Virus Outbreak

(فوٹو :پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: وزارت داخلہ  نے بعض شرائط کے ساتھ ملک بھر میں دکانیں کھولنے کو منظوری دی

مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو حکم جاری کر کے لاک ڈاؤن کے دوران میونسپل کارپوریشن حلقہ سے باہر رہائشی اور مارکیٹ کمپلیکس واقع سبھی دکانوں اور غیر کنٹینمنٹ زون میں میونسپل کے دائرے میں واقع رہائشی احاطوں میں دکانوں کو کھولنے کو منظوری دی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات پر سابق نوکر شاہوں نے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا

تقریباً 101 نوکرشاہوں نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں کسی بھی کمیونٹی کے سماجی بائیکاٹ کو روکنے کی ہدایت دیں۔ ساتھ ہی یہ یقینی بنایا جائے کہ سبھی ضرورت مندوں کو یکساں علاج اورہاسپٹل کی سہولیات، راشن اور مالی امداد ملے۔

راکیش راٹھور(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

یوپی: مودی کی تنقید کر نے والے مبینہ آ ڈیو کو لےکر بی جے پی کے سیتاپور ایم ایل اے کو نوٹس

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس مبینہ آ ڈیو میں ایم ایل اے راکیش راٹھور نے مبینہ طور پر کو رونا وائرس کے بارے میں لوگوں سے تالی، گھنٹی اور پلیٹ بجانے کو غلط بتاتے ہوئے قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

کیا اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مودی حکومت نے لاک ڈاؤن کا سہارا لیا؟

آئی سی ایم آر نے اپریل کے پہلے ہفتے میں سرکار سے کہا تھا،وبا پر قا بو پا نے کے لیے، دوسرے طریقہ کار کو اپنا ئے بغیر اگر لاک ڈاؤن کو واپس لیا گیا تو مرض دوبارہ پھیلنے لگے گا۔ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے گزر چکے ہیں، مگر ابھی تک کوئی حکمت عملی نہیں اپنا ئی گئی ہے۔

PTI01-04-2020_000087B

ہندوستانی مسلمانوں کے لیے دوہری مار بن کر آیا ہے کورونا وائرس

سب جانتے ہیں کہ کووڈ 19 ایک مہلک وائرس کی وجہ سے پھیلا ہے، لیکن ہندوستان میں اس کو فرقہ وارانہ جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ یاد رکھا جائےگا کہ جب پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوا تھا، تب بھی مسلمان فرقہ وارانہ تشددکا شکار ہو رہے تھے۔

(فوٹو : رائٹرس)

ممبئی میں 171 میں سے 53 میڈیا اہلکار کورونا پازیٹو

ممبئی کے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ہی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ اخبار اور میڈیااداروں کو ایک صلاح جاری کی جا رہی ہے۔ملک میں کو رونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں اب تک انفیکشن کے 4666 معاملے سامنے آ چکے ہیں اور 232 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کیرل حکومت کا پابندیوں میں ڈھیل دینے کا فیصلہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں کی خلاف ورزی: وزارت داخلہ

کیرل حکومت نے لاک ڈاؤن میں ہوٹل، ریستوراں، حجام کی دکانوں، بک اسٹور وغیرہ کھولنے، چھوٹی دوری کے شہروں یا قصبوں میں بس سے سفر سمیت کئی رعایتوں کااعلان کیا ہے۔ مرکز کے اعتراض پر ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی غلط فہمی کی وجہ سےایسا ہوا ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس کی خراب ٹیسٹنگ کٹ کی وجہ سے ہو رہی ہے جانچ میں تاخیر: مغربی بنگال

مغربی بنگال حکومت کا الزام ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) ریاست میں بڑی تعداد میں کو رونا کی خراب ٹیسٹ کٹ بھیج رہا ہے، جس سے کو رونا مشتبہ کے ٹیسٹ باربار کرنے پڑ رہے ہیں۔

پرکاش جاویڈکر/ فوٹو: پی ٹی آئی

ٹرین یا ایئر لائنس سروس  بحال کر نے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں:  پرکاش جاویڈکر

مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ کچھ ایئرلائنوں نے خود سے ہی چار مئی سے بکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے سول ایوی ایشن منسٹرہردیپ سنگھ پوری سے بات کی ہے، جنہوں نے صاف کیا کہ سرکار نے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مولانا سعد کاندھلوی ،فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب، ٹوئٹر

تبلیغی جماعت کے امیر نے دہلی پولیس سے کہا-جانچ میں شامل ہوں اور اس میں تعاون کرنا چاہتا ہوں

تبلیغی جماعت کے امیر مولاناسعد کاندھلوی نے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جانچ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ملے نوٹسوں کا جواب دےکر وہ پہلے سے ہی اس جانچ کا حصہ بن چکے ہیں۔

(فوٹو: رائٹرس)

لاک ڈاؤن: گڑگاؤں میں بےروزگاری اور معاشی تنگی سے پریشان مہاجر مزدور نے خودکشی کی

بہار کاباشندہ تھا اورپچھلے 8-10 سالوں سے گڑگاؤں میں رہ کر پینٹر کا کام کرتا تھا۔جمعرات کو ڈھائی ہزار روپے میں اپنا موبائل بیچ کر گھر کا راشن اور بچوں کے لیے پنکھا لایا تھا۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔

(فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)

لاک ڈاؤن کے بیچ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے بیٹے کی شادی ہوئی

لاک ڈاؤن ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کرناٹک کے رام نگر ضلع کے بی جے پی صدر نے کہا کہ اب تک رام نگر کو رونا وائرس کے انفیکشن سےمحفوظ ہے۔ اگر ضلع میں یہ وائرس پھیلتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری دیو گوڑا فیملی کی ہوگی۔جنتادل سیکولر نے الزامات کی تردیدکی ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: جان جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہو رہی متاثرین کی جدوجہد

ملک میں کو رونا وائرس متاثرین کے آخری رسومات کی ادائیگی کو لےکر سرکار نے صاف صاف ایڈوائزری جاری کی ہے، اس کے باوجود کئی ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں جہاں انفیکشن کے ڈر سے لاش کو دفن کرنے یا جلانے کی مخالفت کی گئی یا پھر مرنے والوں کے اہل خانہ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے یہ ذمہ داری اٹھائی۔

یوگی آدتیہ ناتھ(فوٹو بہ شکری: فیس بک/MYogiAdityanath)

میڈیکل پیشہ وروں اور پولیس پر حملہ کر نے والوں کی ملکیت ضبط کی جائے: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کو رونا وائرس کے مشتبہ  مریضوں کی اسکریننگ کے دوران اگر کسی پبلک پراپرٹی  کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو اس کے لیے ذمہ دار لوگوں سے اس کی بھرپائی کرائی جائے اور اگر وہ  ایسا نہیں کر پاتے ہیں […]

نئی دہلی کا نظام الدین مرکز واقع علاقہ:(فوٹو: پی ٹی آئی)

تبلیغی جماعت کے امیر  کے خلاف منی لانڈرنگ اور چار قریبی لوگوں پر مقدمہ درج

مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف غیر ارادتاًقتل کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے لوگوں میں سے کچھ کی کو رونا وائرس سے موت ہو جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

ہر تبلیغی کورونا کا مریض نہیں اور ہر مسلمان تبلیغی نہیں: دہلی اقلیتی کمیشن

کمیشن نے اپنے خط میں دہلی پولیس کی توجہ اس طرف دلائی ہے کہ دہلی کے بعض علاقوں میں پولیس گوشت کی دکانیں بند کرا رہی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پالیسی بنائی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گوشت کی دکانیں بند رہیں گی تو اس پالیسی کی کاپی کمیشن کو مہیا کی جائے اور اگر ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے تو گوشت کی دکانوں کو کھلنے دیا جائے۔

راہل گاندھی، فوٹو: پی ٹی آئی

لاک ڈاؤن کورونا بحران کا مستقل حل نہیں، جانچ پر دینا ہوگا زور: راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کسی بھی طرح سے کو رونا وائرس کا حل نہیں ہے۔ جب ہم لاک ڈاؤن سے باہر آئیں گے تو وائرس پھر آ سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں جانچ پر زور دینا ہوگا اور یہ حکمت عملی کے تحت کرنا ہوگا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

ریلوے کو رد کر نے پڑے لاک ڈاؤن کے دوران بک کرائے گئے 1490 کروڑ روپے کے 94 لاکھ ٹکٹ

ریلوے کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ 15 اپریل سے تین مئی تک بک کرائے گئے 39 لاکھ ٹکٹوں کے لیے 660 کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائےگی۔ جبکہ 22 مارچ سے 14 اپریل کے بیچ بک کرائی گئی 55 لاکھ ٹکٹوں کے لیے 830 کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائےگی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: ملک  کے 170 اضلاع بنے ہاٹ اسپاٹ، 207 دوسرے اضلاع ممکنہ زمرے میں

ملک میں کو رونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بدھ کو 392 ہو گئی جبکہ اس سے متاثر لوگوں کی کل تعداد11933 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1118 نئے متاثرین کی پہچان ہوئی ہے، جس میں 39 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج

پولیس کے مطابق کو رونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو قابو کرنے کے لیےسماجی دوری سے متعلق مرکزی حکومت کے احکامات کے بعد بھی مولانا سعد نے پچھلے مہینے نظام الدین مرکز میں اجتماع کیا تھا۔

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر منگل کوجمع  بھیڑ کو پولیس کے ذریعے منتشر کئے جانے کے بعد وہاں  لوگوں کی چپلیں۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: ممبئی میں مزدوروں کی بھیڑ کے جمع ہو نے کے معاملے میں ٹی وی جرنلسٹ حراست میں

ٹرین خدمات بحال کئے جانے کی مبینہ خبر کو لے کرگزشتہ منگل کو ممبئی کے باندرہ بس ڈپو پر گھر جانے کے لیے مہاجر مزدورجمع ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے دواور ایف آئی آر درج کی ہے اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: جانیے 20 اپریل سے کن اقتصادی سرگرمیوں کو ملے گی چھوٹ

عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کچھ چنندہ سرگرمیوں کو 20 اپریل سے چالو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ راحتیں ریاست/یونین ٹریٹر ی سرکاروں یا ضلع انتظامیہ کے ذریعےہ موجودہ احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او کے سر براہ  ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہنم گیبریاس(فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرناک: ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کو رونا وائرس کو سوائن فلو سے بھی خطرناک بتاتے ہوئے اس کو قابو میں لانے کے اقدامات کو دھیرے دھیرے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی میل جول کا مطلب یہ بیماری پھر سے سر اٹھا لے گی۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے کہا-وبا کی انتہا تو ابھی دیکھنے میں آئے گی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے خلاف کوئی بھی مؤثر ویکسین غالباﹰ اگلے ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک تو دستیاب نہیں ہو سکے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو: پی آئی بی)

کورونا وائرس: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نگرانی کریں گے اور 20 اپریل تک جن اضلاع میں سدھار دیکھا جائےگا وہاں کچھ راحت دی جائےگی۔ حالانکہ، اگر بعد میں حالات اور بگڑتے ہیں تو چھوٹ کو رد کر دیا جائےگا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: ہندوستان میں متاثرین کی مصدقہ تعداد نو ہزار سے متجاوز

ذرائع کے مطابق چودہ اپریل کے بعد آئندہ دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران ریاستوں کو یہ اختیار دیا جائےگا کہ وہ جس علاقے میں مناسب سمجھیں نرمی کر سکتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔