شہریت ترمیم قانون کےخلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہرے کے درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اتوار دیر رات طلبا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور پتھراؤ اور لاٹھی چارج میں کم سے کم 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ ضلع میں احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ خدمات سوموار رات 12 بجے تک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔
معاملہ مظفر نگر کا ہے جہاں ایک گاؤں کے سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کے دوران کھانے سے مرا ہوا چوہا ملنے کے بعد ایک استاد اور 8 بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ضلع انتظامیہ نے جانچ کے حکم دیے ہیں۔
گزشتہ 15 اکتوبر کو اتر پردیش حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 25 ہزار ہوم گارڈ جوانوں کو کام سے ہٹا دےگی، کیونکہ سپریم کورٹ کی نئی ہدایات کے مطابق ان کو تنخواہ نہیں دے سکتی ہے۔ ہوم گارڈ مستقل ملازم نہیں ہوتے، معاہدے کی بنیاد پر ان کی تقرری کی جاتی ہے۔ ان کو روزانہ کے کام کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے۔
اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع میں راشن سسٹم میں شفافیت لانے کے مقصد سے کوٹہ کی دکانوں پر ای-پاش مشین لگاکرراشن دینے کا انتظام کیا گیا ہے، لیکن اس سے معاشی طور پر کمزور لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔
این جی ٹی نے یہ ہدایت ایک رپورٹ کے حوالے سے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ الٰہ آباد کے کچھ سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں اتنا آلودہ پانی جمع ہے کہ صرف 50 فیصد کا ہی تصفیہ ہو پا رہا ہے، باقی 50 فیصد آلودہ پانی بنا تصفیہ کے ہی گنگا میں چھوڑا جا رہا ہے۔
بی جے پی نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ فصل بیچنے کے 14 دن کے اندر گنا کسانوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائےگی اور حکومت بننے کے 120 دنوں کے اندر گنا کسانوں کے بقایے کی ادائیگی کر دی جائےگی، لیکن اتر پردیش میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد بھی یہ وعدے کاغذوں سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔
شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی سوروپ آنند سرسوتی نے سہ روزہ’پرم دھرم سنسد’میں رام مندر کے سنگ بنیاد کے لئے 21 فروری کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکورواٹ مندر کی طرح ایودھیا میں ایک عظیم الشان مندر بنےگا اور بعد میں اس کو ویٹکن سٹی کی طرح درجہ دیا جائےگا۔
اتر پردیش کے کابینہ وزیر او پی راج بھر نے کہا کہ فسادات بھڑکانے والے رہنما کو ہی آگ لگا دو تاکہ وہ سمجھ جائے کہ ہم دوسروں کو نہیں جلانے جائیں گے۔
اتر پردیش کے وارانسی میں چل رہے ’دھرم سنسد‘میں سوموار کو سنتوں نے کہا کہ یہ بھگوان کی بے عزتی ہے۔ ایشور کی پوجا کی جانی چاہیے، مجسمہ بناکرمظاہرہ نہیں۔
ویڈیو: اتر پردیش کے گورکھپور اور اس سے لگے ضلعوں میں مختلف بیماریوں سے ہونے والی بچوں کی موت پر سینئر صحافی ابھیسار شرما کی گراؤنڈ رپورٹ۔