West Bengal Elections

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

بنگال: جئے شری رام نہیں کہنے پر بی جے پی کارکن نے مبینہ طور پر دس سالہ  بچے کی پٹائی کی

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کا معاملہ۔ بچہ کے چہرے، سر اور گردن پر کئی زخم ہیں۔ متاثرہ کے والد ترنمول کانگریس کے حامی مانے جاتے ہیں۔باپ نے کہا کہ انتخا ب کے دن بی جے پی کارکنوں نے رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی انہوں نے مخالفت کی تھی، اس لیے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ان کے بیٹے پر حملہ کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/MYogiAdityanath)

بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر اینٹی رومیو اسکواڈ بنایا جائے گا: یوگی آدتیہ ناتھ

سال2017 میں اتر پردیش میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہوئے اینٹی رومیوا سکواڈ بنایا گیا تھا۔ این سی آربی کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت صوبے میں روزانہ خواتین کے خلاف جرائم کے 153 معاملے سامنے آتے تھے،جو2019 میں بڑھ کر 164 ہو گئے۔