ٹی وی چینلوں کے بریکنگ نیوز کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ جب حقیقت کے برعکس ہوتا ہے تو میڈیا کی ذمّہ داری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے اس بار بھی اپنی بریکنگ نیوز میں جھوٹے دعوے کیے۔
جے این یو سے لاپتہ ہوئے طالب علم نجیب احمد کے آئی ایس آئی ایس سے جڑنے کی خبر نشر کرنے کے خلاف ان کی ماں فاطمہ نفیس نے 2.2 کروڑ روپے کا حرجانہ مانگا ہے۔
انڈیا ٹوڈے گروپ اور ان کے مختلف ادارے کس طرح صحافت کی قدروں کےمحافظ ہیں، یہ اس وقت پتا چلا جب ٹائمز ناؤ کے پیروڈی اکاؤنٹ ‘ٹائمز ہاؤ ‘ کے ٹوئٹ کو اساس بناکر آج تک ٹی وی پر انجنا اوم کشیپ نے رضا اکیڈمی کے ایک مولانا کو نشانے […]