World Cup

19 نومبر 2023 کو احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے مارنس لابوشین اور گلین میکس ویل جشن مناتے ہوئے۔ (تصویر بہ شکریہ: x/@cricketworldcup)

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد پاکستان  کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں 7 کشمیری طالبعلم گرفتار

معاملہ جموں و کشمیر کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کا ہے۔ الزام ہے کہ 19 نومبر کو ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد کشمیری طالبعلموں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے تھے۔ پولیس نے طلبا کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

راہل گاندھی راجستھان میں ایک انتخابی ریلی میں۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/راجستھان کانگریس)

راہل گاندھی نے ورلڈ کپ میں شکست کے لیے وزیر اعظم مودی کو ’پنوتی‘ بتایا، بی جے پی نے معافی کا مطالبہ کیا

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی بھی میدان میں موجود تھے۔ راہل گاندھی نے ان کی موجودگی کو ہندوستان کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے انہیں ‘پنوتی’ بتایا۔ بی جے پی نے اس کے لیے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Photo: Reuters/Raheb Homavandi/File Photo

ایران: خواتین کو مل سکتی ہے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

ایران میں گزشتہ چار دہائیوں سے خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ہے۔حال ہی میں ایک خاتون کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کو دی جانے والی سزائے قید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس خاتون نے خود سوزی کر لی تھی۔

ICCWorldCup

کرکٹ ورلڈ کپ کی کہانی: انگلینڈ سے انگلینڈ تک

کھیل کی دنیا:1983میں لگاتار تیسرا عالمی کپ بھی انگلینڈ میں ہی منعقد ہوا اور اس میں ہندوستانی ٹیم نے کپل دیو کی کپتانی میں وہ کمال کر دکھایا جس کے بارے میں نہ تو کسی ہندوستانی نے اور نہ ہی دنیا کے کسی دوسرے ملک کے لوگوں نے سوچا تھا۔

انوپ کمار ، فوٹو: پی ٹی آئی

کھیل کی دنیا: بیلجیم کو عالمی ہاکی کپ خطاب اور ممبئی میں کھیلیں گے این بی اے کے اسٹار

نیدر لینڈ کا عالمی کپ ہاکی میں چوتھا خطاب جیتنے کا سپنا اس وقت ٹوٹ گیا جب فائنل میں بلجیم نے اسے ہرا دیا۔بلجیم کے لئے خاص بات یہ رہی کہ وہ پہلی بار فائنل میں پہنچی اور خطاب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی یعنی دنیا کو بلجیم کی شکل میں ایک نیا عالمی فاتح ملا۔