
گیا ضلع کے کوچ میں 20 لٹیروں کے گروپ نے ایک ڈاکٹر کی فیملی کو راستے میں روککر ان کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں یکجہتی دکھانے والے اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا وہ 2019 کے عام انتخابات تک متحد رہیںگے؟
ویڈیو:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت کی تیسری قسط۔
ویڈیو:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت کی دوسری قسط۔ پہلی قسط کے لیے یہاںکلککیجیے۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص گفتگو کی پہلی قسط
اگر آپ ویڈیو سنیں تو آپ کو پس منظر میں ایک گاڑی کی آواز سنائی دےگی، جو ٹکٹک گاڑی کی آواز لگتی ہے۔ بیک گراؤنڈ میں شور بھرا ہلچل بھی ہے۔ لیکن جب قابل اعتراض نعرے کی آواز سنائی دیتی ہے تب شور سنائی نہیں دیتا ہے جو […]
اس تازہ فیصلے سے چارہ گھوٹالہ سے ہی جڑے دیوگھرٹریزیری معاملے میں سزا ملنے کے بعد جیل میں بند لالو پرساد یادو کے رہا ہونے کا امکان بہت کم ہو گیا ہے۔
چارا گھوٹالہ میں کئی بار جیل جانے والے لالو جیسےقدآور کا یہ طلسم ہی ہے کہ ایک بڑی جماعت ان کو زمینی لیڈرماننے سے گریز نہیں کرتی۔ تبھی جیل میں ان سے ملنے والوں کا تانتا لگا ہے۔
الٹ نیوز کے مطابق سارہ علی خان کا وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نقلی ہے جس کے تقریباً پندرہ ہزار فالور ہیں اور مسلمانوں، امن پسندوں، لبرل فکر والوں کی مخالفت کرنا اس اکاؤنٹ کا دن-رات کا کام ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ پرتاپ سمہا نے 18 دسمبر کو […]
ایمانداری کا چولا اوڑھ کر گھوٹالا کرواتے رہتے ہیں ،دلتوں کے وکاس کے کروڑ وں روپے ڈکار گئے: تیجسوی یادو نئی دہلی : راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کےصدر لالو پرساد یادو نے حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) کےدو دلت لیڈروں کے مرکز اور بہار حکومت کی ریزرویشن مخالف پالیسیوں […]