Urdu Poet

ارتضیٰ نشاط، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

’کرسی ہے، تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے…‘ جیسے حوالہ جاتی شعر کے خالق ارتضیٰ نشاط کی یاد میں

قمر صدیقی لکھتے ہیں؛ ارتضیٰ نشاطؔ بنیادی طور پر حسیت اور عصری شعور کے شاعر ہیں۔ لیکن انھوں نے عصری سچائیوں کو سپاٹ نہیں ہونے دیا۔ آج کے دور میں گم ہوتے انسانی رشتوں کی عظمت کو ارتضیٰ نشاط نے اپنے شعری اسلوب میں زندہ کردیا ہے۔

شیخ امام بخش ناسخ

امام بخش ناسخ: جن کا کلام چٹان کی طرح ٹھوس سہی، لیکن خشک اور بے فیض نہیں

قند مکرر؛ ناسخ کا نام آتے ہی کچھ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کرنا اور لیڈری کرنا ناسخ کا پیدائشی حق تھا۔ ناسخ مفکر نہ سہی،حقیقی معنوں میں زبردست شاعر بھی نہ سہی اس کی تمام توجہ تمام کوشش اور تمام زندگی نذر فروعات سہی لیکن وہ کسی ماحول ،کسی ملک ،کسی طبقے اور کسی زمانے میں ہوتا تو بھی اس کی ہستی غیر معمولی ما نی جاتی اور اس کی شخصیت کو نظر انداز کرنا آسان نہ ہو تا۔

HabibJalib_FridayTimes

باتیں حبیب جالب کی : ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں…

انٹرویو:’ہم اردو شاعری کے عہد جالب میں رہ رہے ہیں…‘خواتین کی جو آزادی ہے، وہ ہمیشہ بڑی عزیز رہی ہے۔ وہ چاہے ایک رقاصہ ہو یا کوئی بڑی خاتون، مغنیہ ہو یا دفتر کی خاتون ان کی ایک عزت ہے۔مشاعرے میں پڑھنے کے میں پیسے نہیں لیتا۔ مشاعرے میں جاتا ہوں اپنی مرضی سے نظمیں پڑھتا ہوں۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

کیا ہندوستان شدت پسندی کے معاملے میں پاکستان بننے کی راہ پر ہے؟

کئی سال پہلےپاکستانی شاعرہ فہمیدہ ریاض نے لکھا تھا کہ ‘تم بالکل ہم جیسے نکلے،اب تک کہاں چھپے تھے بھائی۔ وہ مورکھتا وہ گھامڑ پن ، جس میں ہم نے صدی گنوائی، آخر پہنچی دوار تمہارے…ملک کے آج کے حالات میں یہ مصرعے سچ کے کافی قریب نظر آتے ہیں۔

ashfaqullah khan wikipedia

شہید اشفاق اللہ خاں کی زبانی انقلاب کی کہانی

آج میں ہر بدیسی حکومت کو برا سمجھتا ہوں اور ساتھ ہی ہندوستان کی ایسی غیر جمہوری حکومت کو بھی جس میں کمزوروں کا حق حق نہ سمجھا جائے یا جو حکومت سرمایہ داروں اور زمینداروں کے دماغوں کا نتیجہ ہو، یا جس میں مزدوروں اور کسانوں کا مساوی حصہ نہ ہو ، یا باہم امتیاز و تفریق رکھ کر حکومت کے قوانین بنائے جائیں ۔

ismaiel merathi

کیا اسماعیل میرٹھی صرف بچوں کےشاعراوردرسی کتابوں کےمولف تھے؟

’اردو ادب کا یہ ایک المیہ ہی ہے کہ اسماعیل میرٹھی کو یا تو بچوں کا شاعر تسلیم کیا گیا یا پھر اردو کی پہلی کتاب سے چوتھی کتاب تک کا مولف تصور کیا گیا۔‘ اسماعیل میرٹھی آج ہی کے دن 1844کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔اب یہ محلہ […]

TalibSolapuri

سکھ بھائی تمہیں سلام:روہنگیا کی خدمت کے لیے معروف خالصہ ایڈ کی تحسین والی نظم وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے شاعر طالب سولا پوری کا کہنا ہے کہ ہر مذہب میں انسانی عظمت کے ترانے موجود ہیں ٗلیکن ہم نے نفرت کرنا سیکھ لیا ہے۔ نئی دہلی :ان دنوں سوشل میڈیا پر  لگ بھگ دو منٹ کا ایک  ویڈیو وائرل ہورہا ہے،جس […]

Photo :The Lucknow Observer

اردو میری مادری زبان ہے ،میں مذہب چھوڑ سکتا ہو ں اپنی مادری زبا ن نہیں؛ آنند نرائن ملا

میرا تجربہ ہے کہ ہندوستانی پولیس سے بڑھ کر کوئی ڈاکو اور جرائم پیشہ نہیں ہوسکتا۔  اردو کے ممتاز شاعر اور ملک کے مایہ ناز قانون داں آنند نرائن ملا آج ہی کے د ن 1901میں رانی کٹرہ ،لکھنؤ  میں پیدا ہوئے۔انہوں نےکانگریس کے امیدوار کے طور پر […]

NidaFazli

ندا فاضلی : بند کمروں سے باہر نکل کر چلتی پھرتی زندگی کا ساتھ نبھانے والی شاعری کے خالق

میری شاعری ماں کے ہونٹوں سے مسکراتی ہے۔ بہن کے آنچل سے سرسراتی ہے۔ بچوں کے ساتھ اسکول جاتی ہے۔ جوانی کے ساتھ اٹھلاتی ہے، دھوپ میں جھلستی ہے ۔ نئی دہلی : ممتاز شاعر ندا فاضلی (مقتداحسن)  دہلی میں پیدا ہوئے۔وہ مشاعروں میں  مقبول تھے اور ایک […]

RaeesAmrohavi

خون دل میں انگلیاں ڈبولینے والے صحافی اور شاعر رئیس امروہوی

رئیس امروہوی بیسویں صدی کے سب سے بڑے قطعہ نگار شاعر تھے۔ نئی دہلی :آج ہی کے دن 1988کی شام جب رئیس امروہوی کراچی میں اپنے دولت کدےپرمطالعےمیں مصروف تھےتو انہیں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی تھی۔قلم کے اس مجاہد نے کبھی کہا تھا : قلم […]