Tourture in Jail

کارکن شیو کمار۔

لیبر رائٹس ایکٹوسٹ شیو کمار کے ساتھ ہریانہ پولیس نے غیر قانونی حراست میں وحشیانہ سلوک کیا تھا: جانچ رپورٹ

دلت اور مزدوروں کے حقوق کے کارکن شیو کمارکو ہریانہ پولیس نے گزشتہ سال مزدوروں کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیا تھا۔ ان کے والد کی رٹ پٹیشن پر پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی تھی، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تشدد کے واقعات کو انجام دینے میں اس وقت کے جوڈیشل مجسٹریٹ، سونی پت سول اسپتال کے ڈاکٹر اور جیل حکام نے ہریانہ پولیس کے ساتھ ملی بھگت کی تھی۔

شیو کمار۔ (فوٹو: فیس بک)

ہائی کورٹ نے کارکن شیو کمار کو حراست میں ہراساں کر نے کے معاملے میں جانچ کے حکم دیے

مزدوروں کے حقوق کےلیے کام کرنے والے سماجی کارکن شیو کمار کو ہریانہ کی سونی پت پولیس کے ذریعےغیرقانونی طو رپر حراست میں رکھنے اور انہیں ہراساں کرنے کاالزام ہے۔ ایک صنعتی اکائی کے خلاف احتجاج کرنے کے معاملے میں ان پرتین کیس درج کیے گئے تھے۔

Gondi-Bulletin.00_17_47_15.Still110-1200x600

میری ضمانت میری جیت نہیں ہے، جب کسانوں کی مانگ پوری ہوگی، وہ اصلی جیت ہوگی: نودیپ کور

ویڈیو: 24 سالہ نودیپ کورورکرز رائٹس آرگنائزیشن کی رکن ہیں، جنہیں گزشتہ 12 جنوری کو سونی پت میں ایک صنعتی اکائی پر ہوئے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان پرقتل کی کوشش اور وصولی کے الزام میں تین معاملے درج کیے تھے۔ کچھ دن پہلے انہیں ضمانت ملی ہے۔