Tushar Gandhi”

تشار گاندھی۔ (تصویر: یوٹیوب ویڈیو گریب)

مہاتما گاندھی کی پہچان اور وراثت نے بی جے پی-آر ایس ایس کو ہمیشہ پریشان کیا ہے: تشار گاندھی

این سی ای آر ٹی نے مہاتما گاندھی، ان کے قاتل ناتھورام گوڈسے اور آر ایس ایس پر 1948 میں لگی پابندی سے متعلق مواد کوبارہویں جماعت کی سیاسیات اور تاریخ کی کتابوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس پر مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا کہ کتابوں سے اس طرح کے مواد کو ہٹانے سے ‘سنگھ پریوار کی غلط معلومات کی مہم’ کو مزید قبولیت ملے گی۔

مہاتما گاندھی۔ (فوٹوبہ شکریہ: وکی میڈیا کامنس)

مہاتما گاندھی کے لیے ڈگریاں بے معنی تھیں، لیکن انھوں نے ایمانداری سے ڈگریاں حاصل کیں

مہاتما گاندھی کی تعلیم کے بارے میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دعوے کے برعکس انہوں نے لاء کی ڈگری کے ساتھ ساتھ فرانسیسی اور لاطینی زبان میں ڈپلومہ بھی کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے لندن کے انر ٹیمپل کے بار میں داخلے کے لیے درخواست بھی دی تھی۔

تشار گاندھی، مہاتما گاندھی اور منوج سنہا۔ (تصویر: یوٹیوب ویڈیو گریب/وکی پیڈیا/پی ٹی آئی)

گاندھی کے پاس ڈگری نہ ہونے کے بیان پر تشار گاندھی بولے – جاہلوں کو گورنر بنائیں گے تو یہی ہوگا

گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے پاس یونیورسٹی کی ایک بھی ڈگری نہیں تھی۔ ان کی واحد اہلیت ہائی اسکول ڈپلومہ تھی۔

تشار گاندھی، فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر/@TusharG

پونے: رائٹ ونگ تنظیموں کی مخالفت کے بعد کالج میں تشار گاندھی کا لیکچر رد

پونے کے مارڈن کالج آف آرٹس اینڈ کامرس کے ایک پروگرام میں مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا لیکچر ہونا تھا۔ کالج کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کئی رائٹ ونگ تنظیموں سے احتجاج اور مظاہرے کی وارننگ ملنے کے بعد انہوں نے اس کو رد کر دیا۔

Gandhi@150_32_20191002

وہ گاندھی کے قتل کی تاریخ سے خوف زدہ ہیں، اس لئے اس کے شواہد کو مٹانا چاہتے ہیں: تشار گاندھی

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کے بڑلا ہاؤس واقع گاندھی اسمرتی سے ایک فرنچ فوٹوگرافر کے ذریعے کھینچی گئی مہاتما گاندھی کے آخری وقت کی تصویروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ گاندھی اسمرتی کےڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے، بس کچھ تصویروں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔