سون بھدر: اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں اوبرا ڈیم اور پھپھراكنڈ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان شكتی پنج ایکسپریس ٹرین کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے، تاہم، اس حادثے میں کسی بھی مسافر کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے کے ڈویژنل ٹریفک مینیجر امریش کمار نے بتایا کہ ہاوڑہ سے جبل پور جانے والی شكتی پنج ایکسپریس ٹرین آج صبح 06:22 بجے اوبرا ڈیم اور پھپھراكنڈ اسٹیشنوں کے درمیان کھمبا نمبر 141 کے پاس پٹری سے اتر گئی جس سے ایک جنرل پارسل ڈبہ ، ایک ایس ایس آر ڈبہ ، دو جنرل ڈبے اور تین اے سی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ انجن اور اس کے پیچھے 13 ڈبے بچ گئے۔ اس واقعہ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے طلاع نہیں ملی ہے۔
واقعہ کے بعد دھنباد سے ڈی آر ایم اے کے اکھیری سمیت ریلوے کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ صبح 7:20 بجے تمام مسافروں کو آگے کے ڈبے میں بٹھا کر ٹرین کو آگے کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔ دریں اثنا، سون بھدر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر مود کمار اپادھیائے بھی موقع پر پہنچ کر مسافروں سے ملاقات کی اور امدادی کام میں انتظامیہ مدد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
مسٹر اکھیری نے کہا کہ بادی النظر میں حادثے کی وجہ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت ہے۔ دو دن پہلے بھی اسی روٹ پر پٹری ٹوٹنے سے ایک مال گاڑی دو حصے میں بٹ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شکتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے کو چھوڑ کر باقی تمام ڈبوں کو جبل پور کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ جب ٹرین سنگراولی سٹیشن پہنچی تو، تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا گيا۔ تمام مسافر محفوظ تھے۔ ریلوے محکمہ کے ذریعہ تمام مسافروں کے لئے کھانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔
Categories: خبریں