The Wire

راہل گاندھی راجستھان میں ایک انتخابی ریلی میں۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/راجستھان کانگریس)

راہل گاندھی نے ورلڈ کپ میں شکست کے لیے وزیر اعظم مودی کو ’پنوتی‘ بتایا، بی جے پی نے معافی کا مطالبہ کیا

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی بھی میدان میں موجود تھے۔ راہل گاندھی نے ان کی موجودگی کو ہندوستان کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے انہیں ‘پنوتی’ بتایا۔ بی جے پی نے اس کے لیے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(تصویر بہ شکریہ: Twitter/@cricketworldcup)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر اُس ملک کی امیدوں کا بوجھ تھا، جو ہمیشہ اپنے سر پر جیت کا تاج سجانا چاہتا ہے

کرکٹ ورلڈ کپ میں گھریلو ٹیم کو ملنے والے فوائد کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے – حمایت کرنے والے 100000 سے زیادہ کرکٹ شائقین حوصلہ بڑھانے والے ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک طرح کا دباؤ بھی ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: پکسا بے)

او ٹی ٹی نیٹ ورک، فلم پروڈیوسروں پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کا براہ راست — بالواسطہ کنٹرول ہے: رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ویڈیو کو مذہب، سیاست اور ذات پات کے نظام سے متعلق پروجیکٹ پر بی جے پی اور ہندو دائیں بازو کی تنظیموں کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے کئی پروجیکٹ یا تو رد کر دیے جاتے ہیں یا انہیں بیچ میں ہی روک دیا جاتا ہے۔

ویوین سلور، فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا

ویوین سلور: اسرائیل میں فلسطینیوں کی آواز خاموش ہوگئی

وفاتیہ: ویوین سلور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد غائب تھی، اور گمان تھا کہ شاید حماس کے عسکری اس کو اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں اور غازہ میں فلسطینوں میں ان کی مقبولیت اور گڈ ول کی وجہ سے وہ شاید محفوظ ہوں گی۔ ان کا موازنہ ہندوستان میں امن مساعی کے کسی داعی سے کیا جائے، تو وہ آنجہانی نرملا دیش پانڈے تھی۔ وہ ان ہی کی طرح معتدل مزاج کی مالک تھی اور انتہائی اشتعال انگیز لمحات میں بھی اپنے نرم لہجے کو برقرار رکھتی تھی اور شاید ہی ان کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوتی تھی۔

ایودھیا کی ایک سڑک۔ (تصویر بہ شکریہ: پی پی یونس/CC BY-SA 4.0)

یوپی: اب جب کہ ایودھیا میں ڈینگو نیا ریکارڈ بنا رہا ہے تو کہیں درج کیوں نہیں ہو رہا؟

اس بار دیوالی کے موقع پر جب اتر پردیش حکومت ایودھیا میں دیپ اتسو منا رہی تھی، شہر کے لوگوں میں ڈینگو کا خوف نظر آ رہا تھا۔ ضلع میں 2021 میں ڈینگو کے کل 571 اور 2022 میں مجموعی طور پر 668 مریض پائے گئے تھے، جبکہ رواں سال میں اب تک یہ تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

Rajyavardhan-Singh-Rathore-FB

راجستھان اسمبلی انتخابات: کیا جھوٹوارہ سے جیت سکیں گے ایم پی راجیہ وردھن راٹھوڑ؟

ویڈیو: جئے پور (دیہی) پارلیامانی حلقہ کی جھوٹوارہ اسمبلی سیٹ پر بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے قریبی سمجھے جانے والے سابق وزیر راج پال سنگھ شیخاوت کا ٹکٹ منسوخ کرتے ہوئے رکن پارلیامنٹ اور سابق مرکزی وزیر راجیہ وردھن راٹھوڑ کو میدان میں اتارا ہے۔ شیخاوت اور ان کے حامی اس اعلان کے بعد ناراض ہیں۔ جھوٹوارہ کے لوگوں سے بات چیت۔

Arfa-ji-Hawa-Mahal-Thumb

راجستھان الیکشن: فرقہ وارانہ بیان کے سوال پر انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے ہوا محل سیٹ کے بی جے پی امیدوار

ویڈیو: جئے پور کی اہم ہوا محل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی نے شہر کے بالاجی ہاتھوج دھام کے مہنت بال مکنداچاریہ کو میدان میں اتارا ہے۔ اپنے فرقہ وارانہ بیانات کے حوالے سے تنازعات میں رہنے والے بال مکنداچاریہ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کے اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے بعد انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔

کپل دیو۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر ویڈیو گریب)

مجھے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں مدعو نہیں کیا گیا: سابق کپتان کپل دیو

سال 1983 میں ہندوستان کو پہلا ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ خطاب دلانے والے سابق کپتان کپل دیو نے یہ بھی کہا کہ یہ اتنا بڑا ایونٹ ہے اور لوگ ذمہ داریاں نبھانے میں اتنے مصروف ہیں کہ کبھی کبھی وہ بھول جاتے ہیں۔ وہیں اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے خواتین پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی اس لیے انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیل کے حملے کے بعد تباہ شدہ علاقہ۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/یو این آر ڈبلیو اے)

غزہ کا محاصرہ انسانیت کے خلاف جرم ہے

فلسطین اور اسرائیل کی خاطر، جو زندہ ہیں ان کی خاطر اور جو مارے گئے ان کے نام پر، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے لوگوں کی خاطر اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی خاطر، ساری انسانیت کی خاطر، غزہ پر حملہ فوراً بند ہونا چاہیے۔

علامتی تصویر، ٖفوٹو بہ شکریہ: X/@UNRWA

فلسطین تنازعہ یوکرین جنگ پر حاوی

ایسا لگتا ہے کہ چالیس دن پرانے فلسطین-اسرائیل تنازعہ نے گزشتہ 18 ماہ سے جاری یوکرین جنگ پر سے عالمی توجہ ہٹالی ہے، مزید یہ کہ اب امریکہ نے بھی آہستہ آہستہ یوکرین سے منہ موڑنا شروع کردیا ہے۔ لیکن اس کے پسِ پشت یوکرین نے اپنی سفارتی کاوشیں جاری رکھتے ہوئے یورپی یونین میں شامل ہونے کا راستہ بہت حد تک پار کرلیا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: فلکر)

اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارش – غیر معیاری اور ملاوٹی اشیائے خوردونوش فروخت  کرنے والوں کو کم از کم چھ ماہ کی جیل ہو

امور داخلہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ملاوٹی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کو کم از کم چھ ماہ قید اور کم از کم 25 ہزار روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹی اشیا سے پیدا ہونے والے صحت کے سنگین مسائل کو دیکھتے ہوئے اس دفعہ کے تحت مجرموں کے لیے جو سزا مقرر کی گئی ہے وہ ناکافی ہے۔

رانچی کے برسا منڈا میوزیم میں وزیر اعظم نریندر مودی۔ (تصویر بہ شکریہ: Twitter/@Narendramodi)

جھارکھنڈ: پی ایم مودی کے دورے سے قبل آدی واسی کارکنوں کو احتیاطاً حراست میں لیا گیا

جھارکھنڈ میں آدی واسی کئی دہائیوں سے ہندوستان میں علیحدہ مذہبی شناخت کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔ کچھ آدی واسی کارکنوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جھارکھنڈ کے کھونٹی میں علیحدہ سرنا دھرم کوڈ پر کوئی اعلان نہیں کیا تو وہ خودسوزی کریں گے۔ پولیس نے انہیں احتیاطاً حراست میں لیا ہے۔

احمد آباد شہر کےکالوپور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع درگاہ حضرت کالو شہید۔ (تصویر: تاروشی اسوانی)

گجرات ہائی کورٹ نے احمد آباد کی تاریخی درگاہ کی بے دخلی کے فیصلے پر روک لگائی

ریلوے نے احمد آباد کے کالوپور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع 500 سال سے زیادہ قدیم حضرت کالو شہیددرگاہ کو بے دخلی کا نوٹس دیا ہے۔ درگاہ کے منتظمین نے اس نوٹس کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس خاطر خواہ شواہد ہیں کہ یہ 1947 سے پہلے کا ایک تسلیم شدہ اور قانونی ڈھانچہ ہے۔

(السٹریشن دی وائر)

ماہر امراض قلب نے مریضوں کو غیر معیاری پیس میکر لگائے، 200 سے زیادہ لوگ متاثر: یوپی پولیس

گرفتار ملزم کی شناخت اتر پردیش یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، سیفئی کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سمیر صراف کے طور پرکی گئی ہے۔ ان کے خلاف کافی عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ دسمبر 2021 میں ادارے کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی اور پولیس نے فروری 2022 میں مقدمہ درج کیا۔

(فوٹو : دی وائر)

اڈانی-ہنڈنبرگ: 2 صحافیوں کے خلاف تعزیری کارروائی نہ کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

فنانشل ٹائمز کے دو صحافیوں کو گجرات پولیس نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے سلسلے میں اخبار میں شائع ہونے والےایک مضمون سے متعلق ابتدائی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے دو دیگر صحافیوں کو اڈانی —ہنڈنبرگ تنازعہ پر ان کی رپورٹ کے حوالے سے عبوری تحفظ فراہم کیا تھا۔

تصویر بہ شکریہ: Twitter/@Krashanpal4BJP

مدھیہ پردیش میں شیوراج کا بلڈوزر صرف کمزور لوگوں کے خلاف ہی کیوں چلا ہے؟

خصوصی رپورٹ: 2020 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تقریباً ہر سنگین جرم میں عدالتی فیصلے کا انتظار کیے بغیر ملزمین کو سزا دینے کے لیے ان سے متعلق تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر بلڈوز کردیا گیا۔ مبینہ جرم کی سزا ملزم کے اہل خانہ کو دینے کی ان من مانی کارروائیوں کا نشانہ زیادہ تر مسلمان، دلت اور محروم طبقات کے لوگ ہی رہے۔

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک/وکی پیڈیا)

آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد 11.5 کروڑ پین کارڈ غیر فعال ہو گئے: آر ٹی آئی

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کی جانب سے آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 70.24 کروڑ پین کارڈ ہولڈر ہیں اور ان میں سے 57.25 کروڑ نے اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کر لیاہے۔ 12 کروڑ سے زیادہ پین کارڈ کوآدھار سے نہیں جوڑا گیا ہے، جن میں سے 11.5 کروڑ کارڈ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: فیس بک/بھارتیہ جنتا پارٹی)

بی جے پی اور کانگریس نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 12 فیصد سے بھی کم خواتین کو ٹکٹ دیا

راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کی 679 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 643 اور کانگریس نے 666 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے بی جے پی نے صرف 80 خواتین امیدوار کھڑے کیے ہیں اور کانگریس نے 74 خواتین امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 28 اور کانگریس نے 30 خواتین کو میدان میں اتارا ہے۔

A display of crossed Israeli and Palestinian flags with the word for peace in both Arabic (Salaam) and Hebrew (Shalom). Photo: I, Makaristos/Wikimedia Commons Illustration: The Wire

مسلمان صیہونیت سے نفرت کرتے ہیں یہودیت سے نہیں

اسرائیل میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری تنازعے کو عالمی سطح پر ایک نیا حامی مل گیا ہے یعنی کہ دائیں بازو کے ہندو قوم پرست۔ اگرچہ ان میں سے اکثر افراد کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اسرائیل میں جنگ کی اصل وجہ کیا ہے لیکن وہ پھر بھی مسلمانوں کی فلسطینیوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ صہیونیت اور یہودیت میں فرق نہیں کرپاتے ہیں۔

جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس شہر میں بچے پانی اکٹھا کرتے ہوئے۔ (تصویر: یونیسیف/ ایاد البابا)

غزہ بچوں کے لیے قبرستان بنتا جا رہا ہے: یو این چیف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ سامنے آ رہی تباہی جنگ بندی کی ضرورت کو مزید ضروری بنا دیتی ہے۔ اس دوران انہوں نے حماس کے ذریعے یرغمال بنائے گئے 200 سے زائد اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا۔

نیم فوجی دستوں سابق فوجیوں کا جنتر منتر پر مظاہرہ۔ (فائل فوٹو: اسپیشل ارینجمنٹ)

نیم فوجی دستوں کے سابق جوانوں نے پرانی پنشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا

دی کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ 2004 میں قومی پنشن اسکیم میں ان سابق جوانوں کی شمولیت کو یہ ‘امتیازی’ قرار دیتے ہیں اور او پی ایس کے لیے مسلسل احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

اتر پردیش حکومت گائے شماری کرائے گی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جیو ٹیگنگ لاگو کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گائے کی گنتی کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاتا کہ انہیں مناسب رہائش فراہم کی جاسکے۔

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین۔ (تصویر بہ شکریہ: facebook/@CMOKerala)

اسرائیل فلسطین جنگ: جب ایک کمیونٹی نسل کشی کا سامنا کر رہی ہو تو غیر جانبدار نہیں رہ سکتے — وجین

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کمیونٹی نسل کشی جیسی جارحیت کا سامناکر رہی ہو تو کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل امریکہ کی حمایت سے فلسطین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

فلسطینی لیڈر حنان عشراوی، فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا

فلسطینی لیڈر حنان عشراوی سے بات چیت

انٹرویو: فلسطینی لیڈر حنان عشراوی کہتی ہیں کہ اسرائیل آج غزہ کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے، وہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔ حالیہ اور تازہ حملوں سے قبل غزہ پر پانچ حملوں میں ہزاروں فلسطینی مارے گئے تھے۔یہ ایک منظم دہشت گردی ہے، جو اسرائیل نے برپا کر رکھی ہے۔

گزشتہ جنوری میں چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں سیکریڈ ہارٹ چرچ میں بھیڑ نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ اب اسے دوبارہ بنایا گیا ہے۔ (تصویر: شراوستی داس گپتا)

چھتیس گڑھ: ’تبدیلی مذہب‘ کی وجہ سے گاؤں والوں کا عیسائیوں کا بائیکاٹ، لاش کو دفن کرنے کی اجازت نہیں

چھتیس گڑھ کا نارائن پور ضلع ریاست کے آدی واسی علاقوں میں مشنریوں کے ذریعے ‘جبراً تبدیلی مذہب’ کے بی جے پی کے دعووں کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ نئے سال کی شروعات پرحالات اس وقت خراب ہوگئے تھے، جب یہاں کے وشو دیپتی ہائی اسکول کے اندر واقع سیکریڈ ہارٹ چرچ میں بھیڑ نے توڑ پھوڑ کی تھی۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Eric Parker/Flickr)

ملک میں بغیر تنخواہ کے بڑھتے روزگار کا کیا مطلب ہے؟

حال ہی میں جاری حکومت کے پیریڈک فورس سروے (پی ایل ایف ایس) میں ‘سیلف ایمپلائمنٹ’ میں اضافے کی بات کہی گئی ہے۔ تاہم، ماہر اقتصادیات سنتوش مہروترا کا کہنا ہے کہ سیلف ایمپلائمنٹ میں اضافے کا اعداد و شمار ‘ان پیڈ—فیملی لیبر’ سے منسلک ہے، جس میں 2017-18 سے 2023 کے درمیان بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امت شاہ۔ (تصویر بہ شکریہ:فیس بک)

بہار کاسٹ سروے میں یادو اور مسلم آبادی بڑھا دی گئی ہے: امت شاہ

بہار میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ریاست کی مہا گٹھ بندھن حکومت کی ‘اپیزمنٹ کی سیاست’ کے تحت کاسٹ سروے میں یادووں اور مسلمانوں کی آبادی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار کو اپوزیشن کے انڈیا اتحاد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔