Union Minister

ایک پینٹنگ جس میں اورنگ زیب(بیچ میں) کے دربار کو دکھایا گیا ہے۔ ( بہ شکریہ: وکی میڈیا کامنس)

مغلیہ دور کی تاریخ کو نصاب سے باہر نکال کر ’اورنگ زیب–اورنگ زیب‘ کھیلنا کیا کہتا ہے؟

اس کثیر لسانی اورکثیر المذاہب ملک میں صلح، مفاہمت،ہم آہنگی اور امن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،اس اہم نکتے کو اکبر کے زمانے میں یعنی سولہویں صدی میں ہی سمجھ لیا گیا تھا، پھر اس کو آج کیوں نہیں سمجھا جا سکتا؟

گری راج سنگھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

گوڈسے بھارت کے سپوت تھے، اورنگ زیب اور بابر کی طرح  حملہ آور نہیں: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

چھتیس گڑھ کے دورے پر گئے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے کہا کہ گوڈسے گاندھی کے قاتل ہیں اور بھارت کے سپوت بھی ہیں۔ جن کو بابر کی اولاد کہلانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے، وہ کم از کم بھارت ماتا کے سچےسپوت نہیں ہو سکتے۔

اشونی کمار چوبے۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

بہار: مرکزی وزیر اشونی چوبے نے کہا – ہم 2024 میں تمام فرنگیوں کو بنگلہ دیش بھیج دیں گے

مرکزی وزیر اشونی چوبے نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ سال 2024 میں وہ ریاست کی تمام 40 سیٹوں پر اس فرنگی راج کو بے نقاب کریں گے۔ بہار بی جے پی کے صدر نے کہا کہ آر جے ڈی کے لیے بی جے پی کو دھوکہ دینے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

’پٹھان‘ فلم تنازعہ کے بعد مرکزی وزیر نے کہا – بائیکاٹ کلچر سے ماحول خراب ہوتا ہے

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر کسی کو کسی فلم سے کوئی مسئلہ ہے تو اسے متعلقہ سرکاری محکمے سے بات کرنی چاہیے جو فلمسازوں کے ساتھ متعلقہ مسئلے کو اٹھا سکتا ہے۔ بعض اوقات ماحول کو خراب کرنے کے لیے کچھ لوگ اسے پوری طرح جاننے سے پہلے ہی اس پر تبصرہ کر دیتے ہیں۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر ہماچل پردیش کے نینا دیوی اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی میں۔ (فوٹو بہ شکریہ: Facebook/@official.anuragthakur)

ہماچل انتخابی نتائج: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ضلع کی پانچوں سیٹوں پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے آبائی ضلع ہمیر پور کی پانچ میں سے ایک بھی اسمبلی سیٹ پر جیت نہیں ملی۔ ٹھاکر کے پارلیامانی حلقے کی کل 17 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے 10 پر کامیابی حاصل کی ہے، دو پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک/@MHA)

دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہیے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو کسی مذہب، قومیت یا کسی گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی منسلک کیا جانا چاہیے۔

عارف محمد خان، فوٹو: پی ٹی آئی

بی جے پی کی وضع کردہ تعریف کے مطابق ’اچھا مسلمان‘ کیسے بنا جائے-عارف محمد خان کے مرتب کردہ رہنما خطوط

بی جے پی کے اچھے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ مسلمانیت بنیادی طور پر ہندوستان کی قومی شناخت کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ کیونکہ اسلام بیرون ہند سے آیاہے اور مسلمانوں نے ابھی تک ہندوستان کی تہذیب و تمدن کو پوری طرح نہیں اپنا یا ہے لہٰذا اسلام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور مسلمانوں کا بھارتی کرن ٹھیک طرح سے ہونا چاہئے۔

فوٹو : یو ٹیوب

عارف محمدخان صاحب، شاہ بانو معاملے کے بعد بہت کچھ بدل چکا ہے

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عارف محمد خان سیکولرزم کے اپنے دقیانوسی تصور کو گلے لگائے اب بھی 1986 میں جی رہے ہیں۔ ان کا سیکولرزم انہیں شاہ بانو کے مقدمے سے آگے سوچنے ہی نہیں دیتا۔ موجودہ حالات میں مسلمان جن مسائل سے دوچار ہیں ان پر غور کرنے کیلئے بھی عارف محمد خان صاحب شاہ بانو مقد مے کوبنیادی حوالہ بنائے ہوئے ہیں۔

فوٹو: فیس بک

بی جے پی رہنما نے کہا، مسلمانوں کی نسلوں کو برباد کرنے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں

بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔

مینکا گاندھی اور اعظم خان (فوٹو: پی ٹی آئی)

انتخابی تشہیر معاملہ: اعظم خان پر 72 گھنٹے اور مینکا گاندھی پر 48 گھنٹے تک کے لیے پابندی

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بی جے پی امیدوار جیا پرداہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جبکہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ایک خاص کمیونٹی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یہ روک لگائی۔

فوٹو بہ شکریہ فیس بک

جس گاؤں سے زیادہ ووٹ ملے گا، وہاں پہلے کام ہوگا: مینکا گاندھی

پیلی بھیت میں ایک ریلی ے دوران مینکا گاندھی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے گاؤں کو ووٹ فیصد کی بنیاد پر اے ، بی سی ڈی زمرے میں بانٹا جائے گا، جہاں سے سب سے زیاد ہ ووٹ ملیں گے ، وہاں ترقیاتی کام پہلے ہوں گے۔

gandhi

مسلمانوں کو لے کر دیے گئے بیان پر مرکزی وزیر مینکا گاندھی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اتر پردیش کے سلطان پور میں کہا تھا کہ اگر مسلمان مجھے ووٹ نہیں دیں گے تو میں بھی ان کے کام نہیں کروں گی ۔کانگریس نے ان کی امیدواری کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مینکا گاندھی(فوٹو : پی ٹی آئی)

مینکا گاندھی نے کہا، اگر مسلمان مجھے ووٹ نہیں دیں گے تو میں بھی ان کے لیے کام نہیں کروں گی

بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے کہا، ایسا نہیں ہے کہ ہم لوگ مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد ہیں کہ ہم دیتے ہی جائیں‌گے اور پھر انتخاب میں شکست کھائیں‌گے۔ یہ جیت مسلمان کے بغیر بھی ہوگی، ان کے ساتھ بھی ہوگی۔